تذکرہ الشیخ محمد یونس ؒ یادیں اور کچھ ہدایتیں
تذکرہ الشیخ محمد یونس ؒ یادیں اور کچھ ہدایتیں
تذکرہ الشیخ محمد یونس ؒ یادیں کچھ ہدایتیں اس کتاب میں حضرت مولانا شیخ یونس صاحب جونپوری ؒ شیخ الحدیث جامعہ مظاہر العلوم کی ولادت سے لیکر وفات تک کے حالات مختصرا اور جامع انداز میں پیش کئے گئے ہیں۔
نام کتاب :- تذکرہ الشیخ محمد یونس ؒ یادیں کچھ ہدایتیں ۔
مصنف :- مفتی محمد کوثر علی سبحانی مظاہری ۔
صفحات :- 118
فائل سائز :- 3 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
تذکرہ الشیخ محمد یونس ؒ یادیں کچھ ہدایتیں : یہ کتاب جناب مفتی محمد کوثر علی سبحانی صاحب کی تصنیف ہے جو فی الحال جامعہ مظاہر العلوم (قدیم ) میں فن حدیث شریف کی خدمت میں مشغول ہیں ۔
کتاب ہذا میں مؤلف نے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یونس صاحب جونپوری نور اللہ مرقدہ کے احوال زندگی کو اختصار کے ساتھ تحریر فرمایا ہے، اور کتاب میں متعدد مقام پر مفصل کتاب تحریر کرنے کا وعدہ فرمایا ہے، در اصل یہ حضرت شیخ رحمہ اللہ تعالیٰ کے حالات پر ایک طویل مضمون ہے، جس کو آئینۂ مظاہر علوم (ماہنامہ) کے حضرت شیخ رح کے خاص نمبر کے لئے تحریر کیا گیا تھا، لیکن حضرت مولانا محمد سعیدی ناظم مدرسہ مظاہر علوم وقف سہارنپور کی ایماء پر مستقل کتاب کی شکل میں شائع کیا گیا، یہ کتاب حضرت شیخ رحمہ اللہ کی وفات کے صرف ٢٠/ روز بعد منظر عام پر آچکی تھی،کتاب کی زبان بڑی عمدہ ہے، اور مؤلف نے اپنے استاذ و شیخ کے احوال کو، علم حدیث میں آپ علو منزلت کو،اور علوم دینیہ میں وسعت مطالعہ کو، خوش اسلوبی کے ساتھ قلمبند کیا ہےکہ قاری اس بات کا اندازہ لگا سکتا ہے کہ مؤلف بھی اس فن کے بحر ذخار کا غوطہ خور ہے، کتاب میں مؤلف کی اپنے استاذ و شیخ کے ساتھ نسبت و تعلق اور محبت جگہ جگہ عیاں ہے، مؤلف نے حضرت شیخ رحمہ اللہ تعالیٰ کے ابتدائی احوال بیان کرنے کے ساتھ مظاہر علوم سہارنپور میں مسند حدیث پر فائز ہونے کے واقعات اختصار کے ساتھ تحریر کیے ہیں، اس کے بعد قلم کی جولانی میں اضافہ ہو گیا ہے، اور آپ کے علمی ذوق، درس حدیث کی امتیازی خصوصیات، اسماء الرجال اور علم جرح و تعدیل میں آپ کی مہارت تامہ، علوم حدیث کے مطالعے میں آپ کا انہماک، آپ کا فقھی رجحان وغیرہ کو تحریر کرنے کے ساتھ آپ کے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم، آپ کی مجلسِ ذکر، مجلسِ اصلاح و تربیت کی بھی منظر کشی فرمائی ہے، اسی طرح آپ سے تعلق رکھنے والے مریدین کی تربیت آپ کیسے فرماتے تھے اس کو قارئین کی خدمت میں پیش کیا ہے، ( ماخوذ : تعارف از محمد پٹنی ندوی)
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں