شرح قطر الندی و بل الصدی

 شرح قطر الندی و بل الصدی

شرح قطر الندی و بل الصدی فن نحو کی ایک اہم کتاب ہے

شرح قطر الندی


 نام کتاب :- شرح قطر الندی و بل الصدی

مصنف :- ابن ھشام الانصاری

صفحات :-424

فائل سائز :- 8 ایم ۔ بی 

 کتاب کے بارے میں :-

 نحو کا لغوی معنی 

راستہ ، کنارہ یا ارادہ کرنا ہے

علم نحو کی تعریف 

عربی کا علمِ نحو وہ علم ہے جس میں اسم، فعل اور حرف کو جوڑ کر جملہ بنانے کی ترکیب اور ہر کلمہ کے آخری حرف کی حالت معلوم ہو۔

فائدہ:

اس علم کا یہ ہے کہ انسان عربی زبان بولنے اور لکھنے میں ہر قسم کی غلطی سے محفوظ رہے، مثلاً : زَید۔ٌ، دَارٌ، دَخَلَ، فِي، یہ چار کلمے ہیں، اب ان چاروں کو جوڑ کر ایک جملہ بنانا اور اس کو صحیح طور پر ادا کرنا یہ علم نحو سے حاصل ہوتا ہے۔

علم نحو کا موضوع

اس علم کا موضوع کلمہ اور کلام ہے ؛ کہ اس علم میں ان ہی کے احوال سے بحث ہوتی ہے۔

علم نحو کی غرض و غایہ

عربی لکھنے اور بولنے میں ترکیبی غلطیوں سے بچنا۔

 یہ فن نحو کی کچھ بنیادی باتیں تھی فن نحو پڑھنے اور سیکھنے کے لئے اور اس میں درک حاصل کرنے کے لئے بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں جیسے تمرین النحو ، کتاب نحو ، الدروس النحویہ ہے  اسی طرح فن نحو کی ایک اہم کتاب شرح قطر الندی بھی ہے جو بہت اہم اور بنیادی کتاب ہے ۔

شرح قطر الندی و بل الصدی فن نحو کی ایک اہم کتاب ہے، اس کے مصنف ابن ہشام الانصاری ہیں، جو عربی زبان کے ائمہ میں سے ایک ہیں، اس کتاب کا اصل متن بھی خود صاحب کتاب کا ہے جسکا نام قطر الندی و بل الصدی ہے  اور یہ شرح اسی متن کی شرح ہے، مزید یہ کہ  اس کتاب کے  ابواب  کتاب شدور الذہب فی معرفۃ کلام العرب کے عنوانات کی ترتیب کے لحاظ سے قریب تر ہے ، لیکن یہ اس میں تفصیل کم ہے، جو  پڑھنے اور سیکھنے والے کے لیے زیادہ مناسب ہے ،یہ کتاب لفظ  کی بحث سے شروع ہوتی  ہے اور حمزۃ الوصل پر ختم ہوتی ہے۔

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 

آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں


ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں

شرح قطر الندی

نوٹ :- اگر ایپ کی شکل میں پڑھنا چاھتے ہیں تو یہاں کلک کریں 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu