راج ترنگنی

 راج ترنگنی

کشمیر کی مفصل و مستند تاریخ

راج ترنگنی


نام کتاب :- راج ترنگنی

مصنف :- پنڈت کلہن

اصل زبان :-  فارسی  

 مترجم :- ٹھاکور اچھر چند

صفحات :- 970

فائل سائز :- 450 ایم ۔ بی 

کتاب کے بارے میں :-

راج ترنگنی کشمیر کے قدیم فرماں رواوں کی مفصل تاریخ اور انکے عروج زوال کی داستان ہے ، جیسے پنڈت کلہن نے اصل فارسی زبان میں لکھی تھی اگر چہ یہ  ایک تاریخ کی کتاب ہے لیکن مصنف نے اسکا اکثر حصہ نظم میں لکھا ہے ، مصنف نے یہ کتاب 1148 میں لکھا اور ایک سال میں مکمل کیا ، اسے کل آٹھ حصوں میں تقسیم کیا ہے ترنگ کے معنی حصہ کے ہوتے ہیں  اسی لئے کتاب کا نام راج ترنگنی رکھا گیا ہے۔ویسے یہ کتاب دو جلدوں میں ہیں لیکن یہاں دونوں جلد کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس کتاب کی ایک اہم بات یہ بھی ہیکہ یہ کتاب تاریخی واقعات کے ساتھ موقع محل کے اعتبار سے نصیحت اور عبرت کا سامان بھی مہیا کرتی ہے ، جیسے دنیاوی شان و شوکت کا عارضی ہونا ،اخلاقی اوصاف کو چھوڑنے پر رسوائی کا سمانا کرنا وغیرہ 

 جہاں مصنف کا تعلق ہے تو انکے سلسلہ میں کتابوں میں معلومات نہیں ملتی جو کتابیں انہونے لکھی ہے اسی میں سے اس شاعر ، نثر نگار کے بارے میں معلومات میسر ہوتی ہے ،راج ترنگنی کے ہر حصہ کے آخری فقروں کی مدد سے ان کے حسب ، نسب فن اور اسلوب کے بارے میں کچھ معلومات حاصل ھو جاتی ہے. 

ویسے تو اس کتاب کے بہت سے تراجم ہوئے لیکن جو مقبولیت ٹھاکر اچھر چند کے ترجمہ کو حاصل ہوئی وہ دوسروں کو نصیب نہ ہوئی ، اس ترجمہ کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہیکہ مترجم نے لفظ بہ لفظ ترجمہ کرنے کی کوشش کی یے ، مترجم کو ترجمہ و تصنیف میں ید طولی حاصل ہو ایسا محسوس ہوتا ہے جس کی بین دلیل آپ کا راماین کا ناول کے انداز میں ترجمہ کرنا ہے ۔ 

مترجم نے اس کتاب کے دیباچے میں زمانہ سلف کی تاریخ ، یورپ کی ابتدائی تاریخ، ازمنہ سابقہ کی تاریخ، ہندوستان کی قدیم تاریخ اور ہندوؤں کی تاریخ اور ترقی کا مختصراً ذکر کیا ہے۔

راج ترنگنی کا تذکرہ انسائیکلوپیڈیا برناٹیکا میں:-

 "1148 میں سنسکرت زبان میں کشمیری برہمن پنڈت کی تحریر کا دا راج ترنگنی ابتدائی کشمیر کی ایک تاریخی دستاویز ہے جسے بجا طور پر اس قبیل کی کتب میں ایک مستند اور نمایاں مقام حاصل ہے کشمیر اور اس کے گردونواح کی ابتدائی تاریخ سے لے کر اس کتاب کے تحریر کیے جانے کے زمانے تک کہ تمام واقعہ راج ترنگنی میں محفوظ ہیں۔"

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔



اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


اس کتاب کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں

راج ترنگنی


 

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات