آپ کی امانت آپ کی سیوا میں (ہندی)
آپ کی امانت آپ کی سیوا میں (ھندی)
آپ کی امانت آپ کی سیوا میں برادران وطن کو اسلام کی دعوت دینے کے لئے ایک بہترین کتاب
نام کتاب :- آپ کی امانت آپ کی سیوا میں
صفحات :- 32۔
فائل سائز :- 1 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
اسلام بنیادی طور پر دینِ فطرت ہے۔ اس لیے فطرت کے تقاضوں کی تکمیل کا سامان اس کے اندر مکمل طور پر موجودہے۔ اسلام دنیا کے ہر انسان کو مخاطب کرتاہے۔ انسان کے اپنے وجودسے لے کر کائنات میں پھیلی ہوئی نشانیوں پر غور و فکر کے ذریعہ وہ انہیں اسلام کے پیش کردہ حقائق کو قبول کرنے کی دعوت دیتاہے.
اسلام میں جبر اور زور زبردستی نہیں ہے۔ غور و فکر کے بعد ہر انسان آزاد ہے چاہے اسلام قبول کرے یا انکار کرے، دونوں صورتوں میں نتیجہ کی ذمہ داری اسی پر ہے۔ اسلام رنگ و نسل، زبان، وطن، اور خاندان کی اہمیت اور ضرورت بطور تعارف اور شناخت تسلیم کرتاہے۔لیکن اس کی بنیاد پر انسانوں کے درمیان تفریق وتسلیم مثلاً برتراور کم تر،اشرف اور ارذل، اور اونچ نیچ کو تسلیم نہیں کرتا.
آپ کی امانت آپ کی سیوا میں جناب کلیم صدیقی صاحب کی بہت ہی مشھور کتاب ہے اس کی شھرت کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جا سکتا ہے تیس سے زائد زبانوں میں اسکا ترجمہ ہو چکا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں اسکے نسخے تقسیم ہو چکے ہونگیں اور آج بھی یہ سلسلہ بدستور جاری و ساری ہے .
آپ کی امانت آپ کی سیوا ایک ایسی کتاب ہے جو ہمارے برادران وطن جو اسلام سے آشنا نہیں انکے سامنے اسلام کی صحیح تصویر پیش کرتی ہے اور انہیں بھی اس بات کا احساس دلاتی ہیکہ اسلام صرف مسلمانوں کا دین نہیں بلکہ یہ ہم سب کا دین ہے اور حقیقی کامیابی راستہ یہی ہے ، اس کتاب نے بے شمار لوگوں کی زندگیاں بدل دی اور انہیں اسلام کی دولت سے سرفراز کیا ۔
نوٹ :- برادران وطن کو مد نظر رکھتے ہوئے کتاب ھندی زبان میں اپلوڈ کی گئی ہے ۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے.
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں