نورانی قاعدہ
نورانی قاعدہ
مجلس دعوۃ الحق ہردوئی کی جانب سے اصل نسخہ کی مطابقت کے بعد مزید اضافے کے ساتھ شائع سدہ " نورانی قاعدہ"
نورانی قاعدہ |
نام کتاب :- نورانی قاعدہ
صفحات :- 60
فائل سائز :- 85 ایم ۔ بی۔
کتاب کے بارے میں
قرآن مجید اللہ کا کلام ہے اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے.
اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے،اور قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے نورانی قاعدہ اسی لئے تیار کیا گیا ہے.
یہ نورانی قاعدہ جس کو اولا نور محمد صاحب لدھیانوی نے مرتب کیا تھا ، اسکے بعد مجلس دعوۃ الحق ، ہردوئی نے قدیم نسخہ سے مطابقت کے بعد بہت سے مفید اضافوں کے ساتھ دوبارہ مرتب کر کے شائع کیا ۔
اس قاعدہ میں نورانی قاعدہ کے ساتھ ساتھ کھانے کے آداب ، سونے کے آداب ، اذان اور اقامت ، اذان و اقامت میں ہونے والی غلطیاں ، پانچ کلمے ، ایمان مجمل ، ایمان مفصل بھی مذکور ہے جس سے اس قاعدہ کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں