انتخابات شبلی

 انتخابات شبلی

علامہ شبلی کی شعر العجم اور موازنہ کا انتخاب

انتخابات شبلی



 کتاب :- انتخابات شبلی

مرتب :-  سید سلیمان ندوی

صفحات :- ٢٣٤

فائل سائز :- ١٢ ایم بی


عالمِ اسلام کو جن علما پر ناز ہے ان میں سید سلیمان ندوی بھی شامل ہیں۔ ان کی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر، 1914ء کو انتقال کر گئے تو باقی چار جلدیں سید سلیمان ندوی نے مکمل کیں۔ اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی دار المصنفین، اعظم گڑھ قائم کیا اور ایک ماہنامہ، معارف جاری کیا۔

 

علامہ سید سلیمان ندوی متعدد کتابوں کے مصنف ہیں جن میں سے ہم یہاں عرب و ہند کے تعلقات ، عربوں کی جہاز رانی ،سیرت عائشہ رضی اللہ عنہا ، انتخاب مضامین سید سلیمان ندوی ، اقبال سید سلیمان ندوی کی نظر میں ، برید فرنگ   ، یاد رفتگاں ، رحمت عالم یش کر چکے ہیں جسے قارئین نے بہت پسند کیا ، انتخابات شبلی  بھی آپ کی مقبول کتابوں میں سے ہے۔

کتاب کے بارے میں 


مولانا شبلی کی شعر العجم اور موازنہ کا انتخاب جس میں کلام کے حسن و قبح ، عیب و ہنر اور شعر کی حقیقت اور اصول تنقید کی تشریح کی گئی ہے

اس کتاب کے بارے میں خود مولانا کتاب کے ابتداء میں تحریر فرماتے ہیں
خوشی کی بات ہے کہ ہماری یونیورسٹیوں میں اردو کی تعلیم کا سلسل پھیل رہا ہے، اور اُن اگلے بزرگون کی کتابیں اور تحریریں بھی پڑھی اور پڑھائی جاتی ہیں جنھونے اپنے قلم کے اعجاز سے جدید اردو ادب کو پیدا کیا ہے، اور اس سلسله مین حضرة الاستاز مولانا شبلی  مرحوم کی کتابیں بھی پڑھی جاتی ہیں جو اب اردو میں خاص حیثیت رکھتی ہیں ، خصوصیت کے ساتھ مسلم یونیورسٹی میں سید اور ان کے رفقار کا جو ایک خاص دور رکھا گیا ہے ،

اس کے ضمن میں مولانا کی تصانیف کو پڑھ کر ان کے ادبی مضامین و خیالات کو یکجا کرنا پڑ تا ہے، اس مشکل کو پیش نظر کہ کر یہ مناسب سمجھا گیا کہ انتخابات شبلی کے نام سے مولانا کی شعر العجم اور موازنہ سے جو خالص ادبی کتابیں ہیں، ایک ایسا مرقع تیار کر دیا جائے جو ایسے طالب علموں کے کام آئے ،



اس انتخاب میں ایک خاص پہلو یہ پیش نظر رہا ہے کہ کلام کے حسن و خوبی اور خاص طور سے شعر کی تنقید اور اس کے محاسن و معائب کے اصول کو ان کی ان دو کتابون سے لے کر اس طرح یکجا کر دیا جائے کہ کسی کلام کے عام محاسن اور خاص طور سے شاعری کی حقیقت اور اس کے جانچنے کے اصول و معیار طلبہ کے ذہن نشین ہو جائیں

     ہماری زبان میں اس قسم کی تنقیدی کتاب اصولی حیثیت سے تھی بھی نہیں اس لیے انتخاب نے یہ کمی پوری کی ۔

 یہ انتخاب اصل میں  مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی فرمائش سے شروع کیا گیا اور اس نے اس کی قدر کر کے اس کو اپنے ایف اے کے نصاب میں شامل کر لیا ہے، امید ہے کہ ہمارے ملک کی دوسری یو نیورسٹیان بھی اس کی پوری قدر کریں  گی اور اس کو اپنے اپنے نصاب میں مناسب جگہ دینگی  ،

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔


 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات