سفید جزیرہ

 سفید جزیرہ

نسیم حجازی کا ایک مشھور ناول

سفید جزیرہ


نام کتاب :- سفید جزیرہ

ناول نگار :- نسیم حجازی 

صفحات :- 150

فائل سائز :- 5۔7 ایم بی 

 کتاب کا تعارف :-

سفید جزیرہ ناول کا شمار نسیم حجازی صاحب کے بہرترین ناولوں میں ھوتا ہے۔آپ کا اصل نام شریف حسین ہے لیکن شہرت قلمی نام نسیم حجازی سی ہوئی۔آپ ایک مشھور ناول نگار ہیں آپ کے ناول زیادہ تر تاریخ اور مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان پر مبنی ہوتے ہیں۔ 

آپ کے طرز تحریر میں چند خوبیاں کمال کی ہیں آپ کی نثر عمدہ اور سلیس ہوتی ہے ، قاری ناول شروع کرتا ہے تو مکمل کر کے ہی دم لیتا ہے ،کردار مثبت اور طاقتور ہوتے ہیں دلیری کے ساتھ ان کردار میں مثبت اخلاقی قدروں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے ان کے ناول میں عشق و محبت کی داستان بھی ہوتی ہے لیکن پیش کرنے کا طریقہ اتنا سلجھا ہوا ہوتا ہیکہ پڑھنے والا ذرا برابر بھی برا محسوس نہ کرے ۔ 

 آپ ناولانہ انداز میں اسلام کی تاریخ اس خوش اسلوبی سے بیان کرتے ہیں کہ تاریخ کا منطر آنکھوں کے سامنے گھومنے لگتا ہے ناول کے کردار ک اندازایسا  مکالمانہ ہوتا کہ قاری خود کو کہانی کا ایک حصہ سمجھنے لگتا ہے اور اس کہانی میں کھو جاتا ہے

 اس سے قبل بھی ہم آپ ہی کا ایک مشھور ناول "اندھیری رات کے مسافر" اور دوسرا "اور تلوار ٹوٹ گئی " اور تیسرا " آخری چٹان " اور چوتھا"محمد بن قاسم " اور پانچواں "داستان مجاھد " اور چھٹا " آخری معرکۃ " اس بلاگ میں پیش کر چکے ہیں جسے قارئین نے بہت پسند فرمایا۔

 سفید جزیرہ بھی ایک تاریخی ناول ہے ، ترایخی ناول کے ساتھ ساتھ طنزیہ بھی ناول ہے جو سیاسی منظر نامہ پر مشتمل ہے ، اس ناول میں انہونے سیاسی انراکی اور اندرونی خلفشار کا پوسٹ مارٹم کیا ہے ۔

 اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

سفید جزیرہ

 
سفید جزیرہ  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات