طبقات ابن سعد اردو
طبقات ابن سعد المعروف الطبقات الکبیر یا الطبقات الکبری محمد ابن سعد بغدادی کی تصنیف ہے جو صحابہ کرام اور تابعین کے حالات پر ہے
نام کتاب :- طبقات ابن سعد
مصنف :- محمد ابن سعد بغدادی
ترجمہ :-علامہ عبد اللہ العمادی
جلد :- 8
فائل سائز :- ذیل میں لنک کے ساتھ لکھ دی گئی ہے
کتاب کے بارے میں :
طبقات ابن سعد المعروف الطبقات الکبیر یا الطبقات الکبری محمد ابن سعد بغدادی کی تصنیف ہے جو صحابہ کرام اور تابعین کے حالات پر ہے
ابن سعد کا پورا نام ابو عبد اللہ محمد بن سعد بن منیع ہاشمی ہے جو کاتب واقدی کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کے استاد واقدی نے بھی ایک کتاب اسی نام سے لکھی تھی۔ اور ابن سعد نے اپنی کتاب اسی کی بنیاد پر لکھی ہے۔ یہ کتاب کل آٹھ جلدوں میں ہے ، اردو ترجمہ میں ہر دو جلد ملا کر کل چار جلدیں بنائی گئی ہے ۔
پہلی دو جلد سیرت رسول ﷺ پر مشتمل ہے ، تیسری جلد : سیرت خلفاء راشدین ، چوتھی جلد :مہاجرین و انصار ، پانچوی جلد :تابعین و تبع تابعین ، چھٹی جلد : کوفے کے صحابہ و تابعین ،ساتویں جلد :دور آخر کے صحابہ ، تابعین و فقہاء ، آٹھویں جلد :صالحات،صحابیات ۔
مصنف سب سے پہلے محمد رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ ایک ایک چیز کے لیے متعدد روایتیں پیش کرتے ہیں۔ عہد رسالت کے بعد وہ ایک ایک مقام کی تعیین کے ساتھ وہاں کے رہنے والے صحابہ کرام اور تابعین کے حالات طبقہ بہ طبقہ بیان کرتے ہیں۔ ابن سعد سب سے پہلے بدری صحابی کا ذکرکرتے ہیں اس کے بعد سابقون الاولون کا پھر مدینہ منورہ کے دیگر صحابہ کا اس کے بعد مدینہ منورہ کے تابعین کا۔ اس کے بعد اسی ترتیب کے بموجب بصریین، کوفیین اور دیگر مقامات میں رہنے والے صحابہ و تابعین کا طبقات پر مرتب تذکرہ اس کتاب میں ملتا ہے۔ آخری حصہ خواتین کے تذکرے پر مشتمل ہے۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔
٭ جو جلد ڈاونلوڈ کرنی ہو اس پر جا کر کلک کریں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں