قرآن کی 24 آیتیں
قرآن کی 24 آیتیں
نام کتاب :- 1) چوبیس آیتیں۔
2) قرآن نا قابل ترمیم ۔
مولف :- 1) جناب خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتھم
2) جناب محمد سلمان منصور پوری غفر لہ
صفحات :- 1) 49 ۔
2) 43 ۔
فائل سائز :-1) 2 ایم ۔ بی ۔
2) 2 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
موقع بموقع فساطائی تنظیموں سے وابستہ افراد اپنے بیانات اور تحریروں میں قرآن کریم کو نشانہ بنا کر ب سر عام اشتعال انگیزی کرتے ہیں ،
یہ لوگ قرآنی آیات کی ایک فہرست پیش کرتے ہیں اور مسلمانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان آیات کو قرآن کریم سے نکال دیں کیوں کہ یہ آیات ان کے بقول گیر مسلموں سے نفرت اور جنگ کی تعلیم دیتی ہیں ۔
قرآن کریم کی جن 24 آیتوں کو یہ لوگ موجب اعتراض سمجھتے ہیں ان کے ترجمے اخبارات وغیرہ میں شامل ہو چکے ہیں جس سے السلام ور مسلمانوں سے نفرت بڑھتی جا رہی ہے جس کا کچھ اندازہ سوشل میڈیا میں کمینٹ باکس میں تبصروں سے لگایا جا سکتا ہے ۔
بریں بنا ضرورت ہیکہ اس وقت فرقہ پرستوں کی طرف سے قرآن مقدس کے خلاف اٹھائے جانے " طوفان بدتمیزی " کا مضبوط جواب دیا جائے اور اسلام کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے اور اقوام عالم کو بتایا جائے کہ اسلام امن عالم کے لئے ہر گز خطرہ نہیں ہے بلکہ حقیقی خطرہ وہ لوگ ہیں جو آج اسلام کے خلاف بر سرپیکار ہیں دنیا میں بد امنی آج مخالفین اسلام نے ہی پھیلا رکھی ہے اور ہمارے ملک کو بھی یہی فسطائی ذھنیت کے لوگ تباہ کرنے پر تلے ہیں ، اگر ان بے لگام اور اکثریت کے غرور میں مدھوش بد زبان افراد کو لگام نہ لگائی گئی اور انہیں کھلے مہار دوسروں کے مذھب پر تنقید اور تشنیع کرنے کی کھلی چھوٹ ملی رہی تو تو یہ ملک آپسی انتشار کا شکار ہو جائیگا اس لئے کہ انسان سب کچھ برداشت کر لیتا ہے مگر اپنے مذھب اور عقیدہ کے خلاف جارحیت کع برداشت نہیں کرتا اور ایک حد سے گزرنے کے بعد مذھب کے دفاع کے لئے ہر ممکن قربانی دیے پر آمادہ ہو جاتا ہے ۔ ( ماخوذ : قران ناقابل تردید )
آج پہر وہی حالات ہے اس اعتبار سے ہم یہاں دو رسالہ پیش کر ہیں جو ان آیات کی تشفی بخش تفصیل کی ہے ہر مسلمان کا ایک بار کا مطالعہ بڑامفید ہو سکتا ہے اور اگر مزید تفصیل درکار ہو اس سلسلہ میں علامہ مودودی صاحب کی کتاب "الجہاد فی الاسلام " بہت ہی مفید ہے ایک بار اسکا مطالعہ ضرور کیا جائے۔
پہلا رسالہ جناب خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کا ہے اور دوسرا رسالہ مولانا سلمان منصور پوری صاحب کا ہے جو انہونے مولانا سید اسعد مدنی صاحب کے حکم پر سنہ 2002ء میں لکھا تھا اور اگست 2020ء میں حالات کو دیکھتے ہوئے دوبارہ شائع کیا تھا ۔
٭ 24 آیتیں آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔
٭ 24 آیتیں ڈاونلوڈ کے لئے یہاں کلک کریں یا پھر یہاں کلک کریں ۔
٭ قرآن نا قابل ترمیم ڈاونلوڈ کرنے یہاں کلک کریں ۔
٭ الجہاد فی الاسلام پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں