مصباح اللغات

 مصباح اللغات

عربی سے اردو کی ایک بہترین لغت

مصباح اللغات

 

نام کتاب :- مصباح اللغات

مرتب :- مولانا عبد الحفیظ بلیاوی

صفحات :- ٩٩٥

 فائل سائز :- ٣٢ ایم بی‌

کتاب کے بارے میں :- 

 زبان و بیان  اللہ رب العزت کی عظیم نعمتو ں میں سے ہیں۔ کیونکہ ان کے ذریعہ  ہم  دوسروں کے خیالات  کو سمجھتے ہیں اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔ یوں تو دنیاا میں  سینکڑوں زبانیں ہیں،اور ہر زبان اہل زبان کے لئیے  اہمیت کی حامل ہے،مگر عربی زبان  اہل زبان  کے علاوہ ان کڑوڑوں مسلمانوں کے لئے بھی اہمیت کی حامل ہے جو دنیا کے  مختلف ممالک میں سکونت پذیر ہیں، 

کیوں کہ  عربی صرف  اظہار خیالات  اور معاش کا ذریعہ ہی نہیں  بلکہ   تفہیم حق اور تفہیم  اسلام کا بھی بنیادی ذریعہ ہے،جبکہ  اہل زبان کے لئے  اس کی دوہری اہمیت ہے،کیونکہ یہ  ان کے لئے اظہار خیالات کا بھی ذریعہ ہے،عربی تہذیب و ثقافت  اور مذہب کو سمجھنے کا بھی۔ اس کے علاوہ عربی  دنیا کے سب سے پہلے انسان  حضرت آدم کی زبان ہے،یہ جنتیوں کی زبان کی ہے،یہ سب سے افضل پیغمبر  اور سب سے  افضل  آسمانی کتاب  قرآن کریم کی زبان ہے، 

جیساکہ  ارشاد ربانی ہے:ہم نے قرآن کو عربی زبان میں  نازل کیا  ( اےاہل عرب ) تاکہ تم سمجھو( سورہ یوسف :۲) اور ایک دوسرے مقام پر اللہ رب العزت کا  فرمان ہے:بے شک یہ  قرآن رب العالمین  کا اتارا ہو اہے،اسے روح الامین  لیکر اترے  تمہارے دل پر  تاکہ تم ڈر سناؤ (یہ) روشن عربی زبان میں ہے(شعراء:۱۹۳)

لہذا جب  اس کا انتخاب سب سے افضل کتاب کے لئے کیا گیا تو  یقینا یہ  تمام زبانوں میں افضل  زبان ہو گی، مگر آج کے دور میں  مسلمان  اس کی اہمیت  سے نہ آشنا ہیں،حالاں کہ   اسلام کی صحیح تفہیم و سمجھ  اسی زبان پر  موقوف ہے،اسی وجہ سے علما نے عربی زبان کو  سیکھنا  واجب قرار دیا ہے، 

کیوں کہ عربی زبان کے بغیر ہم نماز جیسے اہم فریضے سے  سبکدوش نہیں ہو سکتے،قرآن  کی تلاوت  بغیر عربی کے ممکن نہیں،اسی طرح  شریعت کے  قوانین کو  بلا واسطہ سمجھنا بھی  عربی زبان  میں مہارت کا مقتضی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ صحابہ کرام نے  عربی زبان کی خود بھی حفاظت کی اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائی، (ماخوذ : mazameen.com , مزید پڑھنے لئ لئے یہاں کلک کریں )

اور زبان سمجھنے کے لئے الفاظ کا جاننا اور یاد کرنا بھی ضروری یے جس میں لغت بڑی معاون ثابت ہوتی یے اسی کے پیش نظر ہم نے یہ لغت یہاں پیش کی یے امید ہے آپ کو پسند آئیگی  

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 

اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں  کلک  کریں


ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس لغت کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک  کریں

 

 

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

Don't Be Sad Urdu