نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں
نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں
نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی سیرت کے عنوان پر بہترین تقریر ۔
نام کتاب :- نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں ۔
مصنف :- ڈاکٹر اسرار صاحب
صفحات :- 40۔
فائل سائز :- 2 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
نبی اکرم ﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں یہ در اصل ڈاکٹر اسرار صاحب کی ایک تقریر ہے جو انہونے ربیع الاول کے مہینے میں کی تھی جسے بعد میں شائع کیا گیا اور اسے بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اس کتاب کے تقریبا تیرہ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں ، جس میں آپ فرماتے ہیں
ربیع الاوّل کے مہینے میں چونکہ نبی اکرمﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی تھی‘ لہٰذا اس مہینے میں خاص طور پر سیرت کی مجالس اور جلسے منعقد ہوتے ہیں جن میں عموماً آنحضورﷺ کی سیرتِ مطہرہ ّپر تقاریر ہوتی ہیں‘ آپﷺ کی خدمت میں سلام پڑھے جاتے ہیں اور نذرانۂ عقیدت کے طور پر نعتیں بھی پیش کی جاتی ہیں.
اظہارِ محبت و عقیدت کے یہ طور طریقے اختیار کر کے ہم مسلمانوں کو عام طور پر یہ مغالطہ لاحق ہو جاتا ہے کہ ہم نے بحیثیت ِاُمتی اپنی ذمہ داری پوری کر دی اور نبی اکرمﷺ کے جو حقوق ہم پر عائد ہوتے ہیں وہ ہم نے ادا کر دیے. یہ جھوٹا اطمینان (pseudo satisfaction) عام طور پر ہمیں اس طرف متوجہ نہیں ہونے دیتا کہ ہم یہ بات معلوم کرنے کی کوشش کریں کہ ازروئے قرآن حکیم نبی اکرمﷺ سے ہمارے تعلق کی حقیقی اساسات اور صحیح بنیادیں کیا ہیں؟ حالانکہ سیرت کی مجالس کا اصل حاصل یہ ہونا چاہیے کہ ہم یہ سوچیں اور طے کریں کہ نبی اکرمﷺ سے ہمارے تعلق کی صحیح نوعیت کیا ہے اور ہم سے خدا کے ہاں آنحضورﷺ کے بارے میں کس بات کا محاسبہ ہو گا؟ پھر اس علم کی روشنی میں حضورﷺ کے ساتھ اپنے تعلق کو صحیح بنیادوں پر استوار کریں اور اس ضمن میں جہاں جہاں کمی اور جس جس پہلو سے کوتاہی نظر آئے اس کا ازالہ کرنے کی پوری پوری کوشش کریں.
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں