معرکہ ایمان و مادیت

 معرکہ ایمان و مادیت 

معرکہ ایمان و مادیت مولانا علی میاں صاحب ندوی کی مشہور کتاب ہے جو الصراع کا ترجمہ ہے

معرکہ ایمان و مادیت



نام کتاب :- معرکہ ایمان و مادیت
مصنف :- مولانا علی میاں ندوی 

کتاب کے بارے میں


مولانا علی میاں صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ اس کتاب میں فرماتے ہیں 

عہد آخر کے فتنوں سے سورہ کہف کا تعلق

مجھے محسوس ہوا کہ میرا دل اس راز تک پہونچنے کے لئے بیتاب ہے، میں یہ جانا چاہتا تھا کہ اس خصوصیت کا سبب کیا ہے، اور اس حفاظت اور بچاؤ کا جس کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے، سورہ سے کیا معنوی تعلق ہے؟  
 
قرآن مجید میں چھوٹی بڑی (قصار مفصل اور طوال مفصل ) ہر طرح کی سورتیں موجود تھیں کیا وجہ ہے کہ ان سب کو چھوڑ کر اس سورہ کا انتخاب کیا گیا اور یہ زبر دست خاصیت صرف اسی سورہ میں رکھی گئی ہے

مجملا مجھے اس کا یقین ہوگیا کہ یہ سورہ قرآن کی ضرور ایسی منفرد سورہ ہے جس میں عہد آخر کے ان تمام فتنوں سے بچاؤ کا سب سے زیادہ سامان ہے جس کا سب سے بڑا علمبردار دجال ہوگا، اس میں اس تریاق کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جو دجال کے پیدا کردہ زہریلے اثرات کا توڑ کر سکتاہے، اور اس کے بیمار کو مکمل طورپر شفایاب کر سکتا ہے، 
 
اور اگر کوئی اس سورہ سے پورا تعلق پیدا کرے اور اس کے معانی کو اپنے جان و دل میں اتارے (جس کا راستہ اس سورہ کا حفظ اور کثرت تلاوت ہے) تو وہ اس عظیم اور قیامت خیز فتنہ سے محفوظ رہے گا اور اس کے جال میں ہرگز گرفتار نہ ہوگا ۔

حاشیہ :-

اس کے لئے بہت سے علماء راسخین اور صف اول کے محدثین و مفسرین نے اسی طرز فکر اور مسلک کو اختیار کیا ہے اور اس پر غور کرنےکےبعد اس نتیجہ پر پہونچے ہیں کہ سورہ کا دجالی فتنے سے خاص معنوی تعلق ہے
  
علامہ محمد طاہر پٹنی (۹٨۶م) نے مجمع بحار الانوار میں عین متقدمین سے یہ قول نقل کیا ہے کہ حدیث میں سورہ کہف کی دجال سے حفاظت کے معامل میں بڑی فضیلت آئی ہے جو آخری زمانہ میں نکلے گا 
 
 جس طرح اصحاب کہف کی اس ظالم بادشاہ سے حفاظت ہوئی یا ہر اس دجال سے جو فریب ملمع سازی اور تلبیس کام لیتاہے اسکی وجہ وہ معاملات اور نشانیاں ہیں جو اسکی آیات میں پوشیدہ ہیں جو اس میں تدبر سے کام لیگا کسی فتنہ میں گرفتار نہ ہوگا وہ کہتے ہیں میرے نزدیک اس کا یہ امتیاز کسی ایسی خاصیت اور تاثیر کی وجہ سے ہے جس سے رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم واقف تھے (مجمع بحار الانوار مادہ  دجل )


کتاب آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل کے بٹن کو دبائیں






تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات