اشاعتیں

islamic Months لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رمضان کی تیاری

تصویر
  رمضان کی تیاری  مفتی احمد خانپوری صاحب کی رہنمائی میں رمضان کی تیاری — مفتی احمد خانپوری کی رہنمائی میں رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں، مغفرتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ یہ صرف روزہ رکھنے کا نام نہیں بلکہ نفس کی اصلاح، دل کی پاکیزگی، عبادت میں خشوع، اور معاشرے کے ساتھ ہمدردی کا عملی درس ہے۔ قرآنِ کریم اسی مہینے میں نازل ہوا، اسی لیے رمضان کو قرآن سے خاص نسبت حاصل ہے۔ جو شخص اس مہینے کو سنجیدگی، منصوبہ بندی اور روحانی تیاری کے ساتھ گزارے، وہی اس کے حقیقی ثمرات سمیٹ سکتا ہے۔ اسی تناظر میں حضرت مفتی احمد خانپوری کی کتاب “رمضان کی تیاری” نہایت مفید اور اصلاحی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ مفتی صاحب برصغیر کے ممتاز عالمِ دین، محدث اور مربی ہیں، جن کی گفتگو میں سادگی، اخلاص اور سلف صالحین کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔ ان کی تحریروں اور بیانات کا مرکزی موضوع ہمیشہ تزکیۂ نفس، سنت کی پابندی اور اخلاصِ عمل رہا ہے۔ کتاب کا مرکزی پیغام کتاب میں رمضان سے پہلے کی روحانی تیاری پر زور دیا گیا ہے، مثلاً: گناہوں سے سچی توبہ اور حقوق العباد کی ادائیگی نمازوں کی پابندی اور خشوع کی مشق تلاوتِ قرآن کا ...

مقالات رمضان

تصویر
رمضان رمضان پر مقالات  *رمضان — نئی زندگی کی شروعات* رمضان المبارک صرف ایک مہینہ نہیں بلکہ روح کی تجدید، دل کی صفائی اور زندگی کی نئی سمت متعین کرنے کا سنہری موقع ہے۔ یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا، رحمتوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور بندوں کو اپنے رب سے قریب ہونے کا خاص موقع عطا ہوتا ہے۔ رمضان ہمیں سکھاتا ہے کہ اگر انسان چاہے تو اپنی خواہشات پر قابو پا سکتا ہے۔ دن بھر بھوک اور پیاس برداشت کرنا محض عبادت نہیں بلکہ نفس کی تربیت ہے۔ یہی تربیت ہمیں گناہوں سے بچنے، زبان کی حفاظت کرنے، دل کو پاک رکھنے اور کردار کو سنوارنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ یہ مہینہ ہمیں بتاتا ہے کہ اصل کامیابی مال و دولت میں نہیں بلکہ تقویٰ اور اللہ کی رضا میں ہے۔ تراویح کی صفیں، سحر و افطار کی دعائیں، قرآن کی تلاوت اور صدقات و خیرات — یہ سب مل کر انسان کے اندر ایک نئی روح پھونک دیتے ہیں۔ رمضان دراصل ایک عملی تربیت گاہ ہے۔ اگر ہم اس مہینے میں سچ بولنا، صبر کرنا، دوسروں کا خیال رکھنا اور عبادت کا ذوق پیدا کر لیں تو یہی عادات سال بھر ہماری زندگی کو بدل سکتی ہیں۔ آئیے! اس رمضان کو صرف رسم نہ بنائیں بلکہ اسے ا...

ربیع الاول کی تقریریں

تصویر
ربیع الاول کی تقریریں   ربیع الاول کی مناسبت سے تین کتابیں کتاب (١) :- تحفہ ربیع الاول ، فائل سائز:- ٣ ایم بی کتاب (٢) :-   ربیع الاول میں جوش محبت ، فائل سائز :- ٢ ایم بی کتاب(٣) :- مومن کی زندگی کا ہر لمحہ ربیع الاول ہے ، فائل سائز :- ١٢ ایم بی   *ربیع الاول کی آمد پر مولانا عبد الماجد دریابادی رحمہ اللہ کی ایک بہترین تحریر* آپ کہتے ہیں کہ آپ کے رسول کی سیرت سب سے زیادہ پاک و پاکیزہ ستھری اور روشن، بے لوث و بے داغ ہوئی ہے۔ اور راستی و راستبازی ، امانت و دیانت ، حلم و عفو، صبر و تحمل، فیاضی و همدردی، نرمی ولینت ، شفقت و رحمت ، زہد و تقویٰ، پارسائی و پاکبازی، نیکی و نیک نفسی، ایثارو بے نفسی، ہر صنف اخلاق، ہر شعبۂ روحانیت کے جوہر.... کمال اور انتہائے کمال پر رسول اسلام ﷺ کی مبارک زندگی میں مل جاتے ہیں۔       یہ آپ کا دعویٰ ہے اور اپنی جگہ پر حرف بہ حرف صحیح ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ منکر سے اس کا اقرار کیونکر کرائیے گا ؟ جس نے اب تک آپ کے رسول ﷺ کو نہ جانا ہے، نہ پہچانا ہے اور اسی لئے نہ مانا ہے ، وہ آخر کیونکر جاننے، پہچاننے، اور ماننے لگے؟    ...

عید الفطر - مکمل معلومات -

تصویر
 عید الفطر - مکمل معلومات - عید الفطر کے مسائل اور فضائل کے متعلق مکمل معلومات   عید الفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پر مناتے ہیں۔ عید کے دن مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ عید الفطر کو عید بھی کہا جاتا ہے- عید مسلمانوں کا خاص تہوار ہے- ساری دنیا کے مسلمان عیدالفطر کا تہوار مناتے ہیں- عید خوشی کا تہوار ہے-- اب سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ عید کب منائی جاتی ہے-  عید رمضان مہینہ ختم ہونے کے بعد منائی جاتی ہے- دوسرے لفظوں میں کہیں تو عیدالفطر ایک شوال کو منائی جاتی ہے- شوال عربی سال کے دسویں مہینہ کا نام ہے-  رمضان المبارک کے آخری دن چاند نظر آنے کے اگلے دن عید منائی جاتی ہے- عید کے دن مسلمان عید گاہ میں عید کی نماز پڑھنے ہیں- اس دن بچے، بوڑھے جوان سبھی اپنی صلاحیتوں کے مطابق نئے نئے کپڑے پہنتے ہیں- عطر و خوشبو لگا کر عید کی نماز پڑھنے جاتے ہیں- بچے بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں کیونکہ انہیں عیدی ملتی ہے- سبھی بہت خوش نظر آتے ہیں- عید خوشی و مسرت کا تہوار ہے- یہ نفرتوں کو مٹانے و...

تحفہ رمضان المبارک

تصویر
  تحفہ رمضان المبارک رمضان المبارک کی اہمیت ، فضلیت ، احکام ، مسائل کو بیان کرنے والی کتابوں کا مجموعہ۔   نام کتاب :- رمضان کورس ۔ مصنف :- مولانا الیاس گھمن صاحب  صفحات :- 111 فائل سائز :- 2 ایم ۔ بی ۔  رمضان المبارک کی عبادات اور اہم مسائل پر مشتمل اس کورس کا مقصد یہ ہیکہ ہم اس اہم مہینے کے متعلقہ مسائل کو سیکھ کر عمل کرنے والے بنیں اور یہ کورس دینی علوم سیکھنے کے لئے ایک ایسا دروازہ ثابت ہو جو عمل کی شاہراہ پر چلاتے ہوئے ہم سب کو جنت میں لے جائے        اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔    ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں  کلــک  کریں۔  ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔ ورک بک برائے رمضان المبارک نام کتاب :- ورک بک برائے رمضان المبارک   مولف :- حافظ محمد ابراہیم  صفحات :- 49 فائل سائز :- 4 ایم ۔ بی ۔  اس مختصر کتابچہ میں رمضان المبارک میں قر...

شب براءت کی حقیقت

تصویر
  شب براءت کی حقیقت شب براءت کی حقیقت جس میں قرآن و حدیث کی روشنیی میں شب براءت کی حقیقت کو بیان کیا گیا ہے ۔   نام کتاب :- شب براءت کی حقیقت   مصنف :- مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتھم  ترتیب :- مولانا عبید اللہ میمن صاحب صفحات :- 20 فائل سائز :- 25 ایم ۔ بی ۔     مختصر تعارف :-                شعبان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اس ماہ میں ایک مبارک رات آنے والی ہے جسکا نام شب براءت ہے   چونکہ اس رات کے بارے میں بعض حضرات کا خیال یہ ہیکہ اس رات کی کوئی فضیلت قرآن و حدیث سے ثابت نہیں ہے اور اس رات میں جاگنا اور اس رات میں خصوصی طور پر عبادت کو باعث اجر و ثواب سمجھنا بے بنیاد ہے ،   بلکہ بعض حضرات نے اس رات میں عبادت کو " بدعت " سے تعبیر کیا ہے اس لئے لوگوں کے ذہنوں میں اس رات کے بارے میں  مختلف سوالات پیدا ہو رہے ہیں ان سارے سوالات کے جواب اس کتاب میں ہے۔       اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور...