حضرت امام ابو حنیفہؒ کی سیاسی زندگی

حضرت امام ابو حنیفہؒ کی سیاسی زندگی
حضرت امام ابو حنیفہؒ کی سیاسی زندگی

حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی سیاسی زندگی صرف ایک کتاب نہیں بلکہ علامہ مناظر احسن گیلانی ؒ کی پچیس (25) سالہ محنت کا ثمرہ ہے۔

 

نام کتاب :- حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی سیاسی زندگی۔

مصنف     :-  علامہ مناظر احسن گیلانی مرحوم۔

 صفحات   :- 616۔

فائل سائز :- 17 ایم ۔ بی ۔


مختصر تعارف :-


     حضرتامام ابو حنیفہ ؒ کی سیاسی زندگی صرف ایک کتاب نہیں بلکہ علامہ مناظر احسن گیلانی ؒ کی پچیس (25) سالہ محنت کا ثمرہ ہے،علامہ مرحوم نے ثابت کیا ہیکہ امام ابو حنیفہ ؒ صرف ایک بلند مرتبہ فقیہ ہی نہیں تھے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ وہ ایک اعلی مدبر اور بلند پایاسیاست داں بھی تھے جسکا ادراک ہمیں اس کتاب کے مطالعہ سے ہوگا کہ کیسے آپنے خود کی ذات کو سیاست سے دور رکھتے ہوئے ایک صالح انقلاب کی بنیاد ڈالی اور  اسکے کیامفید نتائج مرتب ہوئے۔؟!!! 

      مصنف مرحوم نے اس کتاب میں ضمنا بنو امیہ کے آخری دور اور عھد عباسی کے آغاز کے اجتماعی اور سیاسی احوال پر بھی سیر حاصل بحث کی ہے۔میدان علم و ادب اور میدان قتال سے لیکر عام شھری زندگی کے حالات بھی تفصیل سے قلم بند کئے ہیں۔

   اسلامی دستور حکومت ،عامۃ المسلمین کے حقوق ،ظلم و جور کے سامنے حق و صداقت کی صف آرائیاں، عدالت کی کاروائیاں،اور استقلال و صبر و رضا کی وہ مثالیں پیش کی ہیں کہ پڑھنے والا عش عش کرتارہ جاتا ہے۔ 

   اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں .

حضرت امام ابو حنیفہؒ کی سیاسی زندگی

 

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات