حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق

معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق 

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل اور ان پرکئے جانے والے اعتراضات کا مدلل جواب دینے والی کتاب

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق



نام کتاب :- معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق

مؤلف :- مفتی تقی عثمانی صاحب

فائل سائز :-  ١٨ ایم بی


تعارف :-

سیدنا معاویہ  ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابت وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی کی وفات کے بعد ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔ 

لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گردوغبار میں روپوش ہو کر رہ گیاہے۔اور امر کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ تاریخ کی روشنی میں اصل حقیقت کو واضح کیا جائے۔ 

زیر تبصرہ کتاب" حضرت معاویہ اور تاریخی حقائق " معروف عالم دین محترم مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے صحابی رسول سیدنا معاویہ کی سیرت،آپ کے فضائل ومناقب ،آپ کے عہد حکومت کے حالات کو بیان کرتے ہوئے آپ پر کئے گئے مخالفین کے اعتراضات کا مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے،جس میں سے پہلا حصہ سیدنا امیر معاویہ پر اعتراضات کے علمی جائزے ،دوسرا حصہ ترجمان القرآن لاہور کے اعتراضات کے جواب جبکہ تیسرا حصہ سیدنا امیر معاویہ کی سیرت ومناقب پر مبنی ہے۔ 

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

(محدث فورم بحذف) 

یہ کتاب مفتی تقی عثمانی صاحب کی ہے مفتی محمد تقی عثمانی صاحب(پیدائش: 27 اکتوبر 1944ء) عالم اسلام کے مشہور عالم اور جید فقیہ ہیں۔ ان کا شمار عالم اسلام کی مشہور علمی شخصیات میں ہوتا ہے۔ 1980ء سے 1982ء تک وفاقی شرعی عدالت اور 1982ء سے 2002ء تک عدالت عظمی پاکستان کے شریعت ایپلیٹ بینچ کے جج رہے ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ کےحالیہ صدر، بین الاقوامی اسلامی فقہ اکادمی، جدہ کے نائب صدر اور دارالعلوم کراچی کے نائب مہتمم ہیں۔ اس کے علاوہ آپ آٹھ اسلامی بینکوں میں بحیثیت شرعی مشیر کام کر رہے ہیں اور البلاغ جریدے کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں۔ 

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے 

 

 

 

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور تاریخی حقائق


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات