رھمنائے اسلامی نام

رھمنائے اسلامی نام

رھنمائے اسلامی نام یعنی اسلامی ناموں کا خزانہ 

رھمنائے اسلامی نام

 

نام کتاب :- رھنمائے اسلامی نام ۔

مصنف :-  عبد الشکور قاسمی

صفحات :- 187

فائل سائز :- 15 ایم ۔ بی ۔ 

مختصر تعارف :- 

                       نام‌ کسی بھی انسانیت کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتاہے یہ نام ہی ہوتا ہے جو زندگی بھر اسکا ساتھ دیتا‌ہے اور ہر جگہ یہی نام اسکی پہچان اور شناخت ہوتا ہے گھر ہو خاندان ہو اسکول ہو مدرسہ ہو آفیس ہو یا کام کی جگہ ہو ہر جگہ وہ اسی نام کے ذریعہ پکارا جاتا ہے اور یہ نام کی شناخت صرف دنیا تک محدود نہیں بلکہ مرنے کے میدان حشر میں بھی وہ اسی نام سے پکارا جائیگا اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان ہیکہ کل قیامت کے دن تم کو تمہارے نام اور تمہارے والد کے نام سے پکارا جائیگا اسی اپنے نام اچھے رکھو۔ 

       

               نام کا اثر انسانیت کی شخصیت پر بھی پڑتا ہے اسی لئے ماں باپ کے لئے سب سے اولین فریضہ بنتا ہیکہ جب اللہ تعالٰی انہیں اولاد کی۔ نعمت عطا کرے تو اسکا نام اچھا رکھے ایسے نام ہو جس سے اسلام اور ایمان کے اثرات ظاہر ہوتے ہوں عبدیت کا اظہار ہوتا ہے انبیاء کے نام ہو یا صحابہ کرام یا اسلاف کے ناموں میں سے اچھا نام منتخب کیا جائے ھم لوگ جدت اور ندرت کی تلاش میں بسا اوقات ایسے نام رکھ دیتے ہیں جو ایک ایسا معمہ بن جانا ہے جسکو حل کرنا مشکل معلوم ہوتا ہے


    اس لئے آسان ،سھل ،نیک اور اچھے نام رکھنے کو ترجیح دینا چاہیے خواہ وہ نام پہلے سے کسی  کا موجود ہو۔

                             اس کتاب کے تعارف میں مرتب کے بھائی جنہونے اس کتاب کو ترتیب دی یے وہ لکھتے ہیں کہ اسلامی ناموں کے متعلق جو کتابیں لکھی گئی ہیں ان میں اچھی بھی ہیں لیکن اکثر کتابوں میں بعض نام مشرکانہ اور غیر اسلامی نام شامل کر دئے گئے ہیں ، اور معنوی لحاظ سے بھی ایسے نام شامل کر دئے گئے ہیں جنکے معنی سانپ ، بچھو ، کمینہ ، ناچنے والی ،منحوس ہیں۔

     اس لئے ایک اسی کتاب کی ضرورت تھی جو صحیح معنوں میں اسلامی ناموں کی طرف رہنمائی کرے مولانا مفتی  عبد الشکور قاسمی نے اس بات کے پیش نظر یہ کتاب ترتیب دی اس میں اسماء حسنی ، اسماء النبی ، اسماء صحابہ کرام ، تابعین ، محدثین ، مجاھدین اسلام ، بزرگان دین کے مبارک نام اور معنی کے لحاظ سے بعد از تحقیق اچھے نام جمع کئے ہیں ۔

  اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔

رھمنائے اسلامی نام
رھمنائے اسلامی نام

اس موضوع کی اور کتابیں :-

 ٭ اسلامی ناموں کا انسائیکلوپیڈیا 

 ٭ صحیح اسلامی نام

   * نو مولود کے احکام و اسلامی نام  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات