اور تلوار ٹوٹ گئی

 اور تلوار ٹوٹ گئی

اور تلوار ٹوٹ گئی شیر میسور سلطان ٹیپو شھید کی زندگی کو بیاں کرتا نسیم حجازی صاحب کا ایک بہرتین ناول ہے۔


 

اور تلوار ٹوٹ گئی




نام کتاب :- اور تلوار ٹوٹ گئی ۔

ناول نگار :- نسیم حجازی۔

فائل سائز :- 38 ایم ۔ بی ۔ 


  اور تلوار ٹوٹ گئی کا شمار نسیم حجازی صاحب کے بہرترین ناولوں میں ھوتا ہے۔آپ کا اصل نام شریف حسین ہے لیکن شہرت قلمی نام نسیم حجازی سی ہوئی۔آپ ایک مشھور ناول نگار ہیں آپ کے ناول زیادہ تر تاریخ اور مسلمانوں کے عروج و زوال کی داستان پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ہم آپ ہی کا ایک مشھور ناول اندھیری رات کے مسافر اس بلاگ میں پیش کر چکے ہیں جسے قارئین نے بہت پسند فرمایا۔

    اور تلوار ٹوٹ گئی بھی ایک تاریخی ناول ہے جس میں شیر میسور سلطان ٹیپو شھید کے حالات زندگی کو بہت ہی عمدہ پیرائے میں اس طریقہ سے پیش کیا ہیکہ قاری جب تک اسے مکمل پڑھ نہیں لیتا اسے قرار نہیں آتا۔ 

 ٹیپو سلطان 20 نومبر، 1750ء (بمطابق جمعہ 20 ذوالحجہ، 1163ھ ) کو دیوانہالی تغلق خاندان میں پیدا ہوئے۔ موجودہ دور میں یہ بنگلور دیہی ضلع کا مقام ہے جو بنگلور شہر کے 33 کلومیٹر (21 میل) شمال میں واقع ہے۔ ٹیپو سلطان کا نام آرکاٹ کے بزرگ ٹیپو مستان اولیا کے نام پر ہے۔ اسے اپنے دادا فتح محمد نام کی مناسبت سے فتح علی بھی کہا جاتا تھا۔ حیدر علی نے ٹیپو سلطان کی تعلیم پر خاص توجہ دی اور فوج اور سیاسی امور میں اسے نوعمری میں ہی شامل کیا۔ 17 سال کی عمر میں ٹیپو سلطان کو اہم سفارتی اور فوجی امور پر آزادانہ اختیار دے دیا۔ اسے اپنے والد حیدر علی جو جنوبی بھارت کے سب سے طاقتور حکمران کے طور پر ابھر کر سامنے آئے کا دایاں ہاتھ سمجھا جاتا تھا۔

'ٹیپو سلطان کا پورا نام فتح علی ٹیپو تھا۔ آپ بنگلور، ہندوستان میں 20 نومبر، 1750ء میں حیدر علی کے گھر پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سلطان حیدر علی نے جنوبی ہند میں 50 سال تک انگریزوں کو بزورِ طاقت روکے رکھا اور کئی بار انگریزافواج کو شکست فاش بھی دی۔

ٹیپو سلطان کا قول تھا:

”شیر کی ایک دن کی زندگی ، گیڈر کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔“( ویکیپیڈیا)

     اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں  ڈاونلوڈ کرنے  کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔

 

 ٭ آن لائن پڑھنے کے لئے  یہاں کلک کریں۔


 ٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں .

OR



 

 

 

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نا ممکن سے ممکن کا سفر

کامیابی کے اصول

پر اثر لوگوں کی سات عادات