تاریخ طبری مکمل (اردو)
تاریخ الرسل والملوک جو تاریخ الامم والملوک یا تاریخ طبری کے نام سے مشہور ہے، مشہور عالم و محقق محمد ابن جریر الطبری (838ء تا 923ء) کی لکھی ہوئی کتابِ ہے۔
نام کتاب: تاریخ طبری (تاریخ الرسل والملوک ، تاریخ الامم و الملوک )
جلد :- 7
فائل سائز :- ہر فائل 30 ایم ۔ بی سے کم ۔
کتاب کے بارے میں:-
ابو جعفر محمد بن جرير بن يزيد الطبری (ابن جریر طبری) عہد عباسی کے مشہور مفسر مورخ تھے۔ طبری کا تعلق طبرستان -موجودہ ایران کے علاقہ ماژندران- سے ہے۔طبری کی تصانیف میں سب سے زیادہ اہم اور مقبول ان کی تفسیر جامع البيان عن تأويل آي القرآن اور تاریخ الرسل والملوک ہیں۔ اول الذکر تفسیر طبری اور آخر الذکر تاریخ طبری کے نام سے مشہور ہیں۔ طبری فقہ شافعی کے پیروکار تھے، لیکن بعد میں ان کے آراء اور فتاوی کی بنیاد پر ایک مسلک وجود میں آیا جو ان ہی کی نسبت سے جریری کے نام سے مشہور ہوا۔ ( ماخوذ :- وکیپڈیا )
تاریخ الرسل والملوک جو تاریخ الامم والملوک یا تاریخ طبری کے نام سے مشہور ہے، مشہور عالم و محقق محمد ابن جریر الطبری (838ء تا 923ء) کی لکھی ہوئی کتابِ ہے، تاریخ اسلام کی مشہور اور مستند کتاب ہے۔ تاریخی سلسلہ میں سب سے جامع اور مفصل کتاب ہے، تاریخ کامل ابن اثیر، تاریخ ابن خلدون اور تاریخ ابو الفداء وغیرہ میں اسی سے استفادہ کیا گیا ہے۔ ۔ بنیادی طور پر یہ عربی میں لکھی گئی تھی مگر اس کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی بیشتر مشہور زبانوں میں ہو چکا ہے۔
اسکی کل سات جلدیں ہیں ، پہلی جلد : تخلیق کائنات سے لیکر ولادت نبوی تک انبیاء اور امتوں کے واقعات۔
دوسری جلد :حضور نبی کریم ﷺ سے لیکر خلیفۃ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ تک
جلد سوم :خلافت حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے لیکر خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ عنہ تک
جلد چہارم :حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ تا سلیمان بن عبد الملک
جلد پنجم :حضرت عمر بن عبد العزیزؒ تا خلیفہ ہادی
جلد ششم : خلیفہ ہارون رشید تا واثق باللہ
جلد ہفتم : خلیفہ جعفر متوکل علی اللہ تا مقتدر باللہ
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلــک کریں یا پہر یہاں کلک کریں۔
٭ جو جلد ڈاونلوڈ کرنی ہو اس پر جا کر کلک کریں ۔
نوٹ :- اگر آپ اس کتاب کو ایپ کی شکل میں پڑھنا چاہیں تو وہ ایپ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں