تصوف اور تعمیر سیرت

 تصوف اور تعمیر سیرت

تصوف اور تعمیر سیرت جناب حافظ عبد الرزاق صاحب کی تصنیف ہے۔

 

تصوف اور تعمیر سیرت



 

 

نام کتاب :- تصوف اور تعمیر سیرت ۔

مصنف     :- پروفیسر حافظ عبد الرزاق صاحب ۔

صفحات    :-  156

فائل سائز :- 5 ایم ۔بی ۔

مختصر تعارف :- 

یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ دینِ اسلام میں اصل شریعت ہے اور اِس کی فرع طریقت ہے۔ 

شریعت سرچشمہ و منبع ہے اور طریقت اِس سے نکلا ہوا دریا ہے۔ طریقت کو شریعت سے جدا تصور کرنا غلط ہے۔ شریعت پر طریقت کا دار و مدار ہے۔ شریعت ہی معیار ہے۔ طریقت میں جو فیض ہے اور جو کچھ منکشف و مکشوف ہوتا ہے وہ شریعت ہی کے اِتباع کا صدقہ ہے۔ پس جو شخص طریقت، معرفت، حقیقت، سنتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شریعت مطہرہ کو جھٹلائے، مخالفت کرے اور رد کرے وہ بے دین ہے۔ اس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ جس طریقت میں شریعت کا پاس و لحاظ نہ ہو وہ بے دینی ہے اور جس شریعت کے ساتھ طریقت و معرفت نہ ہو وہ بھی ناقص اور ادھوری ہے۔ ظاہری اعمال کے ساتھ باطنی پاکیزگی کا حسین امتزاج ہی ہمارا نکتۂ امتیاز ہے۔ 

تصوف اور تعمیر سیرت جناب حافظ عبد الرزاق صاحب کی تصنیف ہے، یہ در اصل آپکی ایک تقریر ہے جسکو بعد میں شائع کیا گیا ،

اس کتاب میں تصوف اور سلوک پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہیکہ کیسے ہم تصوف کی روشنی میں اپنی شخصیت کو سنوار سکتے ہیں اور کیسے ہم معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 

 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں .

تصوف اور تعمیر سیرت

نوٹ :- یہ اور اس جیسی تصوف کی اور کتابوں کے لئے آپ کنوز دل پر جا سکتے ہیں



 

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu