پاجا سراغ زندگی
پاجا سراغ زندگی
پاجا سراغ زندگی در اصل مولانا ابو الحسن علی ندوی کی ان تقریروں پر مشتمل ہے جو انہونے مدارس کے طلبہ کے سامنے مختلف مواقع پر کی ہے.
نام کتاب :- پاجا سراغ زندگی
مصنف :- مولانا ابو الحسن علی ندوی ؒ
صفحات :- 185
فائل سائز :- 4 ایم ۔ بی ۔
5 دسمبر 1913ء کو ابو الحسن علی ندوی کی ایک علمی خاندان میں پیدائش ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اپنے ہی وطن تکیہ، رائے بریلی میں حاصل کی۔ اس کے بعد عربی، فارسی اور اردو میں تعلیم کا آغاز کیا۔ مولانا علی میاں کے والد عبد الحئی حسنی نے آٹھ جلدوں پر مشتمل ایک عربی سوانحی دائرۃ المعارف لکھا تھا، جس میں برصغیر کے تقریباً پانچ ہزار سے زائد علما اور مصنفین کے حالات زندگی موجود ہیں۔علی میاں نے مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لکھنؤ میں واقع اسلامی درسگاہ دار العلوم ندوۃ العلماء کا رخ کیا۔ اور وہاں سے علوم اسلامی میں سند فضیلت حاصل کی۔
پاجا سراغ زندگی کتاب در اصل مولانا ابو الحسن علی ندوی (علی میاں ندویؒ) کی ان تقریروں پر مشتمل ہے جو انہونے مدارس کے طلبہ کے سامنے مختلف مواقع پر کی ہیں ، خاص طور پر تعلیمی سال کے ابتداء میں ۔
ان تقاریر کا مرکزی مضمون ذیل میں دئے گئے تین نکات ہیں۔
- طلباء علوم نبوت کا منصب و مقام۔
- ملت کی ان سے توقات۔
- عصر حاضر میں انکی ذمہداریاں۔
مدارس کے فارغین کے لئے یہ کتاب کا مطالعہ بیحد مفید ہے،اسے اپنے پاس رکھنا چاہئے اور بار بار مطالعہ کرنا چاہئے۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے اور لئے یہاں کلک کریں۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں .
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں