شرح نخبۃ الفکر اردو
شرح نخبۃ الفکر اردو
علم اصول حدیث میں ایک بڑی اہم کتاب
نام کتاب :- شرح نخبۃ الفکر اردو
مصنف :- حافظ ابن حجر عسقلانی
ترتیب :- محمد عمر انور
صفحات :-٢٠٢
فائل سائز :- ٢٤ ایم بی
کتاب کے بارے میں :-
حدیثیں رسول اللہﷺ نے خود جمع نہیں کروائیں بلکہ معمول یہ تھا کہ آپ ﷺ جو کچھ فرماتے صحابہؓ اپنے شوق سے ان کو کسی قدر لکھتے جاتے تھے۔
رسول اللہﷺ کے اس دنیا سے پردہ فرما جانے کے ایک عرصے بعد جب جمع حدیث کی مہم کا آغاز ہوا تو ایسے لوگ بھی اس میں شامل ہوگئے جو بےتوجہی سے بیان کرتے تھے یا ان کے حافظے پہلوں کی طرح پختہ نہیں تھے اور احادیث میں خلط ملط کر جاتے تھے۔ پھر وہ لوگ بھی آ گئے جو جھوٹی احادیث گھڑتے تھے۔
اس لیے لازم ہوا کہ صحیح احادیث کی پہچان کے لیے ضروری اصول و ضوابط بنائے جائیں، اس مکمل فن کو فن حدیث کہا جاتا ہے۔ اس ضمن میں بہت سے علوم ایجاد ہوئے جیسے: علم اصول حدیث، علم اسماء الرجال، علم جرح و تعدیل۔ علم الناسخ والمنسوخ، علم غریب الحدیث، علم علل الحدیث۔ راویوں کے حالات اکٹھے ہونے لگے، ان کی چھان پھٹک ہونے لگی۔ قریباً 5 لاکھ انسانوں کے حالات صرف اس لیے جمع کیے گئے کہ ان کے ذریعہ ملنے والی روایات کا جائزہ لیا جا سکے۔
جہاں تک علم اصول حدیث کا تعلق ہے تو یہ جاننا ضروری ہیکہ ہر واقعہ کی صحت اور درستگی کا پتہ لگانے کے دو طریق ہوتے ہیں (1)۔ اصول روایت کی رو سےیعنی یہ دیکھنا کہ جو واقعہ ہم تک پہنچا ہے وہ واسطہ کس حد تک قابل بھروسہ ہے۔ اس میں راویوں پر جرح و تعدیل کی جاتی ہے۔ (2)اصول درایت کی رو سے یعنی واقعہ کی صحت کی شہادت۔ کہ آیا کیا واقعہ اپنی ذات میں اور اپنے ماحول کی نسبت سے ایسا ہے کہ اسے درست اور صحیح مانا جائے۔ حدیث کے ضمن میں ان دونوں علوم کے جاننے کا نام علم اصول حدیث ہے۔ مگر عام علما ءکے نزدیک اس کا زیادہ تر تعلق علم روایت سے ہے۔
اصولِ حدیث پر حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی سب سے پہلی اور اہم تصنیف ’’نخبۃ الفکر فی مصطلح اھل الاثر‘‘ ہے جو علمی حلقوں میں مختصر نام ’’نخبۃ الفکر‘‘ سے جانی جاتی ہےاور اپنی افادیت کے پیش نظر اکثر مدارس دینیہ میں شامل نصاب ہے۔ اس مختصر رسالہ میں ابن حجر ؒ نے علومِ حدیث کے تمام اہم مباحث کا احاطہ کیا ہے ۔ مختصر ہونے کے باوجود یہ اصول حدیث میں اہم ترین مصدر ہے کیونکہ بعد میں لکھی جانے والی کتب اس سے بے نیاز نہیں ۔
حافظ ابن حجر ؒ نے ہی اس کتاب کی شرح ’’نزھۃ النظر فی توضیح نخبۃ الفکر فی مصطلح اھل الاثر‘‘ کے نام سے لکھی جسے متن کی طر ح قبول عام حاصل ہوا اسکے نعد مختلف زبانوں میں اسکی شرح مختلف زاویہ سے لکھی گئی " یہ کتاب بھی " ںخبۃ الفکر " ہی کی شرح ہے جو اردو زبان میں لکھی گئی ہے اس کتاب کے مولف محمد عمر انور ہیں ۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے
نوٹ :- نخبۃ الفکر کی دوسری اردو شرح وسیلۃ الظفر کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں