اشاعتیں

فروری, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مابدولت آپ بیتی شوکت تھانوی

تصویر
مابدولت آپ بیتی شولت تھانوی مابدولت شوکت تھانوی کی خود نوشت سوانح حیات ہے۔     نام کتاب :- مابدولت ۔ مصنف :- شوکت تھانوی ۔ صفحات :- 207  فائل سائز :- 11 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-       مابدولت جناب شوکت تھانوی کی خود نوشت سوانح حیات ہے ، جناب شوکت تھانوی کا شمار اردو ادب کے مشھور مزاح نگاروں اور شاعروں میں ہوتا ہے ۔ آپ کا اصل نام محمد عمر ہے لیکن شھرت شوکت تھانوی کے نام سے پائی ۔آبائی وطن تھانہ بھون ہے اسی لئے تھانوی کہلائے ۔        مزاح نگاری اور شاعری کے ساتھ میدان صحافت میں بھی آپ نے بڑی شھرت حاصل کی ۔تقسیم ہند کے بعد آپ پاکستان چلے گئے ۔پہلے کراچی پہر راولپنڈی قیام پذیر ہوئے اور راولپنڈی میں روزنامہ جنگ کے مدیر مقرر ہوئے ۔آپ کی یوم پیدائش 2فروری 1904ء ہے اور یوم وفات 4 مئی 1963ء ہے۔     آپ کی مشھور کتابوں میں موج تبسم ، بحر تبسم ،تبسم برق تبسم ،سیلاب تبسم ،سو دیشی ریل ، نیلوفر ، جوڑ توڑ ، خدا نخواستہ اور سوانح عمری مابدلوت ہے ۔      جہاں تک اس کتاب مابدولت کا تعلق ہے تو یہ آپ کی خود نوشت سوانح عمری ہے ، سنہ 1945ء میں پہلی مرتبہ شائع ہوئی ،بقول مصنف یہ انکی سوانح حیات کا پہلا

بیگمات کے آنسو

تصویر
  بیگمات کے آنسو بیگمات کے آنسو یعنی جنگ آزادی 1857ء کے بعد مغلیہ خاندان کی المناک داستان۔   نام کتاب :- بیگمات کے آنسو مصنف :- خواجہ حسن نظامی  صفحات :-133 فائل سائز :- 9 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-       بیگمات کے آنسو مصور فطرت جناب خواجہ حسن نظامی کی مشہور کتاب ہے سنہ 1946ء تک اسکے تیرہ ایڈیشن شائع ہو چکے تھے اور متعدد زبانوں میں اسکا ترجمہ بھی ہو چکا ہے ۔       1857ء کی جنگ آزادی جو غدر کے نام سے مشھور ہے اس کی شکست کا سب سے زیادہ نقصان اگر کسی کو ہوا ہے تو وہ ہندوستانی مسلمان ہیں اس شکست کے ساتھ ہی مغلیہ سلطنت اپنے اختتام کو پہونچی اور اسی کے ساتھ تقریبا ایک ہزار سال پر مشتمل مسلمانوں کی حکومت بھی ختم ہوئی ،        مغل سلطنت کا آخری فرماں رواں بہادر شاہ ظفر جس کی عمر 77 سال ہو چکی تھی اسے 22 سال حکومت کے بعد رنگون جلا وطن کیا گیا اسکے بیٹوں کے سر قلم کر کے اسکے سامنے پیش کئے گئے یہ وہ درد بھری داستان ہے جس سے ہم سب واقف ہیں لیکن وہ شاہی بیگمات جو ہمیشہ زندگی کی خوش حالی میں رہیں اور بڑے نازو نعم کے ساتھ جنہونے اپنی زندگی گزاری اس شکست کے بعد انکا کیا حال ہوا ؟؟ یہ کتاب انہیں ح

آپ کی امانت آپ کی سیوا میں (ہندی)

تصویر
  آپ کی امانت آپ کی سیوا میں (ھندی) آپ کی امانت آپ کی سیوا میں برادران وطن کو اسلام کی دعوت دینے کے لئے ایک بہترین کتاب   نام کتاب :- آپ کی امانت آپ کی سیوا میں  مصنف :- مولانا کلیم صدیقی صاحب دامت برلاتہم صفحات :- 32۔ فائل سائز :- 1 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-     اسلام بنیادی طور پر دینِ فطرت ہے۔ اس لیے فطرت کے تقاضوں کی تکمیل کا سامان اس کے اندر مکمل طور پر موجودہے۔ اسلام دنیا کے ہر انسان کو مخاطب کرتاہے۔ انسان کے اپنے وجودسے لے کر کائنات میں پھیلی ہوئی نشانیوں پر غور و فکر کے ذریعہ وہ انہیں اسلام کے پیش کردہ حقائق کو قبول کرنے کی دعوت دیتاہے.   اسلام میں جبر اور زور زبردستی نہیں ہے۔ غور و فکر کے بعد ہر انسان آزاد ہے چاہے اسلام قبول کرے یا انکار کرے، دونوں صورتوں میں نتیجہ کی ذمہ داری اسی پر ہے۔ اسلام رنگ و نسل، زبان، وطن، اور خاندان کی اہمیت اور ضرورت بطور تعارف اور شناخت تسلیم کرتاہے۔لیکن اس کی بنیاد پر انسانوں کے درمیان تفریق وتسلیم مثلاً برتراور کم تر،اشرف اور ارذل، اور اونچ نیچ کو تسلیم نہیں کرتا. آپ کی امانت آپ کی سیوا میں جناب کلیم صدیقی صاحب کی بہت ہی مشھور کتاب ہے اس کی شھر

تفسیر عثمانی

تصویر
  تفسیر عثمانی  تفسیر عثمانی برصغیر کی اردو تفاسیر میں ایک نہایت مقبول اور معتبر نام ہے ۔   نام کتاب :- تفسیر عثمانی ۔ مترجم :- شیخ الھند مولانا محمود الحسن صاحب ؒ ۔ مفسر :- شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب ؒ صفحات :- 1881 فائل سائز :- 20 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-     تفسیر عثمانی پچھلے ساٹھ برسوں سے برے صغیر کی اردو تفاسیر میں ایک نہایت مقبول اور معتبر نام رہا ہے ،   اس غیر معمولی مقبولیت کی وجہ اس تفسیر کی وہ بعض خصوصیات ہیں جو دوسری تفاسیر میں مفقود ہیں ،جس میں خصوصی طور پر ان تین اکابر کا علم و فضل ،اخلاص و للہیت اور کمال اور احتیاط و ادب کے ساتھ قرآن کی خدمت کی دھن ہے جہ اصل تفسیر عثمانی کے اجزائے ترکیبی ہیں ۔یہ تین بڑے نام حضرت شاہ عبد القادر دھلوی ؒ ،حضرت مولانا محمود الحسن صاحب ؒ اور شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی صاحب ؒ ہیں۔    اس تفسیر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہیکہ مختصر ہونے کے باوجود قرآن کریم کے منشاء و مفھوم میں اتنی جامع ہیکہ قرآن کریم کے طالب علم کو دوسری تفاسیر سے مستغنی کر دیتی ہے ۔        ( ماخوذ :- تفسیر کے آغاز میں موجود مضمون تفسیر عثمانی کے اجزائے

آخری چٹان

تصویر
  آخری چٹان آخری چٹان چنگیزخان کے مظالم کی داستاں بیاں کرتا نسیم حجازی صاحب کا ایک مشھور تاریخی ناول ہے۔   نام کتاب :- آخری چٹان ۔ ناول نگار :- نسیم حجازی ۔ صفحات :- 520 فائل سائز :- 20 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-       آخری چٹان  کا شمار نسیم حجازی صاحب کے بہرترین ناولوں میں ھوتا ہے۔آپ کا اصل نام شریف حسین ہے لیکن شہرت قلمی نام نسیم حجازی سی ہوئی۔آپ ایک مشھور ناول نگار ہیں آپ کے ناول زیادہ تر تاریخ اور مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان پر مبنی ہوتے ہیں۔آپ کے طرز تحریر میں چند خوبیاں کمال کی ہیں آپ کی نثر عمدہ اور سلیس ہوتی ہے ، قاری ناول شروع کرتا ہے تو مکمل کر کے ہی دم لیتا ہے ،کردار مثبت اور طاقتور ہوتے ہیں دلیری کے ساتھ ان کردار میں مثبت اخلاقی قدروں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے ان کے ناول میں عشق و محبت کی داستان بھی ہوتی ہے لیکن پیش کرنے کا طریقہ اتنا سلجھا ہوا ہوتا ہیکہ پڑھنے والا ذرا برابر بھی برا محسوس نہ کرے ۔       اس سے قبل بھی ہم آپ ہی کا ایک مشھور ناول " اندھیری رات کے مسافر " اور دوسرا " اور تلوار ٹوٹ گئی " اس بلاگ میں پیش کر چکے ہیں جسے قارئین نے بہت پ

تذکرہ الشیخ محمد یونس ؒ یادیں اور کچھ ہدایتیں

تصویر
تذکرہ  الشیخ محمد یونس ؒ  یادیں اور کچھ ہدایتیں تذکرہ الشیخ محمد یونس ؒ یادیں کچھ ہدایتیں اس کتاب میں حضرت مولانا شیخ یونس صاحب جونپوری ؒ شیخ الحدیث جامعہ مظاہر العلوم کی ولادت سے لیکر وفات تک کے حالات مختصرا اور جامع انداز میں پیش کئے گئے ہیں۔   نام کتاب :- تذکرہ الشیخ محمد یونس ؒ یادیں کچھ ہدایتیں ۔ مصنف :- مفتی محمد کوثر علی سبحانی مظاہری ۔ صفحات :- 118 فائل سائز :- 3 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-    تذکرہ الشیخ محمد یونس ؒ یادیں کچھ ہدایتیں : یہ کتاب جناب مفتی محمد کوثر علی سبحانی صاحب کی تصنیف ہے جو فی الحال جامعہ مظاہر العلوم (قدیم ) میں فن حدیث شریف کی خدمت میں مشغول ہیں ۔         کتاب ہذا میں مؤلف نے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یونس صاحب جونپوری نور اللہ مرقدہ کے احوال زندگی کو اختصار کے ساتھ تحریر فرمایا ہے، اور کتاب میں متعدد مقام پر مفصل کتاب تحریر کرنے کا وعدہ فرمایا ہے، در اصل یہ حضرت شیخ رحمہ اللہ تعالیٰ کے حالات پر ایک طویل مضمون ہے، جس کو آئینۂ مظاہر علوم (ماہنامہ) کے حضرت شیخ رح کے خاص نمبر کے لئے تحریر کیا گیا تھا، لیکن حضرت مولانا محمد سعیدی ناظم مدرسہ مظاہر علوم وقف سہ

آپ بیتی مولانا عبد الماجد دریا بادی

تصویر
 آپ بیتی مولانا عبد الماجد دریا بادی  آپ بیتی مولانا عبدالماجد دریابادی ؒ کی خود نوشت سوانح عمری ہے ۔   نام کتاب :- آپ بیتی ۔ مصنف :- مولانا عبد الماجد دریا بادی ؒ ۔ صفحات :- 405 ۔ فائل سائز :- 11 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-  اپنی زندگی کے حالات و واقعات کا بیان آپ بیتی یا خود نوشت کہلاتا ہے ۔سوانح عمری میں کسی دوسری شخصیت یا فرد کی زندگی میں بارے میں اپنی بساط کے مطابق بہ نظر غائر لکھا جاتا ہے جب کہ آپ بیتی لکھنے والا من آنم کہ من دانم کے مصداق اپنے حالات بقلم خود بیان کرتا ہے ۔   خود نوشت سوانح کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ وہ صرف ناموں کی کتھونی نہ ہو، اس میں تاریخ، سماج اور ادب کی آمیزش بھی نظر آئے، حقیقت دل کش پیرایہ میں بیان ہو، فنِ اظہار ذات کا دوسرا نام ہے، خود نوشت کا تعلق انسان کے گہرے داخلی جذبات سے ہے۔       اردو کے مشھور صاحب طرز ادیب اور مفسر قرآن مولانا عبد الماجد دریا بادی ؒ کے قلم سے نکلی ہوئی آپ بیتی اور خود نوشت سوانح عمری جس میں گزشتہ لکھنو اور اودھ کی ثقافت و تہذیب ، مشاہیر دین و ادب اور ممتاز معاصرین و احباب کے جیتے جاگتے تذکرے اور چلتی پھرتی تصویریں موجود ہیں،     

مقصد زندگی

تصویر
مقصد زندگی  مقصد زندگی یعنی اللہ کے راستے میں جانے والوں کے لئے بہترین کتاب۔   نام کتاب :- مقصد زندگی ۔ مولف :- حافظ سعید احمد۔ صفحات :- 257 فائل سائز :- 3 ایم ۔ بی ۔ مختصر تعارف :-     مقصد زندگی جناب حافظ سعید احمد صاحب کی تصنیف ہے   اس میں آپ جماعت میں جانے والے ساتھیوں کے لئے ایک مکمل نصاب تیار کیا ہے جو قدم قدم پر اللہ کی راہ میں نکلنے والے ساتھی کی رہنمائی کرتا ہے اور اس کے وقت کو کامیاب بناتا ہے خود مصنف اس کتاب کے بارے میں مقدمہ میں کچھ یوں رقم طراز ہیں کہ       " چونکہ اب کوئی نبی دنیا میں نہیں آئیگا اس لئے نبیوں والا کام اس امت کو دیا گیا ہے اور اس دعوت کی محنت کے ذریعہ دین وجود میں بھی آتا ہے اور باقی رہتا بھی رہتا ہے۔ اس لئےاللہ کے راستے میں نکل کر اس محنت کو سیکھنا ہوگا اور مقام پر رہ کر اس کام کو کرنا ہوگا تاکہ اللہ کے راستے میں نکل کر جو ایمان اور اعمال بنیں گے وہ مقامی محنت سے باقی رہیں گے اور اس میں ترقی بھی ہوتی رہے گی ۔       اسی محنت کو اس کتاب میں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ انسان کا دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے ؟ اور اس مقصد کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے ؟ ا

ہم علم حدیث کیسے پڑھیں ؟

تصویر
  ہم علم حدیث کیسے پڑھیں ؟ ہم علم حدیث کیسے پڑھیں ؟ ایک ایسی کتاب جو علم حدیث میں مشغول ہونے والے طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لئے بہت مفید ہے ۔   نام کتاب :- ہم علم حدیث کیسے پڑھیں ؟ مؤلف  :- مولانا ادریس بن محمد یوسف گونیا گودھروی۔ صفحات :-271 فائل سائز :- 4 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :-     یہ کتاب ہمارے مخلص دوست ،ایک لمبے عرصہ تک تدریسی خدمات کے ساتھی مولانا ادریس صاحب گونیا گودھروی کی تصنیف ہے ، آپ کو فن حدیث سے بے پناہ لگاو ہے فی الحال اپنے وطن گودھرا میں موجود جامعہ رحمانیہ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔       اس کتاب میں اولا " مقدمہ " کے عنوان کے ماتحت مشتغلین بالحدیث کے متعلق واردشدہ فضائل کی احادیث ،فن حدیث کی اہمیت کے متعلق علماء کے اقوال ، فن حدیث کی خدمت کے سلسلہ میں علماء متقدمین کی قربانیاں اور فن حدیث کے آداب وغیرہ کو ذکر کیا گیا ہے ۔اس کے بعد " باب اول " کے ماتحت سلسلہ سند میں واقع اسماء کو صحیح ضبط کے ساتھ پڑھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے ، اس ضمن نے ضبط اسماء کی درستگی کے لئے کون کون سی کتابوں کی مراجعت کرنی چاہئے ان کتابوں کا تعارف دیا گیا ہے

الحزب الاعظم اردو

تصویر
الحزب الاعظم اردو    الحزب الاعظم ملا علی قاری ؒ کا مرتب کردہ دعاؤں کا مجموعہ ہے ۔   نام کتاب :- الحزب الاعظم ۔ مرتب :- ملا علی قاری ؒ مترجم :- رشید احمد مولانا موسی سیلودوی۔ صفحات :-310 فائل سائز :- 6 ایم ۔ بی ۔    مختصر تعارف :- دُعا ایک عظیم الشان عبادت ہے جس کی عظمت و فضیلت پر بکثرت آیاتِ کریمہ اور احادیثِ طیبہ وارِد ہیں۔   دعا کی نہایت عظمت میں ایک حکمت یہ ہے کہ دُعا اللہ تعالیٰ سے ہماری محبت کے اِظہار، اُس کی شانِ اُلوہیت کے حضور ہماری عبدیت کی علامت، اُس کے علم و قدرت و عطا پر ہمارے توکل و اعتماد کا مظہر اور اُس کی ذاتِ پاک پر ہمارے ایمان کا اقرار و ثبوت ہے۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارا خالق، مالک، رازق ہے۔ وہ رَبُّ الْعَالَمِیْن، اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْن، اَحْکَمُ الْحَاکِمِیْن اور مَالِکُ الْمُلْک ہے۔ تمام عزتیں، عظمتیں، قدرتیں، خزانے، ملکیتیں، بادشاہتیں اسی کے پاس ہیں۔ سب کا داتا اور داتاؤں کا داتا وہی ہے۔   ساری مخلوق اسی کی بارگاہ کی محتاج اور اسی کے دربار میں سوالی ہے جبکہ وہ عظمتوں والا خدا بے نیاز، غنی، بے پروا اور تمام حاجتوں سے پاک ہے۔ ہاں وہ جواد و کریم ہے، ب

سکون دل

تصویر
سکون دل سکون دل یعنی اس تیزگام زندگی میں وہ چھوٹے چھوٹے اعمال جو دل کے لئے تسکین کا باعث ہو اور آخرت میں خیر کثیر کا سبب ہو۔   نام کتاب :- سکون دل  مرتب :- سراج احمد پٹنی صفحات :- 64 فائل سائز 34 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :- سکون دل  یہ کتاب ہمارے دوست اور ہم وطن برادرم سراج احمد پٹنی کی مرتب کردہ ہے ۔       آج کی اس دور بھاگ والی زندگی میں انسان جب پریشان ہے اور حقیقی سکون کی تلاش میں ہےایسے وقت میں یہ کتاب بہت فائدہ پہونچاتی ہے۔ اس کتاب میں انہونے ان اعمال کی طرف ھماری نگاہوں کو مبذول کیا ہے جن کی طرف ھم توجہ نہیں دیتے حالانکہ وہ اعمال اپنی ادائیگی میں بہت کم وقت لیتے ہیں لیکن خدا کی میزان میں بڑا وزن رکھتے ہیں اور اس بھاگتی دوڑتی زندگی میں ہمارے لئے سکون کا باعث ہوتے ہیں   یہ افعال و اعمال ظلمت مٹا کر حلاوت ایمانی پیدا کرتے ہیں۔ روح و قلب کو طمانیت بخشتے ہیں۔ اللہ کا ذکر جب دل میں بس جاتا ہے تو پھر کوئی طاقت اس سے دور نہیں کرسکتی۔ جتنا ہم اللہ کا ذکر کریں گے قرب الٰہی اتنی زیادہ نصیب ہوگی۔   اور ان اعمال سےایک قلبی فرحت اور دلی سکون ملتا ہے گناہوں سے معافی کا سبب بنتے ہیں ،دل خدا کی ط

لباس کے اسلامی آداب و مسائل

تصویر
  لباس کے اسلامی آداب و مسائل لباس کے اسلامی آداب و مسائل جس میں لباس کے شرعی اوصاف ،اقسام اور مقاصد کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔   نام کتاب :- لباس کے اسلامی آداب و مسائل  ۔ مصنف :- محمد سلمان غفر لہ صفحات :- 154 فائل سائز :- 14 ایم ۔بی ۔    مختصر تعارف :- دنیا کی ہر مہذب اور باشعور قوم سترپوشی اور لباس کو لازم قرار دیتی ہے اور لباس کے بغیر ستر کھول کر رہنا پسند نہیں کرتی،   اطرافِ عالم میں شاید کوئی انسانی آبادی اور بستی ایسی ہو جو اس فطری قانون اور ضابطہٴ حیاتِ انسانی سے انحراف کرتی ہو؛ البتہ جنگلی اور وحشی قوموں کے بارے میں ضرور سنا ہے جو انسانیت سے عاری ہوتی ہیں اور اُن کا بود وباش اور رہن، سہن بالکل جانوروں جیسا ہوتا ہے وہ لباس کیا؟   کسی بھی تہذیبی عمل اور قانونِ انسانیت سے واقف نہیں ہوتیں؛ لہٰذا اُن سے بحث ہی نہیں۔ بات تو باشعور اور خردمند معاشروں کی چل رہی ہے، وہ سب اس فطری خواہش وضرورت کا پاس ولحاظ رکھتے ہیں اور ہر مہذب معاشرہ وماحول مردوں کی بہ نسبت عورتوں کی سترپوشی پر زیادہ توجہ مرکوز کرتا ہے؛ لیکن آج تہذیب وتمدن اور ترقی و شائستگی کا مفہوم بدل کر دَجَّالی قومیں ا

نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں

تصویر
نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں  نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی سیرت کے عنوان پر بہترین تقریر ۔   نام کتاب :- نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں ۔ مصنف :- ڈاکٹر اسرار صاحب  صفحات :- 40۔ فائل سائز :- 2 ایم ۔ بی ۔  مختصر تعارف :- نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں یہ در اصل ڈاکٹر اسرار صاحب کی ایک تقریر ہے جو انہونے ربیع الاول کے مہینے میں کی تھی جسے بعد میں شائع کیا گیا اور اسے بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اس کتاب کے تقریبا تیرہ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں ، جس میں آپ فرماتے ہیں  ربیع الاوّل کے مہینے میں چونکہ نبی اکرمﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی تھی‘ لہٰذا اس مہینے میں خاص طور پر سیرت کی مجالس اور جلسے منعقد ہوتے ہیں جن میں عموماً آنحضورﷺ کی سیرتِ مطہرہ ّپر تقاریر ہوتی ہیں‘ آپﷺ کی خدمت میں سلام پڑھے جاتے ہیں اور نذرانۂ عقیدت کے طور پر نعتیں بھی پیش کی جاتی ہیں.   اظہارِ محبت و عقیدت کے یہ طور طریقے اختیار کر کے ہم مسلمانوں کو عام طور پر یہ مغالطہ لاحق ہو جاتا ہے کہ ہم نے بحیثیت ِاُمتی اپنی ذمہ داری پوری کر دی اور نبی اکرمﷺ کے جو حقوق ہم پر عائد ہوتے ہیں وہ ہم نے