درس قرآن کی تیاری کیسے ؟

 درس قرآن کی تیاری کیسے ؟

درس قرآن کی تیاری کیسے؟ جناب خلیل الرحمن صاحب چشتی کی تصنیف ہے۔جس میں انہونے قرآن کی ھماری زندگی میں اھمیت اور افادیت پر زور ڈالتے ہوئے اسکی تلاوت و ترجمہ اور تفھیم کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔

 

درس قرآن کی تیاری کیسے ؟


 

 

نام کتاب :- درس قرآن کی تیاری کیسے ؟

مصنف           :-  خلیل الرحمن چشتی صاحب ۔

ایک زمانہ تھا جب عوام کو قرآن پڑھنے، سننے اور سمجھنے سے روکا جاتا تھا۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب ان کا تعلق قرآن سے بڑھ رہا ہے۔ وہ قرآن کی تعلیمات جاننا چاہتے ہیں۔ چنانچہ دینی پروگراموں میں قرآن کا درس دینے کا بھی اہتمام کیا جانے لگا ہے۔

بعض حضرات سوال کرتے ہیں کہ قرآن کا درس کیسے دیا جائے ؟ اس کے لیے کیسے تیاری کی جائے ؟ کن آیات کا انتخاب کیا جائے ؟قرآنی آیات کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے کن کتابوں سے مدد لی جائے؟ اس سلسلے میں پاکستان کے عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن چشتی کی کتاب ‘درس قرآن کی تیاری کیسے ؟’ مفید ہے۔

مولانا خلیل الرحمٰن چشتی قرآنی تعلیمات کو عام کرنے اور اسے عوام کے لئے قابل فہم بنانے کا مشن چلا رہے ہیں۔ اس موضوع پر انھوں نے متعدد کتابیں تصنیف کی ہیں، مثلاﹰ قواعد زبان قرآن (دوجلدیں)، قرآنی سورتوں کا نظم جلی، آسان اصول تفسیر، قیادت اور ہلاکت اقوام، سورہ یسین، توحید اور شرک، رسالت اور منصب رسالت، آخرت اور فکر آخرت، اسلام میں نجات کا تصور اور عقیدہ شفاعت، تزکیہ نفس وغیرہ۔ چشتی صاحب کی ایک کتاب ‘درس قرآن کی تیاری کیسے؟ کے عنوان سے ہے۔


    درس قرآن کی تیاری کیسے؟ جناب خلیل الرحمن صاحب چشتی کی تصنیف ہے۔جس میں انہونے قرآن کی ھماری زندگی میں اھمیت اور افادیت پر زور ڈالتے ہوئے اسکی تلاوت و ترجمہ اور تفھیم کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔

       مزید یہ کہ  مساجد اور مدارس میں جو درس قرآن کے اسباق ہوتے ہیں اسکی تیاری کے لئے اھم اور بنیادی اصولوں کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس سلسلہ میں کون سی کتابیں مفید اور معاون بن سکتی ہیں اسکی فہرست اور تعارف بھی پیش کیا ہے، اللہ جناب خلیل الرحمن صاحب چشتی کی اس کاوش کو قبول فرماکر بہترین بدلہ عنایت فرمائے اور علماء اور مدرسین کو اس سے فائدہ اٹھانے کی توفیق نصیب فرمائے ۔

            اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے

 

 ٭ آن لائن پڑھنے  لئے یہاں کلک کریں۔ 

 

  ٭  ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں .  


 

 




 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Don't Be Sad Urdu

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات