الحزب الاعظم اردو

الحزب الاعظم اردو 

 الحزب الاعظم ملا علی قاری ؒ کا مرتب کردہ دعاؤں کا مجموعہ ہے ۔


الحزب الاعظم

 

نام کتاب :- الحزب الاعظم ۔

مرتب :- ملا علی قاری ؒ

مترجم :- رشید احمد مولانا موسی سیلودوی۔

صفحات :-310

فائل سائز :- 6 ایم ۔ بی ۔ 

 مختصر تعارف :-

دُعا ایک عظیم الشان عبادت ہے جس کی عظمت و فضیلت پر بکثرت آیاتِ کریمہ اور احادیثِ طیبہ وارِد ہیں۔ 

دعا کی نہایت عظمت میں ایک حکمت یہ ہے کہ دُعا اللہ تعالیٰ سے ہماری محبت کے اِظہار، اُس کی شانِ اُلوہیت کے حضور ہماری عبدیت کی علامت، اُس کے علم و قدرت و عطا پر ہمارے توکل و اعتماد کا مظہر اور اُس کی ذاتِ پاک پر ہمارے ایمان کا اقرار و ثبوت ہے۔


ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارا خالق، مالک، رازق ہے۔ وہ رَبُّ الْعَالَمِیْن، اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْن، اَحْکَمُ الْحَاکِمِیْن اور مَالِکُ الْمُلْک ہے۔ تمام عزتیں، عظمتیں، قدرتیں، خزانے، ملکیتیں، بادشاہتیں اسی کے پاس ہیں۔ سب کا داتا اور داتاؤں کا داتا وہی ہے۔ 

ساری مخلوق اسی کی بارگاہ کی محتاج اور اسی کے دربار میں سوالی ہے جبکہ وہ عظمتوں والا خدا بے نیاز، غنی، بے پروا اور تمام حاجتوں سے پاک ہے۔ ہاں وہ جواد و کریم ہے، بخششیں فرماتا اور جود و کرم کے دریا بہاتا ہے۔ ایک ایک فردِ مخلوق کو اربوں خزانے عطا کردے تب بھی اس کے خزانوں میں سوئی کی نوک برابر کمی نہ ہوگی اور کسی کو کچھ عطا نہ کرے تو کوئی اس سے چھین نہیں سکتا۔ وہ کسی کو دینا چاہے توکوئی اُسے روک نہیں سکتا ہے اور وہ کسی سے روک لے، تو کوئی اُسے دے نہیں سکتا۔



  الحزب الاعظم ملا علی قاری ؒ کا مرتب کردہ دعاؤں کا مجموعہ ہے ۔ملا علی قاری ؒ اس کتاب کے مقدمہ میں فرماتے ہیں کہ میں نے کئی لوگوں کو دیکھا کہ وہ علماء کی طرف منسوب دعاؤں کا ہی اہتمام کرتے ہیں اور اسکی ایسی اسناد ذکر کرتے ہیں کہ جسکا موضوع ہونا یقینی ہے ۔اس لئے میں نے ادعیہ ماثورہ کو جمع کرنے کا اہتمام کیا۔

    اس کتاب میں سب سے پہلے قرآن کی دعا، پھر حدیث میں منقول دعا اور اخیر میں درود شریف کے ختم کرنے پر اھتمام کیا ہے ۔ 

        اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔

 

الحزب الاعظم اردو

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات