ای مدرسہ - درس نظامی کی کتابوں کا مرکز||E Madrasa Dars e Nizami books ||

ای مدرسہ درس نظامی کی کتابوں کا مرکز


 درس نظامی کی تمام تر کتابیں مع عربی اردو شروحات،تفاسیر،اور مختلف مفید رسالوں کا مجموعہ صرف ایک کلک پر

ای مدرسہ - درس نظامی کی کتابوں کا مرکز ||E Madrasa Dars e Nizami books ||

 

نام ایپ :- ای مدرسہ - درس نظامی کی کتابوں کا مرکز ||E Madrasa Dars e Nizami books ||

ایپ تیار کردہ :- استاد جامعہ دارالعلوم کراچی حضرت مولانا طاہر صدیق الارکانی صاحب دامت برکاتہم کے فرزند عبدالرحمن ارکانی نے

ایپ سائز :- 31 ایم بی 

ایپ کے بارے میں :-

 کسی مفکر کا قول ہے کہ اگر دو دن تک کسی کتاب کا مطالعہ نہ کیا جائے تو تیسرے دن گفتگو میں وہ شیرینی باقی نہیں رہتی یعنی انداز تکلم تبدیل ہوجاتا ہے ۔ مقصد یہ ہے کہ کتابوں کے مطالعے سے ہمیں ٹھوس دلائل دینے اور بات کرنے کا سلیقہ آتا ہے۔ آج کے دور میںجو بھی ترقی ہورہی ہے وہ مرقوم علم اور کتابوں کی بنیاد پر کی جارہی ہے ۔ کتب بینی نے انسان کی معلومات میں رفتہ رفتہ اس قدر اضافہ کردیاہے کہ آج کے انسان کے لئے کوئی کام ناممکن نہیں رہا۔غرض کتب بینی سے حیات و موت اور دنیا و آخرت ساری چیزوں کا پتہ چلتا ہے اور یہی ہماری کامیابی کا ذریعہ ہے۔ ہمارا یہ بلاگ بھی کتابوں ہی پر مشتمل ہے لیکن آج ہم کتاب کے بارے بات نہیں کریں گے 

 بلکہ بات کریں گے ایک ایپ کی جس ایپ کو عربی ادب کے مایہ ناز استاد، استاد جامعہ دارالعلوم کراچی حضرت مولانا طاہر صدیق الارکانی صاحب دامت برکاتہم کے فرزند عبدالرحمن ارکانی نے تیار کیا ہے . اور  علماء اور طلباء دینی مدارس پر ایک احسان عظیم کیا ہے اور جمود کو توڑا ہے جو کہ دراصل مدارس جہالت کی فیکٹریاں کہنے والے لبرلز کے منہ پر زور دار طمانچہ بھی ہے 

انہوں نے ایک ایسی شاندار ایپ تیار کی ہے جس میں ابتدائی کلاس سے لیکر دورہ حدیث تک کی کتابیں مع اردو عربی شروحات کے دستیاب ہیں ،ساتھ میں تفاسیر ، مختلف تاریخ کی عمدہ کتابیں ، اور مفید رسائل بھی شامل کئے گئے ہیں۔ اس ایپ میں آن لائن پڑھنے کے ساتھ ساتھ کتاب ڈاونلوڈ کرنے کا آپشن بھی موجود ہے اور اگر آپ کو کسی کتاب کی کمی کا احساس ہے تو آپ اسکی طرف اشارہ بھی کر سکتے ہو 

یہ ایپ مدرسہ پڑھنے والے طلبہ اور پڑھانے والے اساتذہ کے لئے ایک بیش بہا دولت ہے ، وہ بہت سے مسائل جسکے لئے انہیں کتب خانے کی اور بہت سی کتابوں کو کھنگال نے کی ضرورت پیش آتی ہے اب ان مسائل کو وہ منٹوں میں حل کر سکتے ہیں اب تک کی اطلاع کے مطابق انہوں نے کسی انسٹیٹوٹ سے باقاعدہ تعلیم بھی حاصل نہیں کی بس وہی روایتی درس نظامی کر رہے ہیں اسی دوران یہ ایپ تیار کی ہے

ذرا نم ہو تو یہ زمین بڑی زرخیز ہے


اس ایپ کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل کا بٹن دبائیں 

 

ای مدرسہ - درس نظامی کی کتابوں کا مرکز ||E Madrasa Dars e Nizami books ||

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات