پر اثر لوگوں کی سات عادات

 پر اثر لوگوں کی سات عادات

  

Seven Habits Of Highly Effective People 

 

 

پر اثر لوگوں کی سات عادات

 

کتاب کے بارے میں :- 

 


پر اثر لوگوں کی سات عادات یہ انگریزی کی مشھور کتاب  Seven Habits Of Highly Effective People کا اردو ترجمہ ہے،مصنف کا نام Stephen Covey ہے،ترجمہ ڈاکٹر ظفر مرزا صاحب نے کیا ہے،

یہ ایک اہم کتاب ہے ، لاکھوں لوگوں کی زندگی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا چکی ہے، نیو یارک ٹائمز نے اسے بیسویں صدی کی دو اہم کتابوں میں سے ایک شمار کیا ہے،اب تک 32 زبانوں میں اسکا ترجمہ ہو چکا ہے، اور 75 ملکوں میں ایک کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ اسکی کاپیاں فروخت ہو چکی ہے، ٹائم میگیزین نے اس کتاب کے مصنف اسٹیفن کووے کو پچیس موثر ترین شخصیتوں میں شمار کیا ہے،

 مصنف نے اس کتاب میں اخلاقیات کی سات عادتوں کو بیان کیا ہے، اخلاقیات کو وہ حقیقی طاقت سمجھتا ہے اور اس کے اثرات کو آفاقی اور لازوال خیال کرتا ہے۔ مصنف اپنے نظریات کو کہانی اور قصوں کی تمثیل سے واضح اور مدلل کرتا ہے۔ 

مصنف، شخصیت کو اخلاقیات کہتا ہے، ان کا ماننا ہے کہ شخصیت کو عالمگیر اور لازوال بنانے میں سب سے اہم اور مؤثر طاقت اخلاق اور کردار ہے۔ مصنف اصولوں اور قوانین کو ظاہری طاقت سمجھتا ہے، جبکہ اخلاق و اقدار کو اندرونی طاقت کہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "در اصل ہمارے اقدار، ہمارے رویوں پر حکمرانی کرتے ہیں"۔

 اس کتاب میں زیادہ تر باتیں معقول اور سلیم ہیں، یہ کتاب نہ تو کوئی تحقیقی کتاب ہے اور نہ کوئی معلوماتی۔ البتہ اس کتاب میں بدیہی باتوں کو مرتب کر کے اور بعض نئے نظریات کو شامل کر کے پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا مرکزی خیال اصولوں پر مبنی شخصیاتی ترقی، رہنمائی اور تنظیم ہے، مصنف نے بیرونی فتح کے بجائے اندرونی فتح پر زور دیا ہے۔ اس کو سات عادتوں میں تقسیم کر کے مرتب کیا ہے۔

 

سات عادتیں 


فعال بنئے ۔


نتیجہ کو ذھن میں رکھ کر آغاز کریں


اھم چیز پہلے کریں


ھر وقت کامیابی کے بارے میں سوچو


پہلے دوسروں کو سمجھیں پھر انہیں سمجھائیں


اتحاد عمل 


خود کو آری کی طرح تیز کریں



اس کتاب کو آن لائن پڑھنے ، PDF فارمیٹ میں ڈاونولڈ کرنے  کے لئے یہاں لنکس مہیا کر دی گئی ہے،امید ہے آپ لوگ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 

٭ آن لائن پڑھنے یا PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں، یا پھر یہاں کلک کریں۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول