وسیلۃ الظفر شرح اردو نخبۃ الفکر

 وسیلۃ الظفر شرح اردو نخبۃ الفکر

نخبۃ الفکر کی اردو شرح وسیلۃ الظفر
وسیلۃ الظفر شرح اردو نخبۃ الفکر

 نام کتاب :- وسیلۃ الظفر شرح اردو نخبۃ الفکر


شارح :-ابو ذکوان محمد عبد القادر جیلانی


صفحات :- ١٥٠


فائل سائز :- ٣ ایم بی

کتاب کے بارے میں:- 

وسیلۃ الظفر شرح نخبۃ افکر :-حل کتاب کے ساتھ ساتھ احناف کے اصول حدیث کی وضاحت کرنے والی ایک سلیس اور عام فہم شرح 

 حدیثیں رسول اللہﷺ نے خود جمع نہیں کروائیں بلکہ معمول یہ تھا کہ آپ ﷺ جو کچھ فرماتے  صحابہؓ اپنے شوق سے ان کو کسی قدر لکھتے جاتے تھے۔ رسول اللہﷺ کے اس دنیا سے پردہ فرما جانے کے ایک عرصے بعد جب جمع حدیث کی مہم کا آغاز ہوا تو ایسے لوگ بھی اس میں شامل  ہوگئے جو بےتوجہی سے بیان کرتے تھے یا ان کے حافظے پہلوں کی طرح پختہ نہیں تھے اور احادیث میں خلط ملط کر جاتے تھے۔ پھر وہ لوگ بھی آ گئے جو جھوٹی احادیث گھڑتے تھے۔ اس لیے لازم ہوا کہ صحیح احادیث کی پہچان  کے لیے ضروری اصول و ضوابط بنائے جائیں، اس مکمل فن کو  فن حدیث کہا جاتا ہے۔ اس ضمن میں بہت سے علوم ایجاد ہوئے جیسے: علم اصول حدیث، علم اسماء الرجال، علم جرح و تعدیل۔ علم الناسخ والمنسوخ، علم غریب الحدیث، علم علل الحدیث۔ راویوں کے حالات اکٹھے ہونے لگے، ان کی چھان پھٹک ہونے لگی۔ قریباً 5 لاکھ انسانوں کے حالات صرف اس لیے جمع کیے گئے کہ ان کے ذریعہ ملنے والی روایات کا جائزہ لیا جا سکے۔

 جہاں تک علم اصول حدیث کا تعلق ہے تو یہ جاننا ضروری ہیکہ ہر واقعہ کی صحت اور درستگی کا پتہ لگانے کے دو طریق ہوتے ہیں  (1)۔ اصول روایت کی رو سےیعنی یہ دیکھنا کہ جو واقعہ ہم تک پہنچا ہے وہ واسطہ کس حد تک قابل بھروسہ ہے۔ اس میں راویوں پر جرح و تعدیل کی جاتی ہے۔ (2)اصول درایت کی رو سے یعنی واقعہ کی صحت کی  شہادت۔  کہ آیا کیا واقعہ اپنی ذات میں اور اپنے ماحول کی نسبت سے ایسا ہے کہ اسے درست اور صحیح مانا جائے۔ حدیث کے ضمن میں ان دونوں علوم کے جاننے کا نام علم اصول حدیث  ہے۔ مگر عام علما ءکے نزدیک اس کا زیادہ تر تعلق علم روایت سے ہے۔

 اصولِ حدیث پر  حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی سب سے  پہلی اور اہم  تصنیف ’’نخبۃ الفکر فی مصطلح اھل الاثر‘‘ ہے  جو علمی حلقوں میں مختصر نام ’’نخبۃ الفکر‘‘ سے  جانی جاتی ہےاور اپنی افادیت کے  پیش نظر اکثر مدارس دینیہ   میں  شامل نصاب ہے۔ اس مختصر رسالہ میں  ابن حجر  ؒ نے  علومِ  حدیث کے تمام اہم مباحث کا احاطہ کیا ہے ۔ مختصر ہونے کے باوجود یہ اصول  حدیث میں اہم ترین مصدر ہے کیونکہ بعد میں  لکھی جانے والی کتب اس سے بے نیاز نہیں ۔حافظ ابن  حجر ؒ نے ہی  اس کتاب کی  شرح  ’’نزھۃ النظر فی توضیح نخبۃ الفکر فی مصطلح اھل الاثر‘‘ کے نام سے لکھی جسے   متن کی طر ح قبول عام حاصل ہوا اسکے نعد مختلف زبانوں میں اسکی شرح مختلف زاویہ سے لکھی گئی " وسیلۃ الظفر " بھی " ںخبۃ الفکر " ہی کی شرح ہے جو اردو زبان میں لکھی گئی ہے اس کتاب کے مولف ابو ذکوان محمد عبد القادر جیلانی ہیں اس کتاب کی خاص خصوصیت یہ ہیکہ یہ احناف کے اصول حدیث کو بھی بیان کرتی ہے 

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے

 

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں



اس کتاب کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں


نوٹ :- نخبۃ الفکر کی دوسری اردو شرح کے لئے یہاں کلک کریں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu