علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج

 علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج

آخری تصنیف حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب

علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج


نام کتاب :- علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج

مصنف :- قاری محمد طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ

فائل سائز :- ٥ ایم بی

کتاب کے بارے میں :-

عرض ناشر

بسم الله الرحمن الرحیم

الحمد لله وحده والصلوة والسلام على من لا نبي بعده وعلى آله واصحابه الكرام البررة - اما بعد!

توازن و اعتدال حیات انسانی بلکہ اس کائنات عالم کا وہ وصف خاص ہے جو کسی بھی چیز کو حسن و خوبی بخش کر مظہر کمال بناتا ہے ۔ اس توازن و اعتدال کی عام زندگی میں جسں قدر ضرورت ہے وہ اہلِ نظر سے پوشیدہ نہیں۔ مگر دین و شریعت میں یہ وصف اور زیادہ ناگزیر اس لئے بن جاتا ہے کہ دینِ اسلام اور شریعت مطہرہ پر انسان کا حال و مستقبل دونوں موقوف ہیں اور دین میں اعتدال سے محرومی کا مطلب دنیا و آخرت کی محرومی ہو جاتا ہے جس کو کوئی عاقل گوارا نہیں کر سکتا ۔

 دین میں اعتدال کیا ہے ؟ اور اس اعتدال کے حصولی کے مسلم طریقے کیا ہیں ؟ جو کتاب اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے یہ سی کی اصولی تشریح ہے۔ ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمیں اس کتاب کے شائع کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ ہم اس سلسلے میں حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب مد ظلہ العالی، صاحب زادہ حضرت حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب قدس سرہ اور اُن کے فرزند ارجمند جناب مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب کے بطور خاص شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے خصوصی اعتماد کے ساتھ یہ قیمتی مشورہ ہمیں عطا کیا اور ہمیں اس کے چھاپنے کی اجازت دی۔

 یہ تصنیف لطیف جو حضرت حکیم الاسلام رحمۃ اللہ علیہ کی آخری تصنیف ہے اپنے اندر علم حکمت کا بڑا خزانہ رکھتی ہے اور افراط و تفریط کے اس دور میں جب کہ بڑی ضرورت ہے کہ راہ اعتدال نمایاں کی جائے، یہ کتاب مناره نور کی حیثیت رکھتی ہے۔

ہمیں امید ہے کہ عام مسلمان عموما اور علمی ذوق رکھنے والے حضرات خصوصاً اس کتاب کی کما حقہ پذیرائی کریں گے اور موافق و مخالف دونوں کے لئے یہ کتاب مشعل راہ ثابت ہوگی ۔

و باللہ التوفيق وهو حسبنا ونعم الوكيل

ناشرین

 اشرف برادران سلمهم الرحمان

 ادارہ اسلامیات ۔ لاہور 

اس کتاب کے پیش لفظ میں مفتی تقی عثمانی صاحب فرماتے ہیں علمائے دیوبند کے مسلک کی تشریح و توضیح کے لئے اصلا کسی الگ کتاب کی تالیف کی چنداں ضرورت نہیں تھی۔ اس لئے کہ علمائے دیوبند کوئی ایسا فرقہ یا جماعت نہیں ہیں جس نے جمہور امت سے ہٹ کر فکر و عمل کی کوئی الگ راہ نکالی ہو۔ بلکہ اسلام کی تشریح و تعبیر کے لئے چودہ سو سال میں جمہور علماء امت کا جو مسلک رہا ہے وہی علمائے دیوبند کا مسلک ہے۔ دین اور اُس کی تعلیمات کا بنیادی سر چشمہ قرآن وسنت ہیں اور قرآن و سنت کی تمام تعلیمات اپنی جامع شکل و صورت میں علمائے دیوبند کے مسلک کی بنیاد ہیں ۔ 

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں


علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج


علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کامیابی کے اصول

نا ممکن سے ممکن کا سفر

Don't Be Sad Urdu