سکون دل

سکون دل

سکون دل یعنی اس تیزگام زندگی میں وہ چھوٹے چھوٹے اعمال جو دل کے لئے تسکین کا باعث ہو اور آخرت میں خیر کثیر کا سبب ہو۔


سکون دل

 

نام کتاب :- سکون دل 

مرتب :- سراج احمد پٹنی

صفحات :- 64

فائل سائز 34 ایم ۔ بی ۔ 

مختصر تعارف :-

سکون دل  یہ کتاب ہمارے دوست اور ہم وطن برادرم سراج احمد پٹنی کی مرتب کردہ ہے ۔  

 آج کی اس دور بھاگ والی زندگی میں انسان جب پریشان ہے اور حقیقی سکون کی تلاش میں ہےایسے وقت میں یہ کتاب بہت فائدہ پہونچاتی ہے۔

اس کتاب میں انہونے ان اعمال کی طرف ھماری نگاہوں کو مبذول کیا ہے جن کی طرف ھم توجہ نہیں دیتے حالانکہ وہ اعمال اپنی ادائیگی میں بہت کم وقت لیتے ہیں لیکن خدا کی میزان میں بڑا وزن رکھتے ہیں اور اس بھاگتی دوڑتی زندگی میں ہمارے لئے سکون کا باعث ہوتے ہیں

 یہ افعال و اعمال ظلمت مٹا کر حلاوت ایمانی پیدا کرتے ہیں۔ روح و قلب کو طمانیت بخشتے ہیں۔ اللہ کا ذکر جب دل میں بس جاتا ہے تو پھر کوئی طاقت اس سے دور نہیں کرسکتی۔ جتنا ہم اللہ کا ذکر کریں گے قرب الٰہی اتنی زیادہ نصیب ہوگی۔

 اور ان اعمال سےایک قلبی فرحت اور دلی سکون ملتا ہے گناہوں سے معافی کا سبب بنتے ہیں ،دل خدا کی طرف مائل ہوتا ہے اور ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔آدمی گناہوں سے بچتا ہے اور اللہ کی خوشنودی اور رضی والی بھترین زندگی گزارتا ہے۔

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 
 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلک کریں۔

 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔

سکون دل

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات