صحیح اسلامی نام

 صحیح اسلامی نام 

صحیح اسلامی نام یعنی اسلامی ناموں کا خزانہ۔


صحیح اسلامی نام

 

 

نام کتاب :- صحیح اسلامی نام 

مرتب :- حسن دین۔

صفحات :- 152

فائل سائز :- 3 ایم ۔ بی ۔ 

مختصر تعارف :- 

                     نام‌ کسی بھی انسانیت کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتاہے یہ نام ہی ہوتا ہے جو زندگی بھر اسکا ساتھ دیتا‌ہے 
اور ہر جگہ یہی نام اسکی پہچان اور شناخت ہوتا ہے گھر ہو خاندان ہو اسکول ہو مدرسہ ہو آفیس ہو یا کام کی جگہ ہو ہر جگہ وہ اسی نام کے ذریعہ پکارا جاتا ہے اور یہ نام کی شناخت صرف دنیا تک محدود نہیں بلکہ مرنے کے میدان حشر میں بھی وہ اسی نام سے پکارا جائیگا اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان ہیکہ کل قیامت کے دن تم کو تمہارے نام اور تمہارے والد کے نام سے پکارا جائیگا اسی اپنے نام اچھے رکھو۔ 
       

               نام کا اثر انسانیت کی شخصیت پر بھی پڑتا ہے اسی لئے ماں باپ کے لئے سب سے اولین فریضہ بنتا ہیکہ جب اللہ تعالٰی انہیں اولاد کی۔ نعمت عطا کرے تو اسکا نام اچھا رکھے ایسے نام ہو جس سے اسلام اور ایمان کے اثرات ظاہر ہوتے ہوں عبدیت کا اظہار ہوتا ہے انبیاء کے نام ہو یا صحابہ کرام یا اسلاف کے ناموں میں سے اچھا نام منتخب کیا جائے ھم لوگ جدت اور ندرت کی تلاش میں بسا اوقات ایسے نام رکھ دیتے ہیں جو ایک ایسا معمہ بن جانا ہے جسکو حل کرنا مشکل معلوم ہوتا ہے

اس لئے آسان ،سھل ،نیک اور اچھے نام رکھنے کو ترجیح دینا چاہیے خواہ وہ نام پہلے سے کسی  کا موجود ہو۔

      جہاں تک اس کتاب کا تعلق اس کتاب کے بارے میں خود صاحب کتاب نے ایک اقتباس پیش کیا ہے جس میں لکھا ہیکہ  زیر نظر کتاب اپنی نوعیت کی اعلی ترین کتاب ہے ، اس سے پہلے اتنی عمدہ کتاب مارکیٹ میں نہیں آئی ، حسن دین صاحب نے اس موضوع پر بڑی محنت کی ہے اور مواد سلیقہ سے جمع کر دیا ہے ۔عربی اور فارسی نام رکھنے اگرچہ ضروریات  دین میں نہیں لیکن پیغمبر ﷺ نے خاص انداز کے نام رکھنے کی فضیلت بیان کر کے نمسلمانوں کی ایک ظاہری علامت کی اہمیت کو واضح فرمایا ہے، اور ایسے نام رکھنے سے منع فرمایا ہے جسکے معنی اچھے نہ ہو ۔

   مؤلف نے اللہ تعالی کے اچھے صفاتی نام ، انبیاء و اولیاء کے نام اور مختلف عربی ، فارسی اور ترکی نام واضح کر دئے ہیں ، جس سے مسلمانوں کو اپنے لڑکے لڑکیوں کے نام رکھنے میں سہولت ہوگی ۔ 

   اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔

صحیح اسلامی نام
صحیح اسلامی نام

اس موضوع کی دوسری کتابیں :-

٭ اسلامی ناموں کا انسائیکلوپیڈیا    

٭ رھنمائے اسلامی نام

٭ نو مولود کے احکام و اسلامی نام 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu