زاد المعاد اردو مکمل

 زاد المعاد فی ھدی خیر العباد

سیرت نبوی ﷺ ایک معرکۃ الآرا کتاب

زاد المعاد اردو مکمل

نام کتاب :- زاد المعاد فی ھدی خیر العباد

 مصنف :- حافظ ابن قیم 

صفحات :- 981

فائل سائز :- 160 ایم بی

کتاب کے بارے میں :-

 حضور نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ تمام مسلمانوں کے لیے اسوہ حسنہ اور چراغ راہ ہے۔لہٰذا جب تک آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے سامنے نہ ہو اس وقت تک نہ ہم اسلام کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طور پر اس پر عمل کر سکتے ہیں۔ 

اسی مقصد کے پیش نظر علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے ’زاد المعاد‘ کے نام سے کتاب تصنیف فرمائی۔اردو ترجمہ ریئس احمد جعفری صاحب نے کیا ہے۔ علامہ ابن قیم کی زاد المعاد اہل علم اور اہل دل اور اہل نظر اصحاب کے حلقوں میں ہمیشہ محبوب اور پسندیدہ رہی ہے ، یہ کتاب در حقیقت اپنے فن اور موضوع کی انسائیکلوپیڈیا ہے ، اور کمال یہ کہ یہ صرف ایک شخصیت کے غور وفکر کا نتیجہ ، اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ سیرت رسول ﷺ پر اور اس موضوع سے متعلقہ مباحث پردنیا کی کسی زبان میں اس سے زیادہ ہمہ پہلو کتاب آج تک کسی نے نہیں لکھی ۔  

یہ کتاب دو جلدوں میں ہے ۔ اول حصہ میں :آنحضرت ﷺ کے حلیہ و شمائل ، عادات و خصائل ، اسوہ و سنت ، معمولات و اصول زندگی ، مجاھدات و غزوات ،معلاملات اور طرز زندگی ،خادموں سے برتاؤ ، دشموں سے سلوک اور گھر والوں سے معاشرت پر مشتمل ہے۔

دوسرے حصہ :- یہ حصہ مشتمل ہے رحمت عالم ﷺکے غزوات و مجاھدات ، معاملات دینی و دنیوی میں آپ ﷺ کے اسوۃ مبارک اور سنت طیبہ ، نیز حالات اور سوانح ، اور معمولات نبوی ﷺ کی روشنی میں بہت ہی اہم نکات و نوادر مسائل فقہیہ پر۔    

اصل کتاب عربی میں ہے اور اسے اردو قالب میں رئیس احمد جعفری نے بڑی عمدگی سے ڈھالا ہے زبان بڑی سلیس ہے ترجمہ کا احساس ہونے نہیں دیتی ، یہ ترجمہ نگار کی بڑی کامیابی ہے اللہ تعالی مصنف اور مترجم دونوں کی اس کاوش کو قبول کرے اور دونوں کے لئے ذخیرۃ آخرت بنائے ۔ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد اور یگانہ ہے۔ اسی طرح کتاب کا ترجمہ بھی نہایت واضح اور سلیس ہے۔ 

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


اس کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں 

 

 

زاد المعاد اردو مکمل


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات