خلافت و ملوکیت

 خلافت و ملوکیت

سید ابو الاعلی مودودی صاحب کی شہرۂ آفاق کتاب "خلافت و ملوکیت"

 

خلافت و ملوکیت


نام کتاب :- خلافت و ملوکیت 

مصنف :- سید ابو الاعلی مودودی

 صفحات :- ٣٥٦

 فائل سائز :- ٧٥ ایم بی

کتاب کے بارے میں 

 سید ابو الاعلیٰ مودودی (1903ء – 1979ء) مشہور عالم دین اور مفسر قرآن اور جماعت اسلامی کے بانی تھے۔ بیسوی صدی کے موثر ترین اسلامی مفکرین میں سے ایک تھے۔ ان کی فکر، سوچ اور ان کی تصانیف نے پوری دنیا کی اسلامی تحریکات کے ارتقا میں گہرا اثر ڈالا اور بیسویں صدی کے مجدد اسلام ثابت ہوئے۔ مودودی وہ دوسرے شخص تھے جن کی غائبانہ نماز جنازہ کعبہ میں ادا کی گئی، پہلے نجاشی تھے ( ماخوذ :- وکیپڈیا )

 اسلام کی دنیا بھر میں موجودہ پزیرائی سید ابوالاعلیٰ مودودی اور شیخ حسن البناء (اخوان المسلمون کے بانی) کی فکر کا ہی نتیجہ ہے جنھوں نے عثمانی خلافت کے اختتام کے بعد نہ صرف اسے زندہ رکھا بلکہ اسے خانقاہوں سے نکال کر عوامی پزیرائی بخشی ( حوالہ :- سابق )

یہ کتاب مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی شہرہ آفاق تصنیف جس کا موضوعِ بحث یہ ہے کہ اسلام میں خلافت کا حقیقی تصور کیا ہے، کن اصولوں پر وہ صدرِ اوّل میں قائم ہوئی تھی، اور کن اسباب سے وہ ملوکیت میں تبدیل ہوئی، کیا نتائج اس تبدیلی سے رونما ہوئے اور جب وہ رونما ہوئے تو اُن پر امت کا ردِ عمل کیا تھا۔  

 خلافت و ملوکیت ابو الاعلیٰ مودودی کی تصنیف جو انہوں نے اکتوبر 1966ء میں محمود احمد عباسی کی خلافتِ معاویہ و یزید کے جواب میں لکھی تھی۔کتاب کا موضوع بحث خلافت کے بادشاہت میں تبدیل ہونے کے مراحل کے بارے میں ہے۔ یہ کتاب اختلاف کا شکار رہی اور اسکے بہت سے جوابات بھی لکھے گئے ، جیسے  ”خلافت و ملوکیت، تاریخی و شرعی حیثیت“ از حافظ صلاح الدین یوسف اور ”حضرت معاویہ اور تاریخی حقائق“ از تقی عثمانی ہیں۔ مودودی صاحب کے دفاع میں عامر عثمانی صاحب نے سات سو صفحات پر مشتمل ”تجلیات صحابہ“ لکھی، اس کے علاوہ مودودی صاحب کی کتاب کے دفاع میں ”خلافت و ملوکیت پر اعتراض کا تجزیہ“ جسٹس ملک غلام علی نے لکھی تھی

              اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


 کتاب کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں 


خلافت و ملوکیت

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات