احیاء علوم الدین مکمل (اردو)
احیاء علوم الدین مکمل (اردو)
تفسیر ، حدیث ، فقہ ، تصوف اور اسرار شریعت کا حسین مجموعہ اور ایک عظیم انسائیکلو پیڈیا۔
نام کتاب :- احیاء علوم الدین مکمل (اردو )
مصنف :- امام غزالی ؒ
مترجم :- جناب ندیم الواجدی صاحب
جلد :- 4
کتاب کے بارے میں :-
احیاء العلوم یا احیاء علوم الدین امام غزالی ؒ کی مشہور زماں کتاب ہے ۔امام غزالی ؒ نے پہلے کیمیائے سعادت لکھی پھر اس میں اور تفصیل کی گئی اور اسے احیاء علوم الدین کا نام دیا گیا ، یہ کتاب تفسیر ، حدیث ، فقہ ، تصوف اور اسرار شریعت کا حسین مجموعہ اور ایک عظیم انسائیکلو پیڈیا ہے ، یہ کتاب علوم ظاہری و باطنی پر مشتمل اصلاح نفس کرنے والی ایک عظیم کتاب ہے .
اس کی تعریف میں صرف یہی ایک جملہ کافی ہے جو امام سبکی ؒ نے ارشاد فرمایا ہیکہ " اگر لوگوں کے پاس احیاء العلوم کے علاوہ اہل علم کی کوئی کتاب نہ رہے تو یہی ایک کتاب انکے لئے کافی ہے .
ویسے تو یہ کتاب اصل میں عربی میں ہے لیکن اردو دان طبقہ کے لئے یہاں اردو ترجمہ پیش کر رہے ہیں لیکن ترجمہ بڑا سلیس اور عمدہ ہے اور دوسری بات یہ ہےکہ پڑھتے وقت لگتا ہی نہیں کہ یہ ترجمہ ہے روانی کے ساتھ آپ پڑھتے جائیے اور کتاب کے مفہوم و مطالب کو سمجھتے جائیے .
کتاب بہت ہی اہم اور مفید ہے اسکا مطالعہ دین پر یقین اور وثوق کو بڑھاتا ہے ایک بار اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے یہ بڑی کتابیں عموما ہماری لئے ممکن نہیں ہوتا کہ اسے خریدنے اور پڑھیں اصل تو یہی ہیکہ کتاب خرید کے پڑھی جائے لیکن ہر انسان کے لئے گنجائش نہیں ہوتی کہ وہ ہر کتاب کو اپنے کتب خانے کی زینت بنا سکے اس لیے سہولت کے پیش نظر یہ کتاب ہم یہاں پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں امید ہے قارئین بھی اسے پسند فرمائیں گے اور اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھیں گے.
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔
٭ جو جلد ڈاونلوڈ کرنی ہو اس پر جا کر کلک کریں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں