اشاعتیں

جنوری, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تصوف اور تعمیر سیرت

تصویر
  تصوف اور تعمیر سیرت تصوف اور تعمیر سیرت جناب حافظ عبد الرزاق صاحب کی تصنیف ہے۔       نام کتاب :- تصوف اور تعمیر سیرت ۔ مصنف     :- پروفیسر حافظ عبد الرزاق صاحب ۔ صفحات    :-   156 فائل سائز :- 5 ایم ۔بی ۔ مختصر تعارف :-   یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ دینِ اسلام میں اصل شریعت ہے اور اِس کی فرع طریقت ہے۔   شریعت سرچشمہ و منبع ہے اور طریقت اِس سے نکلا ہوا دریا ہے۔ طریقت کو شریعت سے جدا تصور کرنا غلط ہے۔ شریعت پر طریقت کا دار و مدار ہے۔ شریعت ہی معیار ہے۔ طریقت میں جو فیض ہے اور جو کچھ منکشف و مکشوف ہوتا ہے وہ شریعت ہی کے اِتباع کا صدقہ ہے۔ پس جو شخص طریقت، معرفت، حقیقت، سنتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شریعت مطہرہ کو جھٹلائے، مخالفت کرے اور رد کرے وہ بے دین ہے۔ اس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ جس طریقت میں شریعت کا پاس و لحاظ نہ ہو وہ بے دینی ہے اور جس شریعت کے ساتھ طریقت و معرفت نہ ہو وہ بھی ناقص اور ادھوری ہے۔ ظاہری اعمال کے ساتھ باطنی پاکیزگی کا حسین امتزاج ہی ہمارا نکتۂ امتیاز ہے۔  تصوف اور تعمیر سیرت جن...

خطبات مدراس

تصویر
  خطبات مدراس  خطبات مدراس علامہ سید سلیمان ندویؒ کے 1925 ء میں سفر مدراس کے دوران اسکول کے طلبہ کے سامنے  پیش کئے گئے    آٹھ (8) خطبات کا مجموعہ ہے۔   نام کتاب :- خطبات مدراس ۔ مصنف    :- علامہ سید سلیمان ندوی ؒ صفحات   :- 203 فائل سائز  :- 6 ایم ۔ بی ۔ مختصر تعارف :-              خطبات مدراس علامہ سید سلیمان ندویؒ کے 1925 ء میں سفر مدراس کے دوران اسکول کے طلبہ کے سامنے  پیش کئے گئے  آٹھ(8) خطبات کا مجموعہ ہے۔جنہیں 1926ء میں مربوط شکل میں شائع کیا گیا۔ان ختبات میں آپ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی تھی وہ آٹھ عناوین کچھ اس طرح ہیں ۔ انسانیت کی تکمیل صرف انبیاء کرام کی سیرتوں سے ہو سکتی ہے۔     عالم گیر اور دائمی نمونہ عمل صرف محمد ﷺ کی سیرت ہے۔   سیرت نبوی ﷺ کا تاریخی پہلو۔ سیرت نبوی ﷺ کی کاملیت ۔   سیرت نبوی ﷺ کی جامعیت ۔ سیرت نبوی ﷺ کی عملیت ۔ اسلام کے پیغمبر کا پیغام۔ پیغام محمدی ﷺ۔ ا س کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے...

یہ قدم قدم بلائیں

تصویر
یہ قدم قدم بلائیں  یہ قدم قدم بلائیں عامر عثمانی صاحب کے اشعار کا مشھور و مقبول مجموعہ ہے۔   نام کتاب :- یہ قدم قدم بلائیں ۔ کلام      :- عامر عثمانی صاحب ۔ صفحات   :- 183 فائل سائز :- 3 ایم ، بی ۔ مختصر تعارف :-   یہ قدم قدم بلائیں جناب عامر عثمانی صاحب کے اشعار کا مجموعہ ہے۔ جناب عامر عثمانی صاحب کا اصل نام امین الرحمن اور جائے پیدائش ہردوئی ہے۔ دار العلوم دیوبند سے تعلیم حاصل کی ۔اور جماعت اسلامی کی فکر سے ہم آہنگ رہے۔ "تجلی " کے نام سے ایک ماہنامہ بھی جاری کیا اس ماہنامہ کے ایک کالم  " مسجد سے میخانہ تک " کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی، یہ رسالہ تقریبا 25 سال تک لگاتار جاری رہا۔   جہاں تک اس کتاب ( یہ قدم قدم بلائیں ) کا تعلق ہے اس میں عامر عثمانی صاحب کے اشعار کو جمع کیا گیا ہے اور مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز ،دھلی نے اسے شائع کیا ہے۔   عامر عثمانی صاحب کے اشعار میں ایک سلاست اور روانی پائی جاتی ہے بڑی بڑی بحروں میں آسانی سے اپنی بات بڑی عمدگی سے کہ جاتے ہیں ،با ذوق قاری آپ کے اشعار پڑھ کر جھوم اٹھتا ہے   ،آپ کے اشعار بہت ہی ...

تزک بابری (اردو)

تصویر
تزک بابری (اردو)   تزک بابری بابر کی خود نوشت سوانح حیات اور ایک تاریخی دستاویز ہے۔     نام کتاب :- تزک بابری ۔ مصنف     :- ظہیر الدین بابر۔ مترجم    :- محمد قاسم صدیقی ۔ فائل سائز :- 2 ۔ایم ۔ بی۔  صفحات     :- 101 مختصر تعارف :-       تزک بابری   ھندوستان میں مغل سلطنت کے بانی ظہیرالدین بابر کی خود نوشت سوانح حیات ہے  ، بابر نے یہ کتاب ترکی زبان میں لکھی تھی ۔پھر اکبر کے عھد میں اسکے اتالیق اور سرپرست بیرم خان کے بیٹے عبد الرحیم خان خانہ نے اسے فارسی میں منتقل کیا۔قاسم صدیقی صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔     اس کتاب کا طرز تحریر سادہ اور تصنع سے پاک ہے، اس کتاب کے مطالعہ اس وقت کےاخلاق و عادات ،واقعات و حالات اس دور کی معاشرت اور طریقہ بود وباش کا بھی پتا چلتا ہے۔اس کتاب کا شمار دینا کے بہترین علمی تاریخی سرمایہ میں کیا جاتا ہے اور یہی وہ کتاب ہے جس کی وجہ سے بابر کو عظیم مصنفین کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے۔      ا س کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلو...

اعمال قرآنی

تصویر
اعمال قرآنی   اعمال قرآنی قرآن کی آیتوں پر مشتمل حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ کی مرتب کردہ عملیات و وظائف کی ایک مفید  کتاب ہے۔       نام کتاب :- اعمال قرآنی ۔ مرتب      :- حکیم الامت مولانااشرف علی تھانوی ؒ  ۔ صفحات     :- 162۔ فائل سائز :- 7 ایم ۔ بی ۔   مختصر تعارف :-     اعمال قرآنی قرآن کی آیتوں پر مشتمل حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ کی مرتب کردہ   عملیات و وظائف کی ایک مفید اور ہر گھر میں رکھنے والی کتاب ہے۔      یقینا قرآن کے نزول کا اصل مقصد لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں صحیح راستہ دکھانا ہے لیکن اللہ رب العزت نے ان آیتوں میں کچھ تاؑثیر ایسی بھی رکھی ہے جس سے صرف اھل دل واقف ہوتے ہیں ۔یہ کتاب بھی اسی قسم سے ہے ۔      گھر میں پیش آنے والے واقعات، پریشانیاں ،تکالیف ،خوشی کے مواقع ، غم کے مواقع، تجارت میں نقصان ، زندگی میں مایوسی ،ہر طرح کی بیماریاں ،جیسا بھی موقع ہو یہ کتاب قرآنی آیتوں کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرماتی ہے۔اور ہمیں سکون پہونچاتی ہے۔   ...

حضرت امام ابو حنیفہؒ کی سیاسی زندگی

تصویر
حضرت   امام ابو حنیفہؒ کی سیاسی زندگی حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی سیاسی زندگی صرف ایک کتاب نہیں بلکہ علامہ مناظر احسن گیلانی ؒ کی پچیس (25) سالہ محنت کا ثمرہ ہے۔   نام کتاب :- حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی سیاسی زندگی۔ مصنف     :-  علامہ مناظر احسن گیلانی   مرحوم۔   صفحات   :- 616۔ فائل سائز :- 17 ایم ۔ بی ۔ مختصر تعارف :-      حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی سیاسی زندگی صرف ایک کتاب نہیں بلکہ علامہ مناظر احسن گیلانی ؒ کی پچیس (25) سالہ محنت کا ثمرہ ہے،علامہ مرحوم نے ثابت کیا ہیکہ امام ابو حنیفہ ؒ صرف ایک بلند مرتبہ فقیہ ہی نہیں تھے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ وہ ایک اعلی مدبر اور بلند پایاسیاست داں بھی تھے جسکا ادراک ہمیں اس کتاب کے مطالعہ سے ہوگا کہ کیسے آپنے خود کی ذات کو سیاست سے دور رکھتے ہوئے ایک صالح انقلاب کی بنیاد ڈالی اور  اسکے کیامفید نتائج مرتب ہوئے۔؟!!!         مصنف مرحوم نے اس کتاب میں ضمنا بنو امیہ کے آخری دور   اور عھد عباسی کے آغاز کے اجتماعی اور سیاسی احوال پر بھی سیر حاصل بحث کی ہے۔میدان عل...

محسن انسانیت

تصویر
محسن انسانیت ﷺ محسن انسانیت جماعت اسلامی کے معروف ومشھور قلم کار جناب نعیم صدیقی صاحب کی مقبول ترین کتابوں میں سے ہیں۔   نام کتاب :- محسن انسانیت ﷺ ۔ مصنف     :- نعیم  صدیقی صفحات    :- 589 فائل سائز :-25 ایم۔ بی ۔ مختصر تعارف  :-     محسن انسانیت جماعت اسلامی کے معروف ومشھور قلم کار جناب نعیم صدیقی صاحب کی مقبول ترین کتابوں میں سے ہیں۔ اس کی شھرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہیکہ یہ کتاب پہلی بار 1960ء میں شائع ہوئی اور اب تک اسکے اٹھائیس (28) سے زیادہ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔        کتاب پڑھنے سے قاری کو احساس ہوتا ہیکہ صاحب کتاب نے اس کتاب کو اپنے جذبات کی روشنائی میں ڈوبو کر لکھا ہے۔ کتاب پڑھتے وقت کبھی آنکھوں سے آنسوں تو کبھی لبوں پر مسکراہٹ چھا جاتی ہے۔اور منظر کشی ایسی کے پڑھنے والا اپنے آپ  کو اسی منظر میں ڈوبا ہوا محسوس کرتا ہے۔       جذبات کے ساتھ ساتھ کتاب ذھن و دماغ کو بھی    ٹچ کرتی ہے اور مستشرقین کی جانب سے پھیلائے ہوئے غلط اشکالات اور پروپگنڈوں کو دلائل  کے ساتھ ...

آئین ھند

تصویر
آئین ھند   آئین ھند میں ھندوستان کے سارے جمہوری حقوق کو بیان کیا گیا ہے۔   نام کتاب :- آئین ھند صفحات :- 410 فائل سائز :- 8 ایم۔ بی ۔    مختصر تعارف :-    ہندوستان جنوبی ایشیا میں واقع ایک ملک ہے۔ پرانے دور سے ہی مختلف مذاہب کو یہاں رچنے بسنے کا موقع دیا۔ بھارت آبادی کے لحاظ سے چین کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور اس لحاظ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھی کہلاتا ہے۔ بھارت کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد باشندے سو سے زائد زبانیں بولتے ہیں۔     ھندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور اسکا آئین دینا کا سب سے زخیم ترین دستور ہے جسے ہم آئین ھند کے نام سے جانتے ہیں۔   اس آئین میں ھندوستان کے جمہوریت کے سیاسی نکات ،حکومتی اداروں کے ڈھانچہ اور اختیارات ،ھندستانی شہریوں کے بنیادی حقوق اور اصول ضوابط کو بیان کیا ہے ۔اسکی تشکیل کے لئے جو مجلس بنائی گئی تھی اسکے صدر جناب بھیم راؤ امبیڈکر صاحب تھے اسی لئے انہیں اسکا معمار اعظم کہا جاتا ہے۔       ہر ھندوستانی کے لئے لازمی ہیکہ وہ اپنے بنیادی حقوق سے واقف ہو, جسکے لئے اسے آئین ھند کا مطالعہ کرنا ضرو...

پطرس کے مضامین

تصویر
پطرس کے مضامین  پطرس کے مضامین اردو ادب میں طنز و مزاح کی ایک بہترین کتاب ہے۔   نام کتاب :- پطرس کے مضامین ۔ مصنف     :- پطرس بخاری۔ صفحات    :- 71 فائل سائز :- 2 ایم ۔ بی ۔ مختصر تعارف :-      پطرس کے مضامین اردو ادب میں طنز و مزاح کی ایک بہترین کتاب ہے۔اسکے مصنف کا اصل نام احمد شاہ بخاری ہے لیکن قلمی نام " پطرس بخاری " کے نام سے مشھور ہیں۔     اس کتاب میں کل گیارہ مضامین ہے۔ اور سب ظرافت اور طنز ومزاح کے اعلی نمونہ ہیں،پڑھتے وقت قاری صاحب کتاب کی تصویر کشی پر بے ساختہ ہنس پڑتا ہے اور بڑی مشکل سے اپنی ہنسی روک پاتا ہے۔     شائقین کتب کے لئے ایک بہترین کتاب ہے۔کبھی ایسا ہوتا ہیکہ کسی دوسری کتاب کے مطالعہ سے دماغ بھاری ہو جاتا ہے ایسے وقت پطرس کے مضامین کا ایک مضمون دماغی تھکان کو اتار دیتا ہے اور ایک نئی تازگی اور قوت بخشتا ہے۔اور یہاں صرف مزاح برائے مزاح نھیں ہے بلکہ مزاح کے پردے میں معاشرے میں چھپی ہوئی سچائیوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔   کتاب کا اسلوب بہت ہی آسان اور سہج ہے نہ بھاری بھر کم الفاظ ہے نہ مشکل تعب...

آسان اصول حدیث

تصویر
آسان اصول حدیث  آسان اصول حدیث مختصر ، جامع اور دینی مدارس کے اساتذہ ، طلبہ و طالبات اور دیگر اصحاب ذوق کے لئے ایک قیمتی اور مفید تحفہ ہے۔   نام کتاب :- آسان اصول حدیث ۔ مصنف     :- جناب مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی۔ صفحات    :- 84 فائل سائز :- 5۔2 ایم۔ بی ۔ مختصر تعارف :-   علمِ حدیث  ان قوانین کے جاننے کا نام ہے جس میں سند اور متن کے اَحوال سے بحث کی جاتی ہے۔ موضوع : سند اور متن۔  غرض وغایت : صحیح اور غیر صحیح کو پہچاننا . یہ تعریف علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’ تدریب الراوی‘‘  کے مقدمہ میں ذکر کی ہے۔ یہ مختصر  اور جامع تعریف ہے ، ملاحظہ ہو :(مقدمہ تدریب الراوی ،ص: ۱۹ ،ط:مکتبہ توفیقیہ قاہرہ مصر ) اس کے علاوہ دیگر حضرات نے اس کی مختلف تعریفیں کی ہیں، مثلاً:  مولانا ظفر احمد عثمانی صاحب رحمہ اللہ اپنی کتاب ’’قواعد في علوم الحدیث‘‘ میں اس کی تفصیل یوں بیان کرتے ہیں : علم حدیث دو طرح سے ہے: ۱۔علمِ حدیث روایۃً  ۲۔علمِ حدیث درایۃً  علمِ حدیث روایۃً : وہ علم ہے جس کے ذریعے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ا...

پاجا سراغ زندگی

تصویر
پاجا سراغ زندگی  پاجا سراغ زندگی در اصل مولانا ابو الحسن علی ندوی کی ان تقریروں پر مشتمل ہے جو انہونے مدارس کے طلبہ کے سامنے مختلف مواقع پر کی ہے.   نام کتاب :- پاجا سراغ زندگی مصنف     :- مولانا ابو الحسن علی ندوی ؒ صفحات    :- 185 فائل سائز :- 4 ایم ۔ بی ۔  5 دسمبر 1913ء کو ابو الحسن علی ندوی کی ایک علمی خاندان میں پیدائش ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اپنے ہی وطن تکیہ، رائے بریلی میں حاصل کی۔ اس کے بعد عربی، فارسی اور اردو میں تعلیم کا آغاز کیا۔ مولانا علی میاں کے والد عبد الحئی حسنی نے آٹھ جلدوں پر مشتمل ایک عربی سوانحی دائرۃ المعارف لکھا تھا، جس میں برصغیر کے تقریباً پانچ ہزار سے زائد علما اور مصنفین کے حالات زندگی موجود ہیں۔علی میاں نے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لکھنؤ میں واقع اسلامی درسگاہ دار العلوم ندوۃ العلماء کا رخ کیا۔ اور وہاں سے علوم اسلامی میں سند فضیلت حاصل کی۔ پاجا سراغ زندگی کتاب در اصل مولانا ابو الحسن علی ندوی (علی میاں ندویؒ) کی ان تقریروں پر مشتمل ہے جو انہونے مدارس کے طل...

ائمہ سلف اور اتباع سنت

تصویر
  ائمہ سلف اور اتباع سنت ائمہ سلف اور اتباع سنت  در اصل عربی کتاب " رفع الملام عن ائمۃ الاؑعلام " کا اردو ترجمہ ہے۔ نام کتاب :- ائمہ سلف اور اتباع سنت۔ مصنف     :- امام ابن تیمیہ ؒ مترجم     :- پروفیسر غلام حسین حریری ۔ فائل سائز :- محض 3 ایم ۔ بی۔   مختصر تعارف :-  شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی اس کتاب میں ائمہ سلف اور سنت کے حوالے سے نگارشات پیش کی گئی ہیں۔ جس میں ائمہ اربعہ کا عمل بالحدیث اور ترک حدیث پر گتفتگو کرتے ہوئے ترک حدیث کے اسباب پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اردو ترجمہ پروفیسر غلام احمد حریری نے کیا ہے۔ ائمہ سلف اور اتباع سنت در اصل عربی کتاب " رفع الملام عن ائمۃ الاؑعلام " کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب میں ہمارے اسلاف خاص طور پر ائمہ اربعہ کا حدیث سے لگاو اور اتباع سنت کے لئے انکے شوق کو ظاھر ہوتا ہے۔   یہ کتاب خاص ان لوگوں کے لئے مسکت جواب ہے جو تقلید کا نام لے کر ائمہ اربعہ کی طرف یہ غلط بات منسوب کرتے ہیں کہ انہونے حدیث مبارکہ کو نظر انداز کیا ہے اور اپنے مقلدین کو اپنی رائے اور اپنے اقوال کی پیروی کرنے کا حکم دیا ہ...

اختلاف رائے، آداب و احکام

تصویر
اختلاف رائے ،آداب و احکام   اختلاف رائے ،آداب و احکام یہ اصلا عربی کتاب " فقہ الاختلاف و لا یزالون مختلفین " کا اردو ترجمہ ہے۔   نام کتاب :- اختلاف رائے ،آداب و احکام ۔ مصنف      :- ڈاکٹر سلمان فھد عودہ ۔ مترجم     :- مولانا عبید اللہ الاسعدی ۔ فائل سائز :- 3 ایم ۔بی ۔   اختلاف رائے ،آداب و احکام یہ اصلا عربی کتاب " فقہ الاختلاف و لا یزالون مختلفین " کا اردو ترجمہ ہے۔ اصل کتاب کے مصنف ڈاکٹر سلمان فھد عودہ ہے۔جبکہ  جناب مولانا عبید اللہ اسعدی صاحب (شیخ الحدیث ،جامعہ عربیہ ہتھورا، باندہ ،یو۔ پی )نے اسے بہترین طریقہ سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔   اختلاف کا ہونا یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ امت میں ہر دور میں کہیں نہ کہیں اختالف ضرور رہا ہے۔لیکن اس اختلاف کو بحث و مباحثہ اور جنگ و جدل کا سبب بنا کر پھر گروپ بندی کرنا اور جماعت بندی کرنا یہ مذموم ہے۔اختلاف کا ہونا یہ ایک ناگزیر چیز ہے لیکن اسے اپنی عزت کا مسئلہ نہ بنا کر اسکے آداب واحکام کی رعایت کرتے ہوئے اگر اختلاف کیا جائے تو یہ اختلاف زحمت کے بجائے رحمت کا باعث بن جاتا ہے۔   اس کتاب می...

غبارخاطر

تصویر
 غبار خاطر غبار خاطر مولانا ابو الکلام آزاد کے خطوط کا مجموعہ ہے.   نام کتاب :- غبار خاطر۔ از       :- ابو الکلام آزاد ۔ مرتب     :- مالک رام۔ صفحات :- 464 فائل سائز :- 7 ایم ۔بی۔       مختصر تعارف :-   غبار خاطر مولانا ابو الکلام آزاد کے خطوط کا مجموعہ ہے۔یہ وہ خطوط ہیں جو آپنے سنہ 1942ء تا 1945ء کے زمانے میں قلعہ احمد نگر میں دوران قید لکھے، یہ سارے خطوط مولانا حبیب الرحمان خاں شیروانی صاحب کے نام لکھے ہیں ۔   ان خطوط کا قصہ بھی بڑا عجیب ہے۔ جیساکہ ہم نے اوپر لکھا کہ یہ خط دوران قید لکھے ہوئے ہیں اصل میں قید کی اس مدت میں مولانا کو نہ کسی سے ملنے کی اجازت تھی نہ کسی سے خط و کتابت کی ۔اسی لئے مولانا نے صرف اپنے دل کا غبار نکالنے کی خاطر مولانا حبیب الرحمن خاں شیروانی کو یہ خطوط تحریر فرمائے ہیں۔       ایک جگہ مولانا آپ کو مخاطب کر کے تحریر فرماتے ہیں کہ: " مجھے معلوم ہیکہ میری صدائیں آپ تک نہیں پہونچ سکیں گی تاہم طبع نالہ سنج کو کیا کروں کہ فریاد و شیون کے بغیر رہ نہیں سکتا آپ سن رہے ہوں یا نہ سن رہے...

کامیابی کے اصول

تصویر
 کامیابی کے اصول کامیابی کے اصول ایک ایسی کتاب جو کامیابی کا روڈمیپ اور کامیابی کے وہ آزمودہ اصول بتاتی ہے جو کبھی نا کام نہیں ہوتے۔   کتاب کا نام :- کامیابی کے اصول۔ مصنف         :- پروفیسر ارشد جاوید فائل سائز :- لنک (1) 6ایم ۔بی ۔ لنک (2) 3 ایم ۔ بی ۔   مختصر تعارف      کامیابی کے اصول جناب پروفیسر ارشد جاوید صاحب کی مشہور کتابوں میں سے ایک ہے،پروفیسر ارشد جاوید صاحب ایک ماہر نفسیات ہے جنہونے اولا گورمنٹ کالج ،لاہور اور اسکے بعد امریکہ میں جامعہ کیلیفورینا سے نفسیات میں ماسٹر کیاآپنے بہت سی ایسی کتابیں لکھی جسنے لوگوں کی زندگیاں بدل دی ،   آپ کی چند کتابوں کے نام : کامیابی اور خوش حالی آپ کا مقدر ہے،تعلیمی کامیابی، کامیابی کے اصول ،اچھا مسلمان اور برا مسلمان،  اور مسلمانوں کا ہزار سالہ عروج ۔   یہ کتاب " کامیابی کے اصول " کامیابی کا ایک خزانہ ہے۔ اس میں بڑے آسان اسلوب میں کامیابی کے چند اصول اور عناصر بیان کئے ہیں جس کو اختیار کر کے اور اسے اپنی زندگی میں لا کر ھم اپنی مطوبہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ...