انتخابات شبلی
انتخابات شبلی علامہ شبلی کی شعر العجم اور موازنہ کا انتخاب کتاب :- انتخابات شبلی مرتب :- سید سلیمان ندوی صفحات :- ٢٣٤ فائل سائز :- ١٢ ایم بی عالمِ اسلام کو جن علما پر ناز ہے ان میں سید سلیمان ندوی بھی شامل ہیں۔ ان کی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر، 1914ء کو انتقال کر گئے تو باقی چار جلدیں سید سلیمان ندوی نے مکمل کیں۔ اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی دار المصنفین، اعظم گڑھ قائم کیا اور ایک ماہنامہ، معارف جاری کیا۔ علامہ سید سلیمان ندوی متعدد کتابوں کے مصنف ہیں جن میں سے ہم یہاں عرب و ہند کے تعلقات ، عربوں کی جہاز رانی ، سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا ، انتخاب مضامین سید سلیمان ندوی ، اقبال سید سلیمان ندوی کی نظر میں ، برید فرنگ ، یاد رفتگاں ، رحمت عالم یش کر چکے ہیں جسے قارئین نے بہت پسند کیا ، انتخابات شبلی بھی آپ کی مقبول کتابوں میں سے ہے۔ کتاب کے بارے میں...