یہ قدم قدم بلائیں
یہ قدم قدم بلائیں
یہ قدم قدم بلائیں عامر عثمانی صاحب کے اشعار کا مشھور و مقبول مجموعہ ہے۔
نام کتاب :- یہ قدم قدم بلائیں ۔
کلام :- عامر عثمانی صاحب ۔
صفحات :- 183
فائل سائز :- 3 ایم ، بی ۔
مختصر تعارف :-
یہ قدم قدم بلائیں جناب عامر عثمانی صاحب کے اشعار کا مجموعہ ہے۔ جناب عامر عثمانی صاحب کا اصل نام امین الرحمن اور جائے پیدائش ہردوئی ہے۔ دار العلوم دیوبند سے تعلیم حاصل کی ۔اور جماعت اسلامی کی فکر سے ہم آہنگ رہے۔ "تجلی " کے نام سے ایک ماہنامہ بھی جاری کیا اس ماہنامہ کے ایک کالم " مسجد سے میخانہ تک " کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی، یہ رسالہ تقریبا 25 سال تک لگاتار جاری رہا۔
جہاں تک اس کتاب (یہ قدم قدم بلائیں ) کا تعلق ہے اس میں عامر عثمانی صاحب کے اشعار کو جمع کیا گیا ہے اور مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز ،دھلی نے اسے شائع کیا ہے۔
عامر عثمانی صاحب کے اشعار میں ایک سلاست اور روانی پائی جاتی ہے بڑی بڑی بحروں میں آسانی سے اپنی بات بڑی عمدگی سے کہ جاتے ہیں ،با ذوق قاری آپ کے اشعار پڑھ کر جھوم اٹھتا ہے ،آپ کے اشعار بہت ہی خوبصورت اور بامعنی ہوتے ہیں ۔ آپ کے کچھ منتخب اشعار پیش خدمت ہیں۔
یہ قدم قدم بلائیں یہ سواد کوئے جاناں
وہ یہیں سے لوٹ جائے جسے زندگی ہو پیاری
ترے جاں نواز وعدے مجھے کیا فریب دیتے
ترے کام آ گئی ہے مری زود اعتباری
مری رات منتظر ہے کسی اور صبح نو کی
یہ سحر تجھے مبارک جو ہے ظلمتوں کی ماری۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں .
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں