اشاعتیں

نومبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

راج ترنگنی

تصویر
  راج ترنگنی کشمیر کی مفصل و مستند تاریخ نام کتاب :- راج ترنگنی مصنف :- پنڈت کلہن اصل زبان :-  فارسی    مترجم :- ٹھاکور اچھر چند صفحات :- 970 فائل سائز :- 450 ایم ۔ بی  کتاب کے بارے میں :- راج ترنگنی کشمیر کے قدیم فرماں رواوں کی مفصل تاریخ اور انکے عروج زوال کی داستان ہے ، جیسے پنڈت کلہن نے اصل فارسی زبان میں لکھی تھی اگر چہ یہ  ایک تاریخ کی کتاب ہے لیکن مصنف نے اسکا اکثر حصہ نظم میں لکھا ہے ، مصنف نے یہ کتاب 1148 میں لکھا اور ایک سال میں مکمل کیا ، اسے کل آٹھ حصوں میں تقسیم کیا ہے ترنگ کے معنی حصہ کے ہوتے ہیں  اسی لئے کتاب کا نام راج ترنگنی رکھا گیا ہے۔ویسے یہ کتاب دو جلدوں میں ہیں لیکن یہاں دونوں جلد کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی ایک اہم بات یہ بھی ہیکہ یہ کتاب تاریخی واقعات کے ساتھ موقع محل کے اعتبار سے نصیحت اور عبرت کا سامان بھی مہیا کرتی ہے ، جیسے دنیاوی شان و شوکت کا عارضی ہونا ،اخلاقی اوصاف کو چھوڑنے پر رسوائی کا سمانا کرنا وغیرہ     جہاں مصنف کا تعلق ہے تو انکے سلسلہ میں کتابوں میں معلومات نہیں ملتی جو کتابیں انہونے لکھ...

آخری معرکہ

تصویر
  آخری معرکہ آخری معرکہ ناول  محمود غزنوی کے ہندوستان پر حملوں سے متعلق ہے۔     نام کتاب :- آخری معرکہ  ناول نگار :- نسیم حجازی صفحات :- 296 فائل سائز :- 12 ایم ۔ بی   کتاب کے بارے میں :-    آخری معرکہ ناول کا شمار نسیم حجازی صاحب کے بہرترین ناولوں میں ھوتا ہے۔آپ کا اصل نام شریف حسین ہے لیکن شہرت قلمی نام نسیم حجازی سی ہوئی۔آپ ایک مشھور ناول نگار ہیں آپ کے ناول زیادہ تر تاریخ اور مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان پر مبنی ہوتے ہیں۔آپ کے طرز تحریر میں چند خوبیاں کمال کی ہیں آپ کی نثر عمدہ اور سلیس ہوتی ہے ، قاری ناول شروع کرتا ہے تو مکمل کر کے ہی دم لیتا ہے ،کردار مثبت اور طاقتور ہوتے ہیں دلیری کے ساتھ ان کردار میں مثبت اخلاقی قدروں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے ان کے ناول میں عشق و محبت کی داستان بھی ہوتی ہے لیکن پیش کرنے کا طریقہ اتنا سلجھا ہوا ہوتا ہیکہ پڑھنے والا ذرا برابر بھی برا محسوس نہ کرے ۔    اس سے قبل بھی ہم آپ ہی کا ایک مشھور ناول " اندھیری رات کے مسافر " اور دوسرا " اور تلوار ٹوٹ گئی " اور تیسرا " آخری چٹان " اور چوتھا"...

زاد المعاد اردو مکمل

تصویر
  زاد المعاد فی ھدی خیر العباد سیرت نبوی ﷺ ایک معرکۃ الآرا کتاب نام کتاب :- زاد المعاد فی ھدی خیر العباد   مصنف :- حافظ ابن قیم  صفحات :- 981 فائل سائز :- 160 ایم بی کتاب کے بارے میں : -   حضور نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ تمام مسلمانوں کے لیے اسوہ حسنہ اور چراغ راہ ہے۔لہٰذا جب تک آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے سامنے نہ ہو اس وقت تک نہ ہم اسلام کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طور پر اس پر عمل کر سکتے ہیں۔   اسی مقصد کے پیش نظر علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے ’زاد المعاد‘ کے نام سے کتاب تصنیف فرمائی۔اردو ترجمہ ریئس احمد جعفری صاحب نے کیا ہے۔  علامہ ابن قیم کی زاد المعاد اہل علم اور اہل دل اور اہل نظر اصحاب کے حلقوں میں ہمیشہ محبوب اور پسندیدہ رہی ہے ، یہ کتاب در حقیقت اپنے فن اور موضوع کی انسائیکلوپیڈیا ہے ، اور کمال یہ کہ یہ صرف ایک شخصیت کے غور وفکر کا نتیجہ ، اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ سیرت رسول ﷺ پر اور اس موضوع سے متعلقہ مباحث پردنیا کی کسی زبان میں اس سے زیادہ ہمہ پہلو کتاب آج تک کسی نے نہیں لکھی ۔    یہ کتاب دو جلدوں میں ہے ۔ اول حصہ میں :آنحضر...

مفتی رفیع عثمانی صاحب کی تصانیف

تصویر
  مفتی رفیع عثمانی صاحب کی تصانیف عالم اسلام کے مشہور عالم دین مفتی رفیع عثمانی صاحب کی تصانیف ١٨نومبر ٢٠٢٢ ء کو عالم اسلام کی عظیم شخصیت مولانا شفیع عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند ، مفتی تقی عثمانی صاحب کے بڑے بھائی مفتی اعظم پاکستان و صدر دار العلوم کراچی حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی صاحب کا سانحہ ارتحال پیش آیا خبر سنتے ہی عالم اسلام میں ایک غم کی لہر دوڑ گئی جس نے سنا وہ مغموم ہو گیا اور زبان سے انا للہ و انا الیہ راجعون جاری ہو گیا . محمد رفیع عثمانی (21 جولائی 1936ء – 18 نومبر 2022ء) ایک پاکستانی مسلمان عالم، فقیہ اور مصنف تھے، جنھوں نے دار العلوم کراچی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ دارالعلوم دیوبند، جامعہ پنجاب اور دار العلوم کراچی کے فاضل تھے۔ احکامِ زکوٰۃ، التعلیقات النافعۃ علی فتح الملہم، اسلام میں عورت کی حکمرانی اور نوادر الفقہ جیسی کتابیں ان کی تصانیف میں شامل ہیں۔    آنجناب تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف کی میدان میں ید طولی رکھتے تھے آپ کی بیشتر تصانیف بڑی ...

شرح قطر الندی و بل الصدی

تصویر
  شرح قطر الندی و بل الصدی شرح قطر الندی و بل الصدی فن نحو کی ایک اہم کتاب ہے   نام کتاب :- شرح قطر الندی و بل الصدی مصنف :- ابن ھشام الانصاری صفحات :-424 فائل سائز :- 8 ایم ۔ بی    کتاب کے بارے میں :-   نحو کا لغوی معنی  راستہ ، کنارہ یا ارادہ کرنا ہے علم نحو کی تعریف  عربی کا علمِ نحو وہ علم ہے جس میں اسم، فعل اور حرف کو جوڑ کر جملہ بنانے کی ترکیب اور ہر کلمہ کے آخری حرف کی حالت معلوم ہو۔ فائدہ: اس علم کا یہ ہے کہ انسان عربی زبان بولنے اور لکھنے میں ہر قسم کی غلطی سے محفوظ رہے، مثلاً : زَید۔ٌ، دَارٌ، دَخَلَ، فِي، یہ چار کلمے ہیں، اب ان چاروں کو جوڑ کر ایک جملہ بنانا اور اس کو صحیح طور پر ادا کرنا یہ علم نحو سے حاصل ہوتا ہے۔ علم نحو کا موضوع اس علم کا موضوع کلمہ اور کلام ہے ؛ کہ اس علم میں ان ہی کے احوال سے بحث ہوتی ہے۔ علم نحو کی غرض و غایہ عربی لکھنے اور بولنے میں ترکیبی غلطیوں سے بچنا۔  یہ فن نحو کی کچھ بنیادی باتیں تھی فن نحو پڑھنے اور سیکھنے کے لئے اور اس میں درک حاصل کرنے کے لئے بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں جیسے تمرین النحو ، کتاب نحو ، الدر...

نورانی قاعدہ

تصویر
  نورانی قاعدہ مجلس دعوۃ الحق ہردوئی کی جانب سے اصل نسخہ کی مطابقت کے بعد مزید اضافے کے ساتھ شائع سدہ " نورانی قاعدہ" نورانی قاعدہ   نام کتاب :- نورانی قاعدہ  صفحات :- 60 فائل سائز :- 85 ایم ۔ بی۔ کتاب کے بارے میں  قرآن مجید اللہ کا کلام ہے اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے  قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے.     اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے،اور قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے نورانی قاعدہ اسی لئے تیار کیا گیا ہے. یہ نورانی قاعدہ جس کو اولا نور محمد صاحب لدھیانوی نے مرتب کیا تھا ، اسکے بعد مجلس دعوۃ الحق ، ہردوئی نے قدیم نسخہ سے مطابقت کے بعد بہت سے  مفید اضافوں کے ساتھ دوبارہ مرتب کر کے شائع کیا ۔    اس قاعدہ می...

یاد رفتگاں

تصویر
  یاد رفتگاں یاد رفتگاں یعنی علامہ سید سلیمان ندوی  کے ان مضامین کا مجموعہ جو انہونے اپنی زندگی میں مختلف شخصیات کی وفات پر تحریر فرمائے  یاد رفتگاں   نام کتاب :- یاد رفتگاں   تصنیف :- علامہ سید سلیمان ندوی  مرتب :- مجلس نشریات اسلامی  صفحات :- 456 فائل سائز :- 9 ایم بی کتاب کے بارے میں  عالمِ اسلام کو جن علما پر ناز ہے ان میں سید سلیمان ندوی کا نام سر فہرست  ہے۔ ان کی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگائے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر، 1914ء کو جوار رحمت میں منتقل ہو گئے تو تو باقی چار جلدیں سید سلیمان ندوی نے اپنے استاذ کی وصیت پر انہیں کے طرز پر اس طرح مکمل کیں کہ یہ پتہ نہیں چلتا کہ استاذ کا لکھا کون سا ہے اور شاگرد کا لکھا کون سا ، اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی اعظم گڑھ میں  دار المصنفین کے بنیاد ڈالی اور ایک ماہنامہ، معارف کے نام سے  جاری کیا، جسے عوام و خواص میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اور آج تک وہ جاری و ساری ہے اللہ اسے تا قیامت جاری رکھے . مولانا سید سیلمان ندوی صوبہ ...

گیارہ منٹ (ناول)

تصویر
  گیارہ منٹ (ناول ) گیارہ منٹ : پاول کویلہو کا مشھور ناول   نام کتاب :- گیارہ منٹ مصنف :- پاؤل کویلہو ترجمہ :- عدیل احمد   صفحات :- 253 فائل سائز :- 25 ایم ۔ بی    کتاب کے بارے میں :- گیارہ منٹ (انگریزی: Eleven Minutes، پرتگالی: Onze Minutos) پرتگالی ناول نگار پاؤلو کویلہو کا پرتگالی زبان میں لکھا گیا مشہور ناول ہے، یہ ناول 2003ء میں شائع ہوا،اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گیا اس ناول کا اب تک 50 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔     ناول کی کہانی ایک برازیلی طوائف (جسم فروش) کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے پاؤلو کویلہو نے یہ کہانی  ایک حقیقی طوائف کی کہانی سے لی ہے، ناول میں اسکا فرضی نام ماریہ  ہے۔ ماریہ کم عمری میں محبت کرتی ہے اور محبت کرنے والا اسے دھوکہ دے جاتا ہے.  اس کے بعد اسکی زندگی کی تلخ داستان کا آغاز ہوتا ہے ۔ اس ناول میں محبت، ہوس اور خواہشات کے کچلے جانے کو بڑی خوبصورتی  اور درد بھرے پیرایہ میں بیان کیا گیا ہے۔ (ماخوذ ) کہانی :-  ماریہ– مرکزی کردار..... ...

عربوں کی جہازرانی

تصویر
  عربوں کی جہاز رانی علامہ سید سلیمان ندوی کے خطبات کا مجموعہ نام کتاب :- عربوں کی جہاز رانی  از :- سید سیمان ندوی  ناشر :- اسلامک ریسرچ اسوسی یسن ممبئی  صفحات :- 232 فائل سائز :- 16 ایم ۔ بی ۔ کتاب کے بارے میں :-    عالمِ اسلام کو جن علما پر ناز ہے ان میں سید سلیمان ندوی کا نام سر فہرست  ہے۔ ان کی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگائے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر، 1914ء کو جوار رحمت میں منتقل ہو گئے تو تو باقی چار جلدیں سید سلیمان ندوی نے اپنے استاذ کی وصیت پر انہیں کے طرز پر اس طرح مکمل کیں کہ یہ پتہ نہیں چلتا کہ استاذ کا لکھا کون سا ہے اور شاگرد کا لکھا کون سا ، اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی اعظم گڑھ میں  دار المصنفین کے بنیاد ڈالی اور ایک ماہنامہ، معارف کے نام سے  جاری کیا، جسے عوام و خواص میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اور آج تک وہ جاری و ساری ہے اللہ اسے تا قیامت جاری رکھے . مولانا سید سیلمان ندوی صوبہ بہار کے  ضلع پٹنہ کے ایک قصبہ دیسنہ میں 22 نومبر 1884ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے وال...

عرب و ھند کے تعلقات

تصویر
عرب و ہند کے تعلقات علامہ سید سلیمان ندوی کی مشہور کتاب " عرب و ہند کے تعلقات " نام کتاب :- عرب و ہند کے تعلقات مصنف :- علامہ سید سلیمان ندوی صفحات :- ٢٣٤ فائل سائز :- ١٧ ایم بی کتاب کے بارے میں :- عالمِ اسلام کو جن علما پر ناز ہے ان میں سید سلیمان ندوی کا نام سر فہرست  ہے۔ ان کی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگائے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر، 1914ء کو جوار رحمت میں منتقل ہو گئے تو تو باقی چار جلدیں سید سلیمان ندوی نے اپنے استاذ کی وصیت پر انہیں کے طرز پر اس طرح مکمل کیں کہ یہ پتہ نہیں چلتا کہ استاذ کا لکھا کون سا ہے اور شاگرد کا لکھا کون سا ، اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی اعظم گڑھ میں  دار المصنفین کے بنیاد ڈالی اور ایک ماہنامہ، معارف کے نام سے  جاری کیا، جسے عوام و خواص میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اور آج تک وہ جاری و ساری ہے اللہ اسے تا قیامت جاری رکھے . مولانا سید سیلمان ندوی صوبہ بہار کے  ضلع پٹنہ کے ایک قصبہ دیسنہ میں 22 نومبر 1884ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام حکیم سید ابو الحسن  ہے جو  ایک...

سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا

تصویر
  سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی سیرت پر لکھی گئی ایک مدلل اور مفصل کتاب نام کتاب :- سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا مصنف :- سید سلیمان ندوی صفحات :- ٣٢٢ فائل سائز :- ٤٥ ایم ۔ بی کتاب کے بارے میں :- مصنف کے احوال :- عالمِ اسلام کو جن علما پر ناز ہے ان میں سید سلیمان ندوی بھی شامل ہیں۔ ان کی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر، 1914ء کو انتقال کر گئے تو باقی چار جلدیں سید سلیمان ندوی نے مکمل کیں۔ اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی دار المصنفین، اعظم گڑھ قائم کیا اور ایک ماہنامہ، معارف جاری کیا، علامہ سید سلیمان ندوی متعدد کتابوں کے مصنف ہیں جن میں سے ہم یہاں عرب و ہند کے تعلقات ، عربوں کی جہاز رانی ، انتخابات شبلی ، انتخاب مضامین سید سلیمان ندوی ، اقبال سید سلیمان ندوی کی نظر میں ، برید فرنگ   ، یاد رفتگاں  ، رحمت عالم یش کر چکے ہیں جسے قارئین نے بہت پسند کیا ، سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا بھی آپ کی مقبول کتابوں میں سے ہے۔   کتاب :- ام الموٴمنین حض...

ھدایۃ النحو

تصویر
‌ ھدایۃ النحو فن نحو کی ایک مقبول کتاب نام کتاب :- ھدایۃ النحو ناشر :- مکتبۃ البشری صفحات:- ١٦٠ فائل سائز:- ٥ ایم بی نحو کا لغوی معنی   راستہ ، کنارہ یا ارادہ کرنا ہے علم نحو کی تعریف   عربی کا علمِ نحو وہ علم ہے جس میں اسم، فعل اور حرف کو جوڑ کر جملہ بنانے کی ترکیب اور ہر کلمہ کے آخری حرف کی حالت معلوم ہو۔ فائدہ: اس علم کا یہ ہے کہ انسان عربی زبان بولنے اور لکھنے میں ہر قسم کی غلطی سے محفوظ رہے، مثلاً : زَید۔ٌ، دَارٌ، دَخَلَ، فِي، یہ چار کلمے ہیں، اب ان چاروں کو جوڑ کر ایک جملہ بنانا اور اس کو صحیح طور پر ادا کرنا یہ علم نحو سے حاصل ہوتا ہے۔ علم نحو کا موضوع اس علم کا موضوع کلمہ اور کلام ہے ؛ کہ اس علم میں ان ہی کے احوال سے بحث ہوتی ہے۔ علم نحو کی غرض و غایہ عربی لکھنے اور بولنے میں ترکیبی غلطیوں سے بچنا۔ یہ فن نحو کی کچھ بنیادی باتیں تھی فن نحو پڑھنے اور سیکھنے کے لئے اور اس میں درک حاصل کرنے کے لئے بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں جیسے کتاب نحو ، الدروس النحویہ ، شرح قطر الندی اسی طرح فن نحو کی ایک اہم کتاب ہدایت النحو بھی ہے جو بہت اہم اور بنیادی کتاب ہے ،   مدارس میں داخل...