داستان مجاہد
داستان مجاہد اس ناول کےسلسلہ میں جناب نسیم حجازی صاحب فرماتے ہیں کہ اس ناول کی ابتدا ایک افسانے سے ہوئی
نام کتاب :- داستان مجاہد ۔
ناول نگار :- نسیم حجازی ۔
صفحات :- 249
فائل سائز :- 7 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
داستان مجاہد کا شمار نسیم حجازی صاحب کے بہرترین ناولوں میں ھوتا ہے۔آپ کا اصل نام شریف حسین ہے لیکن شہرت قلمی نام نسیم حجازی سی ہوئی۔آپ ایک مشھور ناول نگار ہیں آپ کے ناول زیادہ تر تاریخ اور مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان پر مبنی ہوتے ہیں۔آپ کے طرز تحریر میں چند خوبیاں کمال کی ہیں آپ کی نثر عمدہ اور سلیس ہوتی ہے ، قاری ناول شروع کرتا ہے تو مکمل کر کے ہی دم لیتا ہے ،کردار مثبت اور طاقتور ہوتے ہیں دلیری کے ساتھ ان کردار میں مثبت اخلاقی قدروں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے ان کے ناول میں عشق و محبت کی داستان بھی ہوتی ہے لیکن پیش کرنے کا طریقہ اتنا سلجھا ہوا ہوتا ہیکہ پڑھنے والا ذرا برابر بھی برا محسوس نہ کرے ۔
اس سے قبل بھی ہم آپ ہی کا ایک مشھور ناول "اندھیری رات کے مسافر" اور دوسرا "اور تلوار ٹوٹ گئی " اور تیسرا "آخری چٹان " اور چوتھا"محمد بن قاسم اس بلاگ میں پیش کر چکے ہیں جسے قارئین نے بہت پسند فرمایا۔
داستان مجاہد اس ناول کےسلسلہ میں جناب نسیم حجازی صاحب فرماتے ہیں کہ اس ناول کی ابتدا ایک افسانے سے ہوئی ،1938ء میں "مجاہد "کے عنوان سے ایک افسانہ کا پس منظر تلاش کرنے کے لئے میں نے تاریخ اسلام اٹھائی ، مجھے داستان ماضی کا ہر صفحہ ایک دل کش افسانہ نظر آیااس رنگین داستان کی جاذیبیت نے افسانہ لکھنے کے ارادے کوتاریخ اسلام کا گہری نظر سے مطالعہ کرنے کے شوق میں تبدیل کر دیا اور جسکا ثمرہ یہ ناول بن کر سامنے آیا۔
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ آن لائن پڑھنے کے لئے یہاں کلــک کریں۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں