گیارہ منٹ (ناول)

 گیارہ منٹ (ناول )

گیارہ منٹ : پاول کویلہو کا مشھور ناول 


گیارہ منٹ (ناول)



نام کتاب :- گیارہ منٹ

مصنف :- پاؤل کویلہو

ترجمہ :- عدیل احمد 

صفحات :- 253

فائل سائز :- 25 ایم ۔ بی 

 کتاب کے بارے میں :-

گیارہ منٹ (انگریزی: Eleven Minutes، پرتگالی: Onze Minutos) پرتگالی ناول نگار پاؤلو کویلہو کا پرتگالی زبان میں لکھا گیا مشہور ناول ہے، یہ ناول 2003ء میں شائع ہوا،اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گیا اس ناول کا اب تک 50 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔  

ناول کی کہانی ایک برازیلی طوائف (جسم فروش) کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے پاؤلو کویلہو نے یہ کہانی  ایک حقیقی طوائف کی کہانی سے لی ہے، ناول میں اسکا فرضی نام ماریہ  ہے۔ ماریہ کم عمری میں محبت کرتی ہے اور محبت کرنے والا اسے دھوکہ دے جاتا ہے. اس کے بعد اسکی زندگی کی تلخ داستان کا آغاز ہوتا ہے ۔ اس ناول میں محبت، ہوس اور خواہشات کے کچلے جانے کو بڑی خوبصورتی  اور درد بھرے پیرایہ میں بیان کیا گیا ہے۔ (ماخوذ )

کہانی :-  ماریہ– مرکزی کردار..... ماریہ کا باپ – دکان دار....ماریہ کی ماں ..... درزن

ماریہ کے بچپن کا محبوب ...... 

ماریہ کی بچپن کی محبت، ماریہ کو جب پہلی محبت ہوئی اس وقت وہ صرف گیارہ سال کی تھی۔  اس کا محبوب اسکا بہت خیال رکھتا تھے اس نے ہی ماریہ کو مردوں کے ساتھ نڈر ہو کر بات کرنے کی سوچ دی۔ماریہ کا دوسرا دوست جس نے اسے پہلی بار پیار دیا – 

 لیکن بعد میں ماریہ نے اسی لڑکے کو اپنی ایک سہیلی کے ساتھ پیار بھری باتیں کرتے دیکھا۔ جس کی وجہ سے ماریہ نے بہت سا روپیہ کمانے کا سوچا جس سے وہ اسے نیچا دیکھائے۔

  اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 جہاں تک بات ہے کتاب کی زبان اور ترجمہ کی تو زبان بڑی سلیس اور عمدہ ہے ترجمہ بڑی عمدگی سے کیا ہے حتی کہ قاری کو احساس ہی نہیں ہوتا ہے یہ ترجمہ ہے بلکہ اسے محسوس ہوتا ہےکہ وہ اردو ادب ہی کی کوئی کتاب پڑھ رہا ہے ، جب قاری کتاب پڑھتا ہے خوشی کے مقام پر اسکے چہرے پر بھی مسکراہٹ چھا جاتی ہے اور غم کے مقام پر اسکی آنکھوں سے بھی آنسو ڈھلک جاتے ہیں یہی اس کتاب کی سب سے بڑی خصوصیت ہے

امید کرتے ہیں کہ یہ کتاب آپ کو پسند آئیگی اور گیارہ منٹ کو پڑھنے کے لئے آپ اپنی زندگی کے کچھ قیمتی منٹ ضرور نکالیں گے .

آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں



ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں


گیارہ منٹ (ناول)

 

 

 

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu