اشاعتیں

Tafsir لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

قرآن آپ سے کیا کہتا ہے؟

تصویر
  قرآن آپ سے کیا کہتا ہے؟ مولانا منظور نعمانی صاحب کی مشہور کتاب قرآن سے رشتہ – سکونِ قلب کی کنجی قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا وہ مقدس کلام ہے جو انسان کی رہنمائی کے لیے نازل ہوا۔ یہ کتاب صرف عبادات یا احکام کا مجموعہ نہیں، بلکہ زندگی کے ہر شعبے کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے۔ جو انسان اس سے جڑ جاتا ہے، اس کا دل مطمئن ہو جاتا ہے، زندگی میں برکت آتی ہے اور راہِ ہدایت اس پر آسان ہو جاتی ہے۔ قرآن سے جڑنے کی ضرورت کیوں؟ ہدایت کا سرچشمہ: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "یہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں، ہدایت ہے متقیوں کے لیے" (البقرہ:2) دل کا سکون: "یاد رکھو! دلوں کا سکون اللہ کے ذکر سے ہی ہے" (الرعد:28) زندگی میں روشنی: قرآن زندگی کے ہر اندھیرے میں چراغ کی مانند ہے جو صحیح راہ دکھاتا ہے۔ قرآن سے تعلق کیسے مضبوط کریں؟ 1. روزانہ تلاوت کا معمول بنائیں – تھوڑا سہی، مگر روز تلاوت کریں۔ 2. ترجمے اور تفسیر کے ساتھ پڑھیں – تاکہ سمجھ آ سکے کہ اللہ ہم سے کیا چاہتا ہے۔ 3. قرآنی احکام پر عمل کریں – صرف پڑھنا کافی نہیں، عمل ہی اصل ہے۔ 4. اولاد کو قرآن سے جوڑیں – بچوں کو قرآن کی محبت دیں، کیونکہ یہی اص...

معرکہ ایمان و مادیت

تصویر
 معرکہ ایمان و مادیت  معرکہ ایمان و مادیت مولانا علی میاں صاحب ندوی کی مشہور کتاب ہے جو الصراع کا ترجمہ ہے نام کتاب :- معرکہ ایمان و مادیت مصنف :- مولانا علی میاں ندوی  کتاب کے بارے میں مولانا علی میاں صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ اس کتاب میں فرماتے ہیں  عہد آخر کے فتنوں سے سورہ کہف کا تعلق مجھے محسوس ہوا کہ میرا دل اس راز تک پہونچنے کے لئے بیتاب ہے، میں یہ جانا چاہتا تھا کہ اس خصوصیت کا سبب کیا ہے، اور اس حفاظت اور بچاؤ کا جس کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے، سورہ سے کیا معنوی تعلق ہے؟       قرآن مجید میں چھوٹی بڑی (قصار مفصل اور طوال مفصل ) ہر طرح کی سورتیں موجود تھیں کیا وجہ ہے کہ ان سب کو چھوڑ کر اس سورہ کا انتخاب کیا گیا اور یہ زبر دست خاصیت صرف اسی سورہ میں رکھی گئی ہے مجملا مجھے اس کا یقین ہوگیا کہ یہ سورہ قرآن کی ضرور ایسی منفرد سورہ ہے جس میں عہد آخر کے ان تمام فتنوں سے بچاؤ کا سب سے زیادہ سامان ہے جس کا سب سے بڑا علمبردار دجال ہوگا، اس میں اس تریاق کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جو دجال کے پیدا کردہ زہریلے اثرات کا توڑ کر سکتاہے، اور اس کے بیم...

تفسیر ابن کثیر (اردو)

تصویر
  تفسیر ابن کثیر (اردو) تفسیر ابن کثیر تفسیر بالماثور پر مشتمل ہے نام‌ کتاب :- تفسیر ابن کثیر مصنف :- حافظ عماد الدین ابن کثیر شافعی دمشقیؒ متوفی 774 فائل سائز :- جلد اول :- ٣٠ ایم بی ،  جلد ثانی :- ٣٠ ایم بی  ، جلد ثالث :- ٢٦ ایم بی ،  ج لد رابع :-  ٢٥ ایم بی ،  لد خامس :- ٢٦ ایم‌بی کتاب کے بارے میں:-  ابن کثیر عالم اسلام کے معروف محدث، مفسر، فقیہ اور مورخ گزرے ہیں۔   آپ کا مکمل نام اسماعیل بن عمر بن کثیر، لقب عماد الدین اور عرفیت ابن کثیر ہے۔ آپ ایک معزز اور علمی خاندان کے چشم وچراغ تھے۔ ان کے والد شیخ ابو حفص شہاب الدین عمر اپنی بستی کے خطیب تھے اور بڑے بھائی شیخ عبد الوہاب ایک ممتاز عالم اور فقیہہ تھے حافظ ابن کثیر کی ولادت 701ھ میں مجدل میں ہوئی جو بصریٰ کے اطراف میں ایک قریہ ہے۔ کم سنی میں ہی والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ بڑے بھائی نے اپنی آغوش تربیت میں لیا۔ انہیں کے ساتھ دمشق چلے گئے۔ یہیں ان کی نشو و نما ہوئی۔ ابتدا میں فقہ کی تعلیم اپنے بڑے بھائی سے پائی اور بعد کو شیخ برہان الدین اور شیخ کمال الدین سے اس فن کی تکمیل کی۔ اس کے علاوہ آپ نے...

آیات قرآنی کے شان نزول

تصویر
  آیات قرآنی کے شان نزول آیات قرآنی کے شان نزول جس میں قرآنی آیتوں کا شان نزول بیان کیا گیا ہے    نام کتاب :- آیات قرآنی کے شان نزول  مصنف :- ابو الحسن علی بن احمد الواحدی النیساپوری مترجم :- مولانا خالد محمود صاحب   صفحات :- 489  فائل سائز :-  12 ایم ۔ بی ۔   مختصر تعارف :-   آیات قرآنی کے شان نزول یہ در اصل عربی کتاب " اسباب النزول " کا اردو ترجمہ ہے ۔      قرآن کریم کی آیتیں دو طرح کی ہیں ،ایک وہ آیتیں ہیں جو اللہ تعالی نے از خود نازل فرمائیں ، کوئی خاص واقعہ یا کوئی سوال وغیرہ ان آیت کے نزول کا سبب نہیں بنا ۔           دوسری آیتیں وہ ہیں جنکا نزول کسی خاص واقعہ کی وجہ سے یا کسی سوال کے جواب میں ہوا جسے ان آیتوں کا پس منظر کہنا چاہئے یہی پس منظر مفسریں کی اصطلاح میں شان نزول یا سبب نزول کہا جاتا ہے یہی وہ فن ہے جسکا علم تفسیر قرآن کے لئے ایک لازمی شرط کی حیثیت رکھتا ہے ۔         اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی...

قرآن کی 24 آیتیں

تصویر
 قرآن کی 24 آیتیں قرآن کریم کی وہ 24 آیتیں جنہیں قرآن سے ہٹانے کی مانگ اٹھ رہی ہے ان آیتوں کا مکمل تشفی بخش جواب ۔   نام کتاب :- 1) چوبیس آیتیں ۔              2) قرآن نا قابل ترمیم  ۔ مولف :-  1) جناب خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتھم           2) جناب محمد سلمان منصور پوری غفر لہ صفحات :-  1) 49 ۔           2) 43 ۔ فائل سائز :-1) 2 ایم ۔ بی ۔             2) 2 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-                    موقع بموقع فساطائی تنظیموں سے وابستہ افراد اپنے بیانات اور تحریروں میں قرآن کریم کو نشانہ بنا کر ب سر عام اشتعال انگیزی کرتے ہیں ،   یہ لوگ قرآنی آیات کی ایک فہرست پیش کرتے ہیں اور مسلمانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان آیات کو قرآن کریم سے نکال دیں کیوں کہ یہ آیات ان کے بقول گیر مسلموں سے نفرت اور جنگ کی تعلیم دیتی ہیں ۔         قرآن کریم کی جن 24 آیتوں کو یہ لوگ موج...

اصول تفسیر

تصویر
اصول تفسیر  اصول تفسیر امام ابن تیمیہ کی یہ کتاب اپنے حجم کے اعتبار سے صغیر اور معانی کے اعتبار سے بڑی جامع اور علوم کے خزانے سمیٹے ہوئے ہے   ۔   نام کتاب :- اصول تفسیر ۔ مصنف :- شیخ الاسلام احمد بن عبد الحلیم ابن تیمی ہ ؒ مترجم :- مولانا عبد الرزاق صاحب ملیح آبادی  صفحات :- 72 فائل سائز :- 2 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-    اصول تفسیر امام ابن تیمیہ کی یہ کتاب اپنے حجم کے اعتبار سے صغیر اور معانی کے اعتبار سے بڑی جامع اور علوم کے خزانے سمیٹے ہوئے ہے، جو امت کی اس بات کی طرف رہنمائی کرتی ہیکہ کتاب اللہ کو کس طرح سمجھنا چاہئے اور اس کی تفسیر کس طرح کرنا چاھئے ؟!۔   ہم مسلمانوں کی سب سے بڑی بد نصیبی یہ ہوئی کہ کتاب اللہ کو ھدایت نامہ سمجھنے کی جگہ اسے بحث وجدل ، علمی ورزش اور اظہار قابلیت کا ذریعہ بنایا گیا تفسیروں کے انبار لگ گئے اور ان تفسیروں نے کتاب اللہ پر پردے ڈال دئے ۔   قرآن محمد ﷺ پر نازل ہوا اور  عربی زبان میں نازل ہوا لیکن تفسیر کے لئے صرف عربی لغت کا جاننا ضروری نہیں وہ ماحول بھی سامنے ہو جس میں قرآن اترا تھا کیونکہ ماحول کی تب...

تفسیر عثمانی

تصویر
  تفسیر عثمانی  تفسیر عثمانی برصغیر کی اردو تفاسیر میں ایک نہایت مقبول اور معتبر نام ہے ۔   نام کتاب :- تفسیر عثمانی ۔ مترجم :- شیخ الھند مولانا محمود الحسن صاحب ؒ ۔ مفسر :- شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب ؒ صفحات :- 1881 فائل سائز :- 20 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-     تفسیر عثمانی پچھلے ساٹھ برسوں سے برے صغیر کی اردو تفاسیر میں ایک نہایت مقبول اور معتبر نام رہا ہے ،   اس غیر معمولی مقبولیت کی وجہ اس تفسیر کی وہ بعض خصوصیات ہیں جو دوسری تفاسیر میں مفقود ہیں ،جس میں خصوصی طور پر ان تین اکابر کا علم و فضل ،اخلاص و للہیت اور کمال اور احتیاط و ادب کے ساتھ قرآن کی خدمت کی دھن ہے جہ اصل تفسیر عثمانی کے اجزائے ترکیبی ہیں ۔یہ تین بڑے نام حضرت شاہ عبد القادر دھلوی ؒ ،حضرت مولانا محمود الحسن صاحب ؒ اور شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی صاحب ؒ ہیں۔    اس تفسیر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہیکہ مختصر ہونے کے باوجود قرآن کریم کے منشاء و مفھوم میں اتنی جامع ہیکہ قرآن کریم کے طالب علم کو دوسری تفاسیر سے مستغنی کر دیتی ہے ۔        ...

قرآن فہمی کے بنیادی اصول

تصویر
  قرآن فہمی کے بنیادی اصول   قرآن فہمی کے بنیادی اصول یعنی نامور مفسرین قرآن کے منتخب مضامین ۔   نام کتاب :-   قرآن فہمی کے بنیادی اصول ۔ مرتب :- حافظ حسن مدنی ۔ صفحات :- 170 فائل سائز :- 4 ایم ۔ بی ۔    مختصر تعارف :- قرآن فہمی کے بنیادی اصول   یہ در اصل نامور مفسرین قرآن کے منتخب مضامین کا مجموعہ ہے جو تین ابواب پر مشتمل ہے ۔ پہلا باب فہم قرآن کے بنیادی اصول کے نام سے ہے اس میں کل چار مضمون ہیں ۔ فہم قرآن کے بنیادی اصول  ( شیخ التفسیر مفتی محمد عبدہ الفلاح ؒ) فھم قرآن اور لغت عرب     ( شیخ التفسیر مفتی محمد عبدہ الفلاح ؒ) تفسیر قرآن کا صحیح طریقہ ( شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ ؒ ) قرآن فہمی کے بنیادی اصول ( مولانا عبد الغفار حسن مد ظلہ )   دوسرا باب فھم قرآن اور حدیث نبوی کے نام سے ہے ، اس میں بھی کل چار مضمون ہیں ۔   قرآن فہمی میں حادیث نبوی کی اہمیت  ( مولانا زاہد الراشدی صاحب ) تفسیر قرآن اور حدیث و سنت           ( شیخ ناصر الدین البانی ؒ ) قرآن فہمی میں حدیث و سنت کا کردار...

درس قرآن کی تیاری کیسے ؟

تصویر
 درس قرآن کی تیاری کیسے ؟ درس قرآن کی تیاری کیسے؟ جناب خلیل الرحمن صاحب چشتی  کی تصنیف ہے۔جس میں انہونے قرآن کی ھماری زندگی میں اھمیت اور افادیت پر زور ڈالتے ہوئے اسکی تلاوت و ترجمہ اور تفھیم کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔       نام کتاب :- درس قرآن کی تیاری کیسے ؟ مصنف            :-  خلیل الرحمن چشتی صاحب ۔ ایک زمانہ تھا جب عوام کو قرآن پڑھنے، سننے اور سمجھنے سے روکا جاتا تھا۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب ان کا تعلق قرآن سے بڑھ رہا ہے۔ وہ قرآن کی تعلیمات جاننا چاہتے ہیں۔ چنانچہ دینی پروگراموں میں قرآن کا درس دینے کا بھی اہتمام کیا جانے لگا ہے۔ بعض حضرات سوال کرتے ہیں کہ قرآن کا درس کیسے دیا جائے ؟ اس کے لیے کیسے تیاری کی جائے ؟ کن آیات کا انتخاب کیا جائے ؟قرآنی آیات کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے کن کتابوں سے مدد لی جائے؟ اس سلسلے میں پاکستان کے عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن چشتی کی کتاب ‘درس قرآن کی تیاری کیسے ؟’ مفید ہے۔ مولانا خلیل الرحمٰن چشتی قرآنی تعلیمات کو عام کرنے اور اسے عوام کے لئے قابل فہم بنانے کا مشن چلا رہے ہیں۔ اس موض...

تاریخ ارض القرآن کامل

تصویر
تاریخ ارض القرآن کامل  تاریخ ارض القرآن کامل |Tarikh-Arzul-Quran-Kamil نام کتاب :-    تاریخ ارض القرآن کامل۔ مصنف :- سید سلیمان ندوی ۔ کتاب کے بارے میں   تاریخ ارض القرآن | Tarikh-Arzul-Quran-Kamil بر صغیر ھند و پاک کے معروف و مشھور مورخ اور سیرت نگار علامہ سید سیمان ندوی ؒ کی بڑی مقبول کتاب ہے،       عالمِ اسلام کو جن علما پر ناز ہے ان میں سید سلیمان ندوی کا نام سر فہرست  ہے۔   ان کی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگائے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر، 1914ء کو جوار رحمت میں منتقل ہو گئے تو تو باقی چار جلدیں سید سلیمان ندوی نے اپنے استاذ کی وصیت پر انہیں کے طرز پر اس طرح مکمل کیں کہ یہ پتہ نہیں چلتا کہ استاذ کا لکھا کون سا ہے اور شاگرد کا لکھا کون سا ،     اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی اعظم گڑھ میں  دار المصنفین کے بنیاد ڈالی اور ایک ماہنامہ، معارف کے نام سے  جاری کیا، جسے عوام و خواص میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اور آج تک وہ جاری و ساری ہے اللہ اسے تا قیامت...