اسوۃ رسول اکرمﷺ
اسوۃ رسول اکرم ﷺ
نام کتاب :- اسوۃ رسول اکرم ﷺ
مصنف :- ڈاکٹر عبد الحیئ صاحب
صفحات :- 454
فائل سائز :- 12 ایم ۔ بی ۔
مختصر تعارف :-
اسوہُ رسول اکرم ﷺ جناب عارف باللہ ڈاکٹر عبدالحیئ صاحب ؒ کی تصنیف ہے ، ڈاکٹر عبد الحیئ صاحب ؒ علی گڑھ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ تھے ، ہومیوپیتھک معالج تھے اور اپنا مطب چلاتے تھے ،
حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ سے بیعت ہوئے اور انکی صحبت میں اور انکے زیر تربیت روحانی معالج بھی بن گئے ، حکیم الامت نے آپ کو خلافت سے نوازا ، آپ کی صحبت اور تربیت کا اثر تھا کہ بڑے جید علماء آپ سے بیعت ہوئے جیسے کہ مفتی تقی عثمانی صاحب ، مفتی رفیع عثمانی صاحب ،مولانا یوسف لدھیانوی صاحب ۔
یہ کتاب آپ کی لکھی ہوئی ہے اور بڑے سوزدل لکھی ہوئی ہے اس کتاب کی تاُلیف کی سلسلہ میں آپ لکھتے ہیں کہ " موجودہ دور میں جبکہ سرور کونین حضرت محمد ﷺ کی سنتوں سے مغایرت بڑھتی جا رہی ہے اور مسلمان اپنے دین کی تعلیمات چھوڑ کر غیروں کے طور طریقہ اختیار کر رہے ہیں اس بات کی شدید ضرورت ہیکہ مسلمانوں کو بار بار اسلامی تعلیمات اور سرکار دو عالم ﷺ کی سنتوں کی طرف دعوت دی جائے کیونکہ مسلمانوں کی دنیوی اور اخروی ہر طرح کی فلاح اتباع سنت ہی میں مضمر ہے ۔"
پھر آگے تحریر فرماتے ہیں کہ " اس غرض کے لئے عرصہ دراز سے دل میں آرزو تھی کہ ایک ایسی آسان اور مختصر کتاب مرتب کی جائے جس کا مطالعہ عام مسلمانوں اتباع سنت کی دلکش زندگی سے روشناس کرا سکےاور جس سے وہ آسانی کے ساتھ سنت کے مطابق زندگی کے بنیادی تقاضے معلوم کر سکے یہی داعیہ تھا جس نے مجھے اس کتاب کی ترتیب پر آمادہ کیا ۔
آپ کا سوز دل سے اٹھایا قلم بارگاہ خداوندی میں مقبول ہوا اور اس کتاب کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی اس کی مقبولیت کے بارے میں مفکر اسلام مولانا علی میاں صاحب ؒ اس کتاب کے دیباچہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ " یہ کتاب ایمانیات ، عبادات ، معاملات ، معاشرت ، اخلاقیات ، حیات طیبہ کے شب و روز ، ازدواجی اور اجتماعی زندگی اور زندگی کے طبعی مراحل و منازل میں چراغ راہ اور راہنمائے طریق کا کام کر سکتی ہے ، اس کتاب کو اللہ تعالی نے اسی مقبولیت بھی عطا فرمائی کہ زمانہ حال کی دینی کتابوں میں کم کسی کتاب کو حاصل ہوگی ، مختلف زبانوں میں کثیر التعداد پے در پے شائع ہو کر مقبول ہوئی ۔ "
اللہ تعالی کے حضور دعا کرتے ہیں کہ اس کتاب سے ہم مسلمانوں کو فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور محبت رسول ﷺ اور اتباع سنت کا جذبہ بیدار کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
اس کتاب کو آن لائن پڑھنے اور PDF فارمیٹ میں ڈاونلوڈ کرنے کی لنکس مہیا کر دی گئی ہیں ،امید ہے آپ استفادہ کریں گے اور اس علمی کام میں تعاون کرتے ہوئے اسے شیر بھی کریں گے۔
٭ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ذیل میں دئے گئے بٹن کو دبائیں ۔
اس بلاگ میں سیرت رسول اکرم ﷺ پر پیش کی گئی دوسری کتابیں :-
٭ در یتیم
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں