ربیع الاول کی تقریریں
ربیع الاول کی تقریریں ربیع الاول کی مناسبت سے تین کتابیں کتاب (١) :- تحفہ ربیع الاول ، فائل سائز:- ٣ ایم بی کتاب (٢) :- ربیع الاول میں جوش محبت ، فائل سائز :- ٢ ایم بی کتاب(٣) :- مومن کی زندگی کا ہر لمحہ ربیع الاول ہے ، فائل سائز :- ١٢ ایم بی *ربیع الاول کی آمد پر مولانا عبد الماجد دریابادی رحمہ اللہ کی ایک بہترین تحریر* آپ کہتے ہیں کہ آپ کے رسول کی سیرت سب سے زیادہ پاک و پاکیزہ ستھری اور روشن، بے لوث و بے داغ ہوئی ہے۔ اور راستی و راستبازی ، امانت و دیانت ، حلم و عفو، صبر و تحمل، فیاضی و همدردی، نرمی ولینت ، شفقت و رحمت ، زہد و تقویٰ، پارسائی و پاکبازی، نیکی و نیک نفسی، ایثارو بے نفسی، ہر صنف اخلاق، ہر شعبۂ روحانیت کے جوہر.... کمال اور انتہائے کمال پر رسول اسلام ﷺ کی مبارک زندگی میں مل جاتے ہیں۔ یہ آپ کا دعویٰ ہے اور اپنی جگہ پر حرف بہ حرف صحیح ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ منکر سے اس کا اقرار کیونکر کرائیے گا ؟ جس نے اب تک آپ کے رسول ﷺ کو نہ جانا ہے، نہ پہچانا ہے اور اسی لئے نہ مانا ہے ، وہ آخر کیونکر جاننے، پہچاننے، اور ماننے لگے؟ ...