پطرس کے مضامین
پطرس کے مضامین
پطرس کے مضامین اردو ادب میں طنز و مزاح کی ایک بہترین کتاب ہے۔
نام کتاب :- پطرس کے مضامین۔
مصنف :- پطرس بخاری۔
صفحات :- 71
فائل سائز :- 2 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
پطرس کے مضامین اردو ادب میں طنز و مزاح کی ایک بہترین کتاب ہے۔اسکے مصنف کا اصل نام احمد شاہ بخاری ہے لیکن قلمی نام " پطرس بخاری " کے نام سے مشھور ہیں۔
اس کتاب میں کل گیارہ مضامین ہے۔ اور سب ظرافت اور طنز ومزاح کے اعلی نمونہ ہیں،پڑھتے وقت قاری صاحب کتاب کی تصویر کشی پر بے ساختہ ہنس پڑتا ہے اور بڑی مشکل سے اپنی ہنسی روک پاتا ہے۔
شائقین کتب کے لئے ایک بہترین کتاب ہے۔کبھی ایسا ہوتا ہیکہ کسی دوسری کتاب کے مطالعہ سے دماغ بھاری ہو جاتا ہے ایسے وقت پطرس کے مضامین کا ایک مضمون دماغی تھکان کو اتار دیتا ہے اور ایک نئی تازگی اور قوت بخشتا ہے۔اور یہاں صرف مزاح برائے مزاح نھیں ہے بلکہ مزاح کے پردے میں معاشرے میں چھپی ہوئی سچائیوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔
کتاب کا اسلوب بہت ہی آسان اور سہج ہے نہ بھاری بھر کم الفاظ ہے نہ مشکل تعبیرات ، ایک روانی کے ساتھ آپ پڑھتے جائیے اور مضمون میں کھو جائیے
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے اور لئے یہاں کلک کریں۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں .
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں