اصول تفسیر

اصول تفسیر 

اصول تفسیر امام ابن تیمیہ کی یہ کتاب اپنے حجم کے اعتبار سے صغیر اور معانی کے اعتبار سے بڑی جامع اور علوم کے خزانے سمیٹے ہوئے ہے


اصول تفسیر



 

۔ 

نام کتاب :- اصول تفسیر ۔

مصنف :- شیخ الاسلام احمد بن عبد الحلیم ابن تیمیہ ؒ

مترجم :- مولانا عبد الرزاق صاحب ملیح آبادی 

صفحات :- 72

فائل سائز :- 2 ایم ۔ بی ۔ 

مختصر تعارف :- 

 اصول تفسیر امام ابن تیمیہ کی یہ کتاب اپنے حجم کے اعتبار سے صغیر اور معانی کے اعتبار سے بڑی جامع اور علوم کے خزانے سمیٹے ہوئے ہے، جو امت کی اس بات کی طرف رہنمائی کرتی ہیکہ کتاب اللہ کو کس طرح سمجھنا چاہئے اور اس کی تفسیر کس طرح کرنا چاھئے ؟!۔

  ہم مسلمانوں کی سب سے بڑی بد نصیبی یہ ہوئی کہ کتاب اللہ کو ھدایت نامہ سمجھنے کی جگہ اسے بحث وجدل ، علمی ورزش اور اظہار قابلیت کا ذریعہ بنایا گیا تفسیروں کے انبار لگ گئے اور ان تفسیروں نے کتاب اللہ پر پردے ڈال دئے ۔

  قرآن محمد ﷺ پر نازل ہوا اور  عربی زبان میں نازل ہوا لیکن تفسیر کے لئے صرف عربی لغت کا جاننا ضروری نہیں وہ ماحول بھی سامنے ہو جس میں قرآن اترا تھا کیونکہ ماحول کی تبدیلی سے لفظ کی منشاء اور مدلول میں تبدیلی ہو جاتی ہے اور اس ے بھی بڑھ کر یہ کہ اسلامی اصطلاحوں پر عبور ہو اوراسلامی روح سے کما حقہ واقفیت ہو لیکن اسکے بعد بھی تفسیر صحیح نہیں ہو سکتی جب تکہ رسول خدا ﷺ جناب سے حاصل نہ  کی جائے کیونکہ قرآن کے تنھا شارح صرف رسول خدا ہی ہیں ۔

 شیخ الاسلان نے ان بھولی ہوئی بنیادی حقیقتوں کو بڑی خوبی سے یاد دلایا اور وہ تمام اصول بیان کر دئے ہیں جو تفسیر کے لئے ضروری ہیں ۔ 

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلــک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔

اصول تفسیر
اصول تفسیر



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Don't Be Sad Urdu

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات