ربیع الاول کی تقریریں

ربیع الاول کی تقریریں 

ربیع الاول کی مناسبت سے تین کتابیں

ربیع الاول کی تقریریں



کتاب (١) :- تحفہ ربیع الاول ، فائل سائز:- ٣ ایم بی

کتاب (٢) :- ربیع الاول میں جوش محبت ، فائل سائز :- ٢ ایم بی

کتاب(٣) :- مومن کی زندگی کا ہر لمحہ ربیع الاول ہے ، فائل سائز :- ١٢ ایم بی


 *ربیع الاول کی آمد پر مولانا عبد الماجد دریابادی رحمہ اللہ کی ایک بہترین تحریر*

آپ کہتے ہیں کہ آپ کے رسول کی سیرت سب سے زیادہ پاک و پاکیزہ ستھری اور روشن، بے لوث و بے داغ ہوئی ہے۔ اور راستی و راستبازی ، امانت و دیانت ، حلم و عفو، صبر و تحمل، فیاضی و همدردی، نرمی ولینت ، شفقت و رحمت ، زہد و تقویٰ، پارسائی و پاکبازی، نیکی و نیک نفسی، ایثارو بے نفسی، ہر صنف اخلاق، ہر شعبۂ روحانیت کے جوہر.... کمال اور انتہائے کمال پر رسول اسلام ﷺ کی مبارک زندگی میں مل جاتے ہیں۔ 

     یہ آپ کا دعویٰ ہے اور اپنی جگہ پر حرف بہ حرف صحیح ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ منکر سے اس کا اقرار کیونکر کرائیے گا ؟ جس نے اب تک آپ کے رسول ﷺ کو نہ جانا ہے، نہ پہچانا ہے اور اسی لئے نہ مانا ہے ، وہ آخر کیونکر جاننے، پہچاننے، اور ماننے لگے؟ 

        کیا آپ عیسائیوں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے فضائل ، اخلاق کی تلاش میں کلام مجید کی تلاوت شروع کر دیں گے ؟ کیا آپ ہندووں سے یہ امید رکھتے ہیں، کہ وہ دیوبند کے شیخ الحدیث کی خدمت میں آکر بخاری و مسلم ترمذی وابو داؤد کا درس لینے لگیں گے؟ کیا آپ کا یہودیوں سے متعلق یہ خیال ہے، کہ وہ ان جواہر پاروں کی جستجو میں مسند احمد و طبقات ابن سعد، تاریخ طبری و سیرت ابن ہشام کی ورق گردانی کریں گے؟ کیا آپ کو سکھ ، جین، اور بودھ مذہب کے پیروؤں سے یہ امید ہے کہ وہ سیرت نبوی کے واقعات سے باخبر ہونے کی چاہت میں آپ کے ہاں کی میلاد کی محفلوں میں شریک ہوا کریں گے ، یا آپ کی مسجدوں میں منبروں کے قریب بیٹھ بیٹھ کر آپ کے واعظوں کی تقریریں سنا کریں گے ؟

      کیا آپ کو کسی غیر مسلم سے اس ذوق شوق ، اس طلب و تفتیش ، اس تلاش و تحقیق کی توقع ہے؟ یقین رکھیے اور بلا شائبہ شک یقین رکھیے، کہ کوئی غیر مذہب والا آپ کے ہاں کی کتابوں کی الٹ پلٹ اس غرض سے نہیں کرے گا۔ وہ آپ کی لکھی ہوئی کتابوں کو نہیں ، خود آپ کو پڑھے گا۔ وہ مطالعہ کتابوں کا نہیں، زندہ کتابوں کا کرے گا۔ درخت کے بیج کو اس کے پھل سے پہچانا جاتا ہے، تخم کی تحقیق کے لئے کوئی ماہر فن باغبانی کے پاس نہیں جاتا۔ رسول کی سیرت کا اندازہ امت کی حالت سے کیا جاتا ہے، اور کیا جائے گا۔

           اب ارشاد ہو، اور ارشاد کسی دوسرے سے نہیں ، خود اپنے ہی دل سے ارشاد ہو، کہ آپ کی زندگی ، آپ کا طرز عمل ، آپ کا کردار، آپ کی عادتیں اور خصلتیں، آپ کے مشغلے اور دلچسپیاں ، آپ کا مذاق طبعیت ، آپ کی سیرت ، منکروں کے دل میں آپ کے رسول پاک ﷺکی بابت کیا رائے قائم کرائے گی؟ دوسرے اگر اپنی بے بصری کے باعث اس نور مجسم سے انکار کر رہے ہیں، تو کہیں خدا نخواستہ خود آپ تو ان کے جرم میں اعانت کے مجرم نہیں بن رہے ہیں؟

 ان کتابوں کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں

کتاب :- تحفہ ربیع الاول 

ریبع الاول کی تقریریں


ریبع الاول کی تقریریں

کتاب :- ربیع الاول میں جوش محبت

ریبع الاول کی تقریریں

ریبع الاول کی تقریریں

کتاب :- مومن کی زندگی کا ہر لمحہ ربیع الاول ہے

ریبع الاول کی تقریریں

ریبع الاول کی تقریریں


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات