لباس کے اسلامی آداب و مسائل
لباس کے اسلامی آداب و مسائل
نام کتاب :- لباس کے اسلامی آداب و مسائل ۔
مصنف :- محمد سلمان غفر لہ
صفحات :- 154
فائل سائز :- 14 ایم ۔بی ۔
مختصر تعارف :-
دنیا کی ہر مہذب اور باشعور قوم سترپوشی اور لباس کو لازم قرار دیتی ہے اور لباس کے بغیر ستر کھول کر رہنا پسند نہیں کرتی،
اطرافِ عالم میں شاید کوئی انسانی آبادی اور بستی ایسی ہو جو اس فطری قانون اور ضابطہٴ حیاتِ انسانی سے انحراف کرتی ہو؛ البتہ جنگلی اور وحشی قوموں کے بارے میں ضرور سنا ہے جو انسانیت سے عاری ہوتی ہیں اور اُن کا بود وباش اور رہن، سہن بالکل جانوروں جیسا ہوتا ہے وہ لباس کیا؟
کسی بھی تہذیبی عمل اور قانونِ انسانیت سے واقف نہیں ہوتیں؛ لہٰذا اُن سے بحث ہی نہیں۔ بات تو باشعور اور خردمند معاشروں کی چل رہی ہے، وہ سب اس فطری خواہش وضرورت کا پاس ولحاظ رکھتے ہیں اور ہر مہذب معاشرہ وماحول مردوں کی بہ نسبت عورتوں کی سترپوشی پر زیادہ توجہ مرکوز کرتا ہے؛ لیکن آج تہذیب وتمدن اور ترقی و شائستگی کا مفہوم بدل کر دَجَّالی قومیں اور شیطانی ذُرّیت فطرت سے بغاوت کررہی ہیں۔
لباس کے اسلامی آداب و مسائل ایک ایسی کتاب ہے جس میں لباس کے شرعی اوصاف ،اقسام اور مقاصد کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے اور لباس کے زمرے میں آنے والے مختلف مسائل کو الگ الگ ذیلی عنوان قائم کر کے اس پر بھی تفصیلی گفتگو کی ہے
کتاب میں قائم کردہ عنوان کچھ اس طرح ہیں
٭ لباس شرعی کے اوصاف
٭ لباس ممنوعات کا تفصیلی جائزہ۔
٭ لباس سے متعلق مسنون دعائیں ۔
٭ لباس میں کئے جانے والے اسراف کی قسمیں ۔
٭ لباس تقوی کی اہمیت اور مصداق۔
٭ لباس کے آداب و احکام ۔
٭ عمامہ کے فضائل اور اسکے مقادیر۔
٭ فقہی مباحث اور اختلاف ائمہ۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں