ہم علم حدیث کیسے پڑھیں ؟
ہم علم حدیث کیسے پڑھیں ؟
ہم علم حدیث کیسے پڑھیں ؟ ایک ایسی کتاب جو علم حدیث میں مشغول ہونے والے طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لئے بہت مفید ہے ۔
نام کتاب :- ہم علم حدیث کیسے پڑھیں ؟
مؤلف :- مولانا ادریس بن محمد یوسف گونیا گودھروی۔
صفحات :-271
فائل سائز :- 4 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
یہ کتاب ہمارے مخلص دوست ،ایک لمبے عرصہ تک تدریسی خدمات کے ساتھی مولانا ادریس صاحب گونیا گودھروی کی تصنیف ہے ، آپ کو فن حدیث سے بے پناہ لگاو ہے فی الحال اپنے وطن گودھرا میں موجود جامعہ رحمانیہ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
اس کتاب میں اولا " مقدمہ " کے عنوان کے ماتحت مشتغلین بالحدیث کے متعلق واردشدہ فضائل کی احادیث ،فن حدیث کی اہمیت کے متعلق علماء کے اقوال ، فن حدیث کی خدمت کے سلسلہ میں علماء متقدمین کی قربانیاں اور فن حدیث کے آداب وغیرہ کو ذکر کیا گیا ہے ۔اس کے بعد " باب اول " کے ماتحت سلسلہ سند میں واقع اسماء کو صحیح ضبط کے ساتھ پڑھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے ، اس ضمن نے ضبط اسماء کی درستگی کے لئے کون کون سی کتابوں کی مراجعت کرنی چاہئے ان کتابوں کا تعارف دیا گیا ہے ۔
" باب دوم " کے ماتحت متن حدیث کے الفاظ کو درستگی کے ساتھ پڑھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے ، نیز متن حدیث میں واقع الفاظ غریبہ کے صحیح ضبط کے لئے کون کون سی کیتابوں کی مراجعت کرنی چاہئے ان کتابوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔" باب سوم " کے ماتحت سلسلہ سند میں واقع رجال کی بحیثیت جرح و تعدیل تحقیق کے طریقہ کار اور اسکے متعلق تالیف شدہ گراں قدر کتابوں کا ذکر کیا گیا ہے ، " باب چہارم " کے ماتحت فوائد و آداب حدیث کے بیان متعلق اجمالی بات پیش کرکے کتاب کو پایہ تکمیل تک پہونچایا گیا ہے ۔ ( ماخوذ : کتاب ھذا )
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں