مفتی رفیع عثمانی صاحب کی تصانیف
مفتی رفیع عثمانی صاحب کی تصانیف
١٨نومبر ٢٠٢٢ ء کو عالم اسلام کی عظیم شخصیت مولانا شفیع عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند ، مفتی تقی عثمانی صاحب کے بڑے بھائی مفتی اعظم پاکستان و صدر دار العلوم کراچی حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی صاحب کا سانحہ ارتحال پیش آیا خبر سنتے ہی عالم اسلام میں ایک غم کی لہر دوڑ گئی جس نے سنا وہ مغموم ہو گیا اور زبان سے انا للہ و انا الیہ راجعون جاری ہو گیا .
محمد رفیع عثمانی (21 جولائی 1936ء – 18 نومبر 2022ء) ایک پاکستانی مسلمان عالم، فقیہ اور مصنف تھے، جنھوں نے دار العلوم کراچی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ دارالعلوم دیوبند، جامعہ پنجاب اور دار العلوم کراچی کے فاضل تھے۔ احکامِ زکوٰۃ، التعلیقات النافعۃ علی فتح الملہم، اسلام میں عورت کی حکمرانی اور نوادر الفقہ جیسی کتابیں ان کی تصانیف میں شامل ہیں۔
آنجناب تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف کی میدان میں ید طولی رکھتے تھے آپ کی بیشتر تصانیف بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اور ہاتھوں ہاتھ لی گئی آپ کی تصنیفات سے آپ کے وسعت علمکا اندازہ ہوتا ہے افادہ عام کی خاطر آپ کی کتابوں کو pdf فارمیٹ میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں امید ہے قارئین اسے پسند فرمائیں گے ،
نوٹ :- جس کتاب کو ڈاؤنلوڈ کرنا ہو اس کتاب پر کلک کریں
علامات قیامت اور نزول مسیح علیہ السلام
کتابت حدیث عہد رسالت اور عہد صحابہ میں
مسلک دیوبند کسی فرقے کا نام نہیں
سنت کا مفہوم اور اتباع سنت کی اہمیت
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں