آسان اصول حدیث

آسان اصول حدیث 

آسان اصول حدیث مختصر ، جامع اور دینی مدارس کے اساتذہ ، طلبہ و طالبات اور دیگر اصحاب ذوق کے لئے ایک قیمتی اور مفید تحفہ ہے۔


آسان اصول حدیث

 


نام کتاب :- آسان اصول حدیث۔

مصنف     :- جناب مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی۔

صفحات    :- 84

فائل سائز :- 5۔2 ایم۔ بی ۔


مختصر تعارف :-

 علمِ حدیث  ان قوانین کے جاننے کا نام ہے جس میں سند اور متن کے اَحوال سے بحث کی جاتی ہے۔

موضوع : سند اور متن۔
 غرض وغایت : صحیح اور غیر صحیح کو پہچاننا .
یہ تعریف علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ’’ تدریب الراوی‘‘  کے مقدمہ میں ذکر کی ہے۔ یہ مختصر  اور جامع تعریف ہے ، ملاحظہ ہو :(مقدمہ تدریب الراوی ،ص: ۱۹ ،ط:مکتبہ توفیقیہ قاہرہ مصر )
اس کے علاوہ دیگر حضرات نے اس کی مختلف تعریفیں کی ہیں، مثلاً:  مولانا ظفر احمد عثمانی صاحب رحمہ اللہ اپنی کتاب ’’قواعد في علوم الحدیث‘‘ میں اس کی تفصیل یوں بیان کرتے ہیں :
علم حدیث دو طرح سے ہے:
۱۔علمِ حدیث روایۃً 
۲۔علمِ حدیث درایۃً 
علمِ حدیث روایۃً : وہ علم ہے جس کے ذریعے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال، افعال، احوال اور ان کی روایت کو ، انہیں ضبط کرنے اور ان کے الفاظ لکھنے کو جانا جاتا ہے۔
علمِ حدیث درایۃً : وہ علم ہے جس کے ذریعے روایت کی حقیقت ، اس کے شرائط ، اقسام ، احکام ، راویوں کے احوال ، ان کے شرائط ، اور روایات کی قسمیں اور اس کے متعلقات کو جانا جاتا ہے ۔
اس کی غرض وغایت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا :’’اس کا فائدہ دونوں جہانوں کی کامیابی کو حاصل کرنا ہے اور صحیح اور غیر صحیح کو جانا ہے‘‘۔ (قواعد فی علوم الحدیث ، المقدمۃ فی المبادی والحدود :۲۲ ،ط: ادارۃ القرآن والعلوم 

    آسان اصول حدیث ھندوستان کے صف اول کے  اور عالمی شھرت یافتہ عالم دین حضرت مالانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کی مشھور و معروف کتاب ہے۔

    آسان اصول حدیث میں حدیث کی اصطلاحات، روایت و درایت کے لحاظ سے حدیث کے مقبول و نا مقبول ہونے کے اصول و قواعد اور اقسام حدیث کو مثالوں کے ساتھ آسان اور عام فھم زبان میں بیان کیا گیا ہے۔ 

   آسان اصول حدیث مختصر ، جامع اور دینی مدارس کے اساتذہ ، طلبہ و طالبات اور دیگر اصحاب ذوق کے لئے ایک قیمتی اور مفید تحفہ ہے۔

      اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں .


 

 

 

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu