ائمہ سلف اور اتباع سنت
ائمہ سلف اور اتباع سنت
نام کتاب :- ائمہ سلف اور اتباع سنت۔
مصنف :- امام ابن تیمیہ ؒ
مترجم :- پروفیسر غلام حسین حریری ۔
فائل سائز :- محض 3 ایم ۔ بی۔
مختصر تعارف :-
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی اس کتاب میں ائمہ سلف اور سنت کے حوالے سے نگارشات پیش کی گئی ہیں۔ جس میں ائمہ اربعہ کا عمل بالحدیث اور ترک حدیث پر گتفتگو کرتے ہوئے ترک حدیث کے اسباب پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اردو ترجمہ پروفیسر غلام احمد حریری نے کیا ہے۔
ائمہ سلف اور اتباع سنت در اصل عربی کتاب " رفع الملام عن ائمۃ الاؑعلام " کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب میں ہمارے اسلاف خاص طور پر ائمہ اربعہ کا حدیث سے لگاو اور اتباع سنت کے لئے انکے شوق کو ظاھر ہوتا ہے۔
یہ کتاب خاص ان لوگوں کے لئے مسکت جواب ہے جو تقلید کا نام لے کر ائمہ اربعہ کی طرف یہ غلط بات منسوب کرتے ہیں کہ انہونے حدیث مبارکہ کو نظر انداز کیا ہے اور اپنے مقلدین کو اپنی رائے اور اپنے اقوال کی پیروی کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس کتاب کے بنیادی نقاط تین ہیں ۔
٭ ائمہ اربعہ کا عمل بالحدیث ۔
٭ کوئی امام تارک حدیث نہیں ہے۔
٭ بعض حدیث پر ترک عمل کے اسباب۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں .
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں